Tag: Punjab Rangers

  • ڈی جی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر

    ڈی جی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر

    ڈی جی خان : ڈی جی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

    پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، گزشتہ رات پنجاب رینجرز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی ، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد مذہبی رسومات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں چک بیلی روڈ پر مبینہ دہشتگرد تین گرینیڈ اور بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت علاقے میںپولیس کا گشت جاری تھا کہ اس دوران گرڈ سٹیشن کے قریب موجود دہشتگرد اہلکاروں کو دیکھ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق دہشتگرد تھانے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    اٹک میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں رینجرز کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

    پنجاب میں رینجرز کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں دو ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ اختیارات ختم ہوچکے، کراچی میں کوئی آپریشن نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کی تعیناتی میں 2ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے خواجہ نصیر نے بتایا کہ جمعے کو صوبائی کابینہ برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رینجر زکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں رینجرز کے قیام کی مدت دو ماہ کے لیے بڑھا دی جائے۔

    نمائندے کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت رینجرز کی پنجاب میں قیام کی مدت 22 اپریل کو ختم ہورہی ہے جس میں اضافے کے لیے اسی دن نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    اطلاعات ہیں کہ یہ مدت مزید دو ماہ کے لیے بڑھائی جائے گی

  • ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام: پنجاب رینجرز

    ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام: پنجاب رینجرز

    لاہور: ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پنجاب رینجرز کے کرنل امجد اقبال کا کہنا ہے کہ مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے پنجاب رینجرز کرنل امجد اقبال نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔ مقابلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ آج صبح ڈیفنس لاہور میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 6 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا۔ ان کے مطابق مشتبہ افراد سے بارودی مواد، ہزاروں گولیاں اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    کرنل امجد کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ آج صبح صوبہ پنجاب کے شہروں حافظ آباد، جلال پور بھٹیاں اور سکھیکھی میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن کیا جس میں 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: حافظ آباد میں کومبنگ آپریشن، 57 افراد گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے جی 3رائفلیں، ایس ایم جیز اور دیگر اسلحہ شامل ہے جبکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 16 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔