Tag: Punjab Police

  • عوام کی خدمت کے لیے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، عثمان بزدار

    عوام کی خدمت کے لیے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈیلیور کرنے کا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس آج انتظامیہ اور محکمہ پولیس اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہے، انتظامیہ اور پولیس کوخود مختاری دینے کی مثال اس سے پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے افسرآن اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں، پولیس اور انتظامیہ کو مربوط انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر جانبداری اور قواعدوضوابط کے مطابق فرائض انجام دینااچھے افسر کی پہچان ہے، انتظامیہ او رپولیس کی منظم کاوشوں میں کامیابی پوشیدہ ہے۔

    انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے کیونکہ یہ وقت محنت کرکےعوام کو ڈیلیور کرنے کا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئےعزم اور جذبے سے کام کرنا ہوگا، بہترین کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خراب کارکردگی پر افسران سے باز پرس ہوگی، عوامی خدمت کے مشن میں کسی دباؤ اور مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • بارڈر پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ

    بارڈر پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ

    لاہور: حکومت پنجاب نے بارڈر پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے سے پنجاب بی ایم پی ایکٹ کی عمل داری ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بارڈر پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائل میں لا اینڈ آرڈر صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے ڈی پی اوز قبائلی علاقوں میں کمانڈ کے ذمہ دار ہوں گے، فیصلے سے پنجاب بی ایم پی ایکٹ کی عمل داری ختم ہوجائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سنہ 1904 میں راجن پور اور ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کے لیے ایکٹ لایا گیا تھا، فیصلے سے بی ایم پی کے زیر انتظام تھانے اور چیک پوسٹ باضابطہ پنجاب پولیس کا حصہ بن جائیں گی۔

    پنجاب پولیس ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

  • اینٹی کرپشن  کی پنجاب پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کےخلاف کارروائیاں

    اینٹی کرپشن کی پنجاب پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کےخلاف کارروائیاں

    لاہور : اینٹی کرپشن لاہورریجن بی سابق ہیڈ کانسٹیبل علی احمد کو کرپشن کیس میں سزا دلوانے میں کامیاب ہوگئی، ہیڈ کانسٹیبل کو 20ہزار جرمانہ  اور 4 سال قیدبا مشقت سزا سنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے پنجاب پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کےخلاف کارروائیاں کیں اور لاہورریجن بی سابق ہیڈکانسٹیبل علی احمد کو سزا دلوانے میں کامیاب ہوگئی۔

    لاہورمیں کرپشن کے کیس میں ہیڈ کانسٹیبل کو 20ہزارجرمانہ اور 4 سال قیدبا مشقت سزا سنائی گئی، ملزم علی احمدکواسپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمدارشد نے جرم ثابت ہونے پر سزا دی۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ سزاکی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید2 ماہ جیل میں گزارناہوں گے، اینٹی کرپشن اوکاڑہ نےتھانہ حجرہ شاہ مقیم سے تھانیدارفتح شیرکوگرفتارکر لیا، اےایس آئی فتح شیرکومدعی سے15 ہزاررشوت لیتےرنگےہاتھوں گرفتارکیاگیا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ ملزم کوسرکل آفیسر اوکاڑہ نےمجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتارکیا، ملزم کو مقدمہ درج کر کےحوالات میں بندکردیاگیا، کرپٹ افسران کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

  • پنجاب پولیس نے "لادی گینگ ” کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کردیا

    پنجاب پولیس نے "لادی گینگ ” کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کردیا

    لاہور: سندھ میں کچے میں ہونے والے آپریشن کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے، وزیر اعظم کےحکم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی آپریشن کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔

    چندروز قبل لادی گینگ کےکمانڈرخدا بخش نےایک دلخراش ویڈیو وائرل کی تھی جس میں ایک شہری کے دونوں ہاتھ، کان اور ناک بےدردی سے کاٹےگئے تھے، جس پر وزیراعظم نےلادی گینگ کےخلاف آئی جی اور رینجرر کوسخت کارروائی کاحکم دیاتھا۔

    اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں لادی گینگ کےسفاک کمانڈرکو ہلاک کردیا ہے، آپریشن میں پاک فوج ،پنجاب رینجرز اور سی ٹی ڈی بھی حصہ لے رہی ہے، آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق دو روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ تمن کھوسہ میں لادی گینگ نےتین افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کرکے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا ۔

    ڈاکو تیسرے مغوی خادم حسین کو اپنے ساتھ لے گئے تھے اور رات گئے اُسے چھوڑ دیا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔

  • پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کرنی ہوگی: وزیر اعظم

    پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کرنی ہوگی: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو پنجاب پولیس کی کارکردگی، محکمے میں بہتری کے لیے اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام کا تحفظ یقینی کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں، اور عوامی مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عمل داری کی جائے، انصاف کی فراہمی میں حائل اہل کاروں کو کڑی سزا دی جائے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیوں کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے، لوگ تب مطمئن ہوں گے جب سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، اور پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ تھانوں کے دورے کریں، اہم پوزیشنز پر ایمان دار افسران تعینات کیے جائیں، اس کا اثر گراس روٹ تک جاتا ہے، پنجاب میں تعیناتیاں صرف میرٹ اور کارکردگی پر کی جائیں، لوگوں کی انصاف تک حقیقی رسائی ممکن بنائی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بڑے جرائم پیشہ کو پکڑیں گے تو چھوٹے جرائم پیشہ عناصر کے لیے سبق ہوگا۔

    واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی موجود تھے، قبل ازیں، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی، جس میں انھوں نے قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی۔

    ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورت حال اور ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی، عثمان بزدار نے امن عامہ کی مجموعی صورت حال اور انتظامی امور پر بریفنگ دی، اور پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ لاہور میں 2 سال کے دوران 31 ارب مالیت کی زمین واگزار کرائی گئی۔

    وزیر اعظم نے کہا قبضہ مافیا سے متعلق پنجاب حکومت اچھا کام کر رہی ہے، قبضہ مافیا کو کسی صورت معافی نہ دی جائے۔

  • اسامہ قتل: انتظامیہ نے لواحقین کے تمام مطالبات منظور کر لیے

    اسامہ قتل: انتظامیہ نے لواحقین کے تمام مطالبات منظور کر لیے

    اسلام آباد: ڈی چوک میں مقتول اسامہ ستی کے لواحقین کے احتجاج پر انتظامیہ نے ان کے تمام مطالبات منظور کر لیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج پر انتظامیہ نے ان کے تمام مطالبات منظور کر لیے۔

    انتظامیہ نے اسامہ ستی قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، قبل ازیں، ڈی سی اسلام آباد نے مظاہرین کے تمام مطالبات منظور کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو کیس بھیج دیا گیا ہے، مطالبات کے مطابق قتل میں ملوث اہل کاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے، اور تفتیشی افسران کی تبدیلی کا مطالبہ بھی پورا کر دیا گیا ہے۔

    وفاقی پولیس کا اسامہ ستی کے قتل میں ملوث 5 اہلکاروں کیخلاف بڑا ایکشن

    واضح رہے کہ آج اسامہ کے قتل کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر انچارج ہومی سائیڈ یونٹ صدر سرکل کو ہٹا دیاگیا ہے، ان کی جگہ انسپکٹر عبدالجبار کو انچارج ہومی سائیڈ یونٹ تعینات کر دیاگیا ہے۔

    وفاقی پولیس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے آج واقعے میں ملوث 5 اہل کاروں کو پولیس سروس سے بر طرف کر دیا ہے، برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفیٰ، شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔

  • پنجاب  پولیس میں  خالی آسامیوں پر10 ہزار بھرتیوں کا عمل شروع

    پنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر10 ہزار بھرتیوں کا عمل شروع

    لاہور : پنجاب میں پولیس کی خالی آسامیوں پر دس ہزار بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ، پہلے فیز میں5700 بھرتیاں کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پنجاب میں میرٹ پر پولیس کی خالی پوسٹوں پر 10ہزاربھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے ،پہلےفیزمیں5700بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں میرٹ پر پڑھے لکھے نوجوانوں کی شمولیت وقت کی ضرورت ہے اور پولیس میں بھرتی نوجوانوں کی جدیدخطوط پرٹریننگ ضروری ہے، روایتی پولیس کلچرمیں تبدیلی،پبلک سروس ڈیلوری بہتربنانی ہے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس کی عمارت میں خصوصی اجلاس ہواتھا، جس میں عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی تھی۔

    مزید پڑھیں : پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری

    وزیراعلی پنجاب نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پولیس عوام کو بہترین سروس دے اور تمام وسائل مہیا کریں گے۔

    عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے، صوبے میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے

  • پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری

    پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دے دی اور تھانوں کواراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی ویمن سیفٹی ایپلیکیشن اور ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا آن لائن افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اورپولیس کے چاق و چوبند دستے نےسلامی دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس کی عمارت میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی اور گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے قانون سازی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلی پنجاب نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پولیس عوام کو بہترین سروس دے اور تمام وسائل مہیا کریں گے۔

    عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے، صوبے میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن کے درمیان اشتراک کار کو بہتر بنایا جائے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے معیاری انوسٹی گیشن بہت ضروری ہے، پہلی مرتبہ انوسٹی گیشن کیلئے ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات اور پولیس میں رشوت کا خاتمہ ہو، ہم نے وسائل دیئے، پولیس اب کام کرکے دکھائے۔

  • پنجاب پولیس کے بیشتر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے سرپرست نکلے

    پنجاب پولیس کے بیشتر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے سرپرست نکلے

    بہاولپور : پنجاب پولیس کے بیشتر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے سرپرست نکلے ، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی جی اور وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

    پولیس کی اسپیشل برانچ کی رپورٹ نے پولیس افسران کے جرائم پیشہ افراد کے سرپرستی کا بھانڈہ پھوڑدیا ، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی جی اور وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔

    پولیس نے 2 روز قبل مالدار افراد کو بلیک میل کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا تھا ، گروہ کے سرغنہ چوہدری اظہر سمیت 6 ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا اور سابق ایس ایچ او تھانہ بغداد اللہ یار، اسجد، ایس آئی ارشد ندیم بھی گروہ کا حصہ تھے جبکہ سابق ایس ایچ اواسلم بلوچ، اے ایس آئی حاجی ارشد اور ایس آئی شریف بھی شامل تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس افسران خواتین کے ذریعے مالدار افراد پر مقدمات بناتے ہیں ، مقدمات کے بعد رقوم کے عوض صلح بھی کرادی جاتی ہے اور پولیس افسران کے ساتھ وکیل بھی اس گروہ سے وابستہ ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی سلیم نیازی کاگروہ کی پشت پناہی کرنےپرٹرانسفر کیاگیا، ایس ڈی پی اوسٹی کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔