Tag: punjab pneumonia

  • پنجاب میں نمونیہ سے مزید 5 بچے انتقال کرگئے

    پنجاب میں نمونیہ سے مزید 5 بچے انتقال کرگئے

    لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 بچے نمونیا میں مبتلا ہو گئے جبکہ اس دوران 5 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک روز کے دوران نمونیہ کے 156 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات اور 20 ہزار 267 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    محکمہ صحت لاہور کے مطابق لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • خطرناک صورتحال : پنجاب میں نمونیہ سے مزید 14 بچوں کی اموات، تعداد  208 تک پہنچ گئی

    خطرناک صورتحال : پنجاب میں نمونیہ سے مزید 14 بچوں کی اموات، تعداد 208 تک پہنچ گئی

    لاہور : پنجاب میں نمونیہ سے مزید 14 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے بعد بچوں کی اموات کی تعداد 208 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نمونیہ کیسز میں خطر ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے14بچوں کی اموات ہوئی، جس میں لاہور میں 2بچوں شامل ہیں، جس کے بعد صوبے میں نمونیہ سے بچوں کی اموات کی تعداد 208 تک پہنچ گئی۔

    گزشتہ 24گھنٹےمیں پنجاب میں نمونیہ کے مزید980 کیس رپورٹ ہوئے ، جس میں لاہور میں نمونیہ کے197 کیسزسامنے آئے، جس کے بعد لاہور میں مجموعی کیسزکی تعداد ایک ہزار570،صوبےبھرمیں10ہزار520ہوگئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کےسیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔

    چلڈرن اسپتال میں 60 سےزائد بچے جبکہ جناح اسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام اسپتال میں بھی سیکڑوں کی تعداد میں بچے زیر علاج ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق مارکیٹ میں نمونیہ کی ویکسین اور ادویات دستیاب نہیں، ادویات کی عدم دستیابی سےمریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    وزیرصحت پنجاب نے اپیل کی کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔