Tag: Punjab Nahi Jaungi

  • فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ رواں سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم

    فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ رواں سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بنائی جانے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں برس پاکستان کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش ہے جس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات شامل ہیں جبکہ فلم میں عروہ حسین نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پنجاب نہیں جاؤں گی

    فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 12.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا جس کے بعد یہ بتدریج بڑھتا چلا گیا اور صرف ایک ماہ میں اس فلم نے 26.85 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا جس کے بعد یہ ملک کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

    Reliving some fun memories from the shoot of the song ‘Tere Naal’ #punjabnahijaungi

    A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun) on

    اداکاروں کی متاثر کن اداکاری، جاندار اسکرپٹ، اور شاندار فلمسازی نے فلم بینوں کو بھی بے حد محظوظ کیا اور لوگ جوق در جوق فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کے رنگا رنگ پریمئرشوکا انعقاد

    فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کے رنگا رنگ پریمئرشوکا انعقاد

    کراچی : فلم جوانی پھر نہیں آنی کے فلم ساز سلمان اقبال، جرجیس سیجا، ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی یکم ستمبر کو دھوم مچانے آرہی ہے، کراچی میں فلم کے رنگا رنگ پریمیئر شو اور ریڈ کارپٹ کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال دوہزار پندرہ کی سب سے کامیاب فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ بنانے والوں کی فخریہ پیشکش پنجاب نہیں جاﺅں گی’ عید الاضحیٰ پر دھوم مچانے آرہی ہے، شائقین کو فلم کا بے صبری انتظار ہے۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش’پنجاب نہیں جاؤں پہلی ستمبر کودنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے ہدایت کارندیم بیگ ہیں۔

    کراچی میں فلم کا پریمیئر شو اور ریڈ کارپٹ منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ اور شوبز کی نامورشخصیات نے شرکت کی۔

    گاؤں کے لڑکے اور شہرکی لڑکی کی محبت پر مبنی فلم میں ہیروئن کو پنچاب نہ جانے کی ضد ہے۔ مذکورہ فلم کی کہانی ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان تکونی محبت (ٹرائی اینگل) کے گرد گھومتی ہے، فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں۔


     کلک کریں اورپنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا ایک خوبصورت گانا دیکھیں


    فلم میں پنجاب کی ثقافت اور رسم و رواج کو اجاگر کیا گیا ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والا ہیرو ہمایوں سعید کراچی کی رہائشی لڑکی مہوش حیات کو پسند کرنے لگتا ہے تاہم وہ شادی نہ کرنے اور کسی بھی صورت پنجاب نہ جانے کی ضد پر قائم رہتی ہے۔


    مزید پڑھیں: بھارتی فلمساز نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ونر قرار دے دیا


    فلم کے گانے ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہوگئے۔ فلم میں رنگوں، ڈھول تاشوں، بھنگڑے باجوں، لہلہاتے کھیتوں کو منفرد انداز میں عکس بند کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک

    فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک

    اے آر وائی فلمز کی نئی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ جاری کیے جانے والے ٹیزر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلم پاکستانی سینما کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی کی مشترکہ کاوش ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

    15

    16

    جاری کیے جانے والے ٹیزر میں اداکارہ عروہ حسین بھی دکھائی دیں جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دوبارہ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہیں۔

    فلم میں پنجاب کے روایتی رنگوں، ڈھول تاشوں، بھنگڑا، مختلف رسومات اور سر سبز و لہلہاتے کھیتوں کو دکھایا گیا ہے۔

    فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم کو رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔