Tag: punjab nahi jao gi

  • معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے

    معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے

    کراچی : معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار نے بالی ووڈ حسیناؤں خاص کر کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کا خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں ، فلم کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید نے ہارون فیفی کے ساتھ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا۔

    ہمایوں سعید کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا لیکن اگر مجھے موقع ملا تو میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا کیونکہ کرینہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

    ہمایوں سعید سے جب سوال کیا گیا انھوں نے کبھی لا حاصل محبت کی تو انھوں نے کترینہ کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے کترینہ کو ایک شو میں دیکھا ، وہ بے انتہا خوبصورت ہے۔

    پاکستانی اداکار نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کا بتایا کہ کیسے انکی ایشوریا سے ملاقات ہوئی اور انہیں حقیقی زندگی سے زیادہ خوبصورت پایا خاص کر ایشوریا کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔

    انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ مہوش حیات اور عروہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے لئے پہلا انتخاب نہیں تھے، ہم نے سب سے پہلے سوہائی سے رابطہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم


    فلم کی کامیابی کے بارے میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے کیونکہ وہ پاکستانی معاشرے سے ناقابلِ یقین حد تک جڑی ہوئی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم معاشرے کے لیے اس سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔

    خیال رہے کہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ہنجاب نہیں جاؤں نے جہاں پاکستان میں کامیابی حاصل کی وہی انٹرنیشل لیول پر بھی ریکارڈ قائم کئے ، فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم

    فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم

    کراچی : سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمزاور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش "فلم پنجاب نہیں جاؤں گی” نے دھوم مچادی جبکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمزاورسکس سگماپلس کی مشترکہ پیشکش فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نےعید میلہ لُوٹ لیا، سینماگھروں پر رش جاری ہے جبکہ باکس پر فلم نے سب ہی کو پیچھے چھوڑدیا۔

    فلم بین اداکار ہمایوں سعید اور سہیل احمد کی تعریف کرتے نہیں تھکتے، انکا کہنا ہے کہ دوبارہ بھی ٹکٹ لیکر فلم دیکھیں گے۔

    فلم پنجاب نہیں جاؤں گی لوگوں کی اتنی پسند آئی کہ سینماگھروں میں یہی گونج تھی، پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈقائم کر دیے۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آروائی فلمز اور سکس سگما فلمز کی پیشکش پنجاب نہیں جاؤں گی انٹرنیشنل مارکیٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی ہے۔

    ے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش پنجاب نہیں جاؤں گی کے ہداایتکار ندیم بیگ ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر فنکاروں میں عروہ حسین، احمد علی بٹ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

    فلم کی کہانی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور ایک شہری لڑکی کی محبت پر مبنی ہے، جو کسی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔