Tag: punjab sex

  • قصورمیں بچوں سےزیادتی کے واقعات پرٹویٹرمیں غم وغصہ

    قصورمیں بچوں سےزیادتی کے واقعات پرٹویٹرمیں غم وغصہ

    قصورمیں سینکڑوں بچوں اوربچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پرسوشل میڈیا پرانتہائی غم و غصے کا اظہارکیا جارہا ہے اور عوام کی جانب سے پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    پنجاب کے شہرقصور کے حسین خان والا نامی دیہات میں ایک مقامی گروہ کے ملزمان نے 286 کمسن بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کران کی وڈیو بناکربلیک میلنگ کررہے تھے اوریہ سلسلہ 2009 سے جاری تھا۔

    وڈیو کلپس کے منظرِعام پرآنے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


    قصورمیں 286 کمسن بچوں سے جنسی تشدد، لواحقین کا احتجاج


    متاثرین کے لواحقین کی جانب سے دائرمقدمہ کو مقامی پولیس نے انتہائی کمزورکیس بناکر عدلیہ میں پیش کیا جس سے ملزمان کو با آسانی ضمانتیں مل گئیں ہیں۔

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ بھی گردش کررہا ہے جس میں عوام کی جانب سےپنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزسا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


    #ChildAbuse


     

     

  • شیخوپورہ: سنگدل باپ نے بیٹی کوٹھےپرفروخت کردی

    شیخوپورہ: سنگدل باپ نے بیٹی کوٹھےپرفروخت کردی

    شیخوپورہ: شرق پورمیں کم سن بچی کوٹھے سے فرار ہو کر تحصیل پریس کلب میں پناہ لینے میں کامیاب ہوگئی۔

    استسفار کرنے پر 11 سالہ شکیلہ نے بتایا کہ اس کے والد رانا نادر نے اپنی نشے کی لت کو پورا کرنے کے لئے اسے ایک لاکھ روپے کے عوض بیچ دیا تھا۔

    لڑکی کے بیان کےمطابق وہ گزشتہ دو ماہ سے کوٹھے پرزندگی بسر کررہی تھی جہاں اسے جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    پولیس کی تفتیش کے دوران لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل بھی اس کے والد نے راولپنڈی کے ایک کوٹھے پر فروخت کردیا تھا لیکن وہ وہاں سے بھی فرار ہوگئی تھی۔

    علاقہ ایس ایچ او عبید الرحمن نے ڈی ایس پی اخترعلی وینس کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث ساجدہ بی بی، منظورہ بی بی ، محمد اقبال اورمحمود الحسن کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔