Tag: punjab police crack down

  • پی ٹی آئی جلسہ: کریک ڈاؤن کی تیاریاں جاری، نادراہیڈ کوارٹرچوک سیل

    پی ٹی آئی جلسہ: کریک ڈاؤن کی تیاریاں جاری، نادراہیڈ کوارٹرچوک سیل

    اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے 30نومبر جلسے کو روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔آئندہ چند روز میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کو روکنے کے لئے پولیس کو حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔پولیس نے حکومتی احکامات کی روشنی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں اور ان کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ اگر 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کو پہلے سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کر لیا جائے گا ۔

    پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہی ہدایات ملی ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ڈرایا جائے اور دوسرے مرحلے میں کارکنوںکی عمل میںجائیں گیاور اس مقصد کے لئے آئندہ چند روز میں احکامات جاری کر دئے جائیں گے بھارہ کہو میں پی ٹی آئی کے عہداران راجہ وقاص اورچوہدری ساجد کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے جس پر ان کے گھر والوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ جلسہ میں شرکت نہ کر یں۔

    پولیس نے ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے بھی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔نادرا چوک کر بلاک رکھ کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے ۔

  • پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کا آزادی مارچ جاری ہے، پنجاب پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران فیروز والا سے پی ٹی آئی کے مزید آٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ شروع ہوئے ایک ماہ سے بھی زیادہ ہوگیا ہے، آزادی مارچ میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور کارکنوں نے وزیرِاعظم کے استعفے کے بغیر واپس نہ جانے کا عزم کر رکھا ہے۔

    پنجاب پولیس مختلف شہروں میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے ۔ فیروز والا میں پولیس نے پی ٹی آئی کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    موٹر وے فیض پور ، انٹر چینج راوی پل پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

  • پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن

    پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن

    پنجاب: پولیس نے تحریکِ انصاف کے جشن کو روکنے کیلئے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب عوامی تحریک نے بھی کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف حکومت سے مذاکرات معطل کردیئے ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے جشن کو روکنے کیلئے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، راولپنڈی میں دو روز کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اسلام آباد جانے والی تمام رابطہ سڑکوں کوکنٹینر لگا کربند کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    لاہور پولیس نے بغیر وارنٹ چھاپہ مار کرتحریکِ انصاف پنجاب کے ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات اشتیاق ملک سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ میانوالی سے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ صوبے بھر سے دو ہزار سے زائد کارکن گرفتار کیے گئے ہیں، اسی طرح کوئٹہ سے آنے والے پی ٹی آئی کے چالیس گاڑیوں کے قافلے کو ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر روک دیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کے باوجود لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

    دوسری جانب پولیس نے مبینہ طور پر سرکاری ٹی وی پر حملے کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے پی اے ٹی کے درجنوں کارکنان کوحراست میں لے لیا ہیں، کارکنوں کی گرفتاریوں پر پی اے ٹی نے حکومت سے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

  • پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کارکنان گرفتار

    پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کارکنان گرفتار

    لاہور: چودہ اگست کے آزادی اورانقلاب مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے حکومتی ادارے متحرک ہوگئے ہیں، کارکنان کی گرفتاریوں اور راستے سیل کرنے کا عمل تیزہوگیا جبکہ راستے بند کرنے کے لئے ناکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

    پنجاب بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی کال پرعوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ نہ رک سکا، جڑانوالہ میں پولیس نے اب تک پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے، کارکنان کو روکنےکے لیے پنجاب پولیس نے لاہورجانے والے تمام راستوں کو بھی سیل کردیا ہے۔

    بھکر، گوجرانولہ، شورکوٹ، ناروال اور جھنگ سمیت پنجاب بھر میں پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں کارکنان کو دھر لیا گیا، مختلف مقامات پر پولیس اور کارکنان کی مد بھیڑ میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پنجاب پولیس کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے گاہے گاہےلاٹھی چارج اور شیلنگ کا استعمال بھی کر رہی ہے، مشتعل کارکنان کو روکنے کے لئے پولیس نے ناکے بھی لگا رکھے ہیں، جس سے شہری دوہری تکلیف میں مبتلا ہیں۔

  • پنجاب :مختلف شہروں میں احتجاج، پرتشدد رنگ اختیار کرگیا

    لاہور: وفاقی حکومت کیجانب سے یوم شہدا میں شرکت سے روکنے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کر گیا، عوامی تحریک کے کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ حکومت انہیں ہراساں کرنےکےلئے تمام حربے استعمال کر رہی ہے۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نےعوامی تحریک کے کارکنا ن کو روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین مشتعل ہوگئے، مظاہرین نے الزام لگایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف شہروں میں یوم شہدا میں شرکت سے باز رکھنے کیلئے پولیس، ڈنڈے، شیلنگ اور لاٹھی چارج کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔

    پنجاب پولیس اورکارکنان میں جھڑپوں کے دوران کئی کارکن زخمی ہوگئے، فیصل آباد، گجرات سمیت پنجاب بھر میں پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنان پر ہلہ بول دیا، احتجاج کے دوران معتدد موٹر سائیکلیں نذر آتش کر دی گئی۔

    فیصل آباد میں متعددموٹرسائیکلوں کو پولیس نےقبضےمیں لے لیا،  متعددشہروں میں پاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں کویوم شہداء میں شرکت سےروکنے کے لئے انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر موٹروے بند کر دی، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پورے پنجاب میں پیٹرول کی قلت کے باعث گاڑیاں بند ہوگئیں۔

  • یوم شہدا میں شرکت کیلئے جانے والے قافلوں پر کریک ڈاؤن

    یوم شہدا میں شرکت کیلئے جانے والے قافلوں پر کریک ڈاؤن

    پنجاب: مختلف شہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہدا میں شرکت کے لئے آنے والے قافلوں کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے ، کئی مقامات پر ]پولیس کا کارکنوں پر تشدد، گرفتار کارکنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو یوم شہدا میں شرکت کے لیے لاہور آنے سے روکنے کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، گجرانوالہ میں کامونکی ٹول پلازہ پر عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم سے تین کارکن زخمی ہو گئے۔

    گجرانوالہ میں ہی سادھوکی کے قریب چیک پوسٹ پر پولیس نے عوامی تحریک کے قافلے کو روک لیا اور کارکنوں پر تشدد کیا ، جس کے نتیجے میں تین کارکن زخمی ہو گئے، بہاولنگر میں پولیس نے عوامی تحریک کے پندرہ سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے عوامی تحریک کے بائیس کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ شور کوٹ کے قریب عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جھنگ میں پولیس سے جھڑپوں میں عوامی تحریک کے تین کارکنان زخمی ہوئے جبکہ بیس سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دوسری طرف فیصل آباد میں کنٹینر لگانے کے بعد موٹر وے پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، فیصل آباد کے انٹر چینج پر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔