Tag: پنجاب

  • خبردار، پنجاب کی مارکیٹ میں جانوروں اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں

    خبردار، پنجاب کی مارکیٹ میں جانوروں اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں

    اسلام آباد: ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے جعلی ادویات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ویٹرنری اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑ لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب کی درخواست پر ڈریپ نے ریپڈ الرٹس جاری کیے ہیں، جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ادویات کے 2 بیچ جعلی نکل آئے ہیں، جن میں سے ایک آنکھوں کے قطرے ہیں اور دوسری جانوروں کو لگائے جانے والا انجیکشن ہے۔

    الرٹ کے مطابق پنجاب کی مارکیٹ میں ’کلوزن‘ آئی ڈراپس کا بیچ جعلی ثابت ہوا ہے، یہ امراض چشم کی جعلی اینٹی بائیوٹک دوا ہے، اس کا 5 ایم ایل کا بیچ 138 جعلی ہے، جعلی آئی ڈراپس کے پیکٹ پر زنتا فارما حیات آباد پشاور کا پتہ درج ہے، لیبارٹری نے اس کے سیمپل میں سالٹ کی تصدیق نہیں کی۔

    الرٹ کے مطابق پنجاب کی مارکیٹوں سے جانوروں کے معروف برانڈ کی جعلی دوا بھی پکڑی گئی ہے، پینیویٹ 5 انجکشن اینٹی بائیوٹک اور اینٹی مائیکروبیل دوا ہے، ڈریپ کا کہنا ہے کہ پینیویٹ انجکشن سٹیریلیٹی ٹیسٹ میں جعلی اور غیر معیاری قرار پایا ہے، یہ پینسیلین سٹریپٹومائیسین سے تیار کردہ ہے، اور اس کا بیچ وی کے 1496 جعلی ہے، اسے 5 اسٹار لیبارٹریز کے برانڈ پر جعلی تیار کیا گیا ہے۔


    حکومت کا فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ


    ڈریپ کے مطابق پینیویٹ انجکشن گائے، بھینس، اونٹ، گھوڑوں کو لگایا جاتا ہے، تاہم جعلی ادویات انسانوں اور جانوروں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، جعلی پینیویٹ انجکشن جانور میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پیدا کرتا ہے، جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے، ان کا استعمال جان لیوا اور علاج متاثر کر سکتا ہے۔

  • وائرل  بیماریاں پھیلنے  کا خدشہ ، الرٹ جاری

    وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، الرٹ جاری

    لاہور : پنجاب میں وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ ڈینگی، نمونیہ ، انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے مہلک بیماریوں سےمتعلق مراسلہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈینگی، نمونیہ ، انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہوسکتے ہیں۔

    ،مراسلے میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، بیماریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

    ،ڈی جی ہیلتھ  کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آگاہی بینرزاورکاونٹرزبنائےجائیں، ضروری ادویات اسپتالوں میں موجودہونی چاہیے

    مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ اسپتالوں میں تمام مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔

    لاہور سمیت صوبے بھر میں ہر سال اس موسم میں وائرل بیماریاں بہت سے لوگ متاثر کرتی ہیں، ڈائریکٹر سی ڈی سی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں 8 بیماریوں کے پھیلنے سے پہلے اقدامات اور آگاہی ضروری ہے۔

    انھوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

  • نوجوانوں کے لیے کاروبار کارڈ، کاروبار فنانس لون، جاب پلیس منٹ کا اعلان

    نوجوانوں کے لیے کاروبار کارڈ، کاروبار فنانس لون، جاب پلیس منٹ کا اعلان

    لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جب کہ ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مریم نواز نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے جامع پلان طلب کیا، اور نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ’اسکلز آن ویل‘ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ٹرانس جینڈرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ”پہچان“ کے تحت 1600 ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ جاری ہے، ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیک اسٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈرز کو 8 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔

    خصوصی اجلاس میں پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹرز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سینٹر ٹریننگ دی جائے گی، 6 ہفتے کی ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔

    اجلاس میں ہنر مند کارڈ کے اجرا کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، گارمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480 خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی، ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20 ہزار روپے ملیں گے، بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی۔

    سیکریٹری نادر چٹھہ نے بریفنگ دی کہ سی ایم اسکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل ہو گئی ہے، مریم نواز نے کورس کی تعداد 10 ہزار کرنے کی ہدایت کی، ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لیے ”مراکی“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے 6 ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی، بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

    ”تعبیر“ کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، دیہی خواتین کے لیے ”میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے لیے 27 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔

    مریم نواز نے اس موقع پر کہا نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لیے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے، حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ سپورٹ کرے گی۔

  • پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں مالی غبن کا انکشاف

    پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں مالی غبن کا انکشاف

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں مالی غبن اور بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں مالی غبن کی اطلاع پر کی گئی ابتدائی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیپارٹمنٹ میں مالی غبن کیا گیا ہے اور بوگس بھرتیاں کی گئی ہیں۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی 6 دکانیں کوڑیوں کے بھاؤ من پسند افراد کو غیر معینہ مدت کے لیے دی گئیں، اور اس کے لیے ٹینڈر نہیں دیا گیا نہ ہی بولیاں لگیں۔

    رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ دکانوں کی سیکیورٹی کی رقم یونیوسٹی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے ملوث آفیشلز نے لی، اس مالی غبن میں ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اور عملے کے چند افراد ملوث پائے گئے ہیں۔

    ڈیپارٹمنٹ میں بوگس بھرتیوں سے متعلق کیس اینٹی کرپشن کو بھیج دیا گیا ہے، اور ابتدائی رپورٹ میں ملوث افراد کے خلاف مکمل انکوائری اور تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

  • سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا

    سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا

    پنجاب کے شہر اٹک میں سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اٹک میں سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔

    بچی سے زبردستی شادی کرانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد  کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، حضرو پولیس نے دلہا نعیم  اسکے 4 بہن بھائیوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    حضرو پولیس نے 12 سالہ بچی کے 60 سالہ سوتیلے باپ طیب کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ نکاح خواں موقعے سے فرار ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-girl-kidnapping-drama/

  • سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

    سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

    لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، خوشاب، جہلم سےکالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت کو گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، 19 ڈیٹونیٹر، پمفلٹ، نقدی، موبائل برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 758کومبنگ آپریشنز میں 107 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ttp-still-gets-financial-logistic-support-from-afghan-taliban/

  • قرآنی آیات والی چادروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    قرآنی آیات والی چادروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے مزارات پر قرآنی آیات والی چادریں پیش کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مزارات پر قرآنی آیات والی پرنٹڈ چادریں نہیں چڑھائی جائیں گی۔

    اس سلسلے میں قرآنی آیات والی چادروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سیکریٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ قرآنی آیات والی چادریں تیار کرنے والے چھاپا خانوں کو آن بورڈ لیا جائے گا، تاکہ یہ والی چادریں پرنٹ ہی نہ ہوں۔

    ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ بے ادبی اور کچھ لوگوں کو محرومی سے بچانے کے لیے مزارات پر سادہ چادریں ہی چڑھائی جائیں۔

    وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس، فیصل واوڈا

  • فری سولر پینل اسکیم کے حوالے سے اہم خبر

    فری سولر پینل اسکیم کے حوالے سے اہم خبر

    لاہور: پنجاب میں فری سولر پینل سکیم کا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹرپنجاب فری سولر پینل سکیم کا باضابطہ افتتاح کیا، مریم نواز کی جانب سے مختلف نمبرز بتانے پر سولر پینل سکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔

    سیکرٹری انرجی نے اس موقع پر چیف منسٹر پنجاب مفت سولر پینل سکیم سے متعلق وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب مفت سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹمز لگائے جائیں گے، صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ مفت سولر پینل سکیم کے لئے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے اپلائی کیا، مفت سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.55کلوواٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کئے جائیں گے۔

    سیکرٹری انرجی کے مطابق 100یونٹ اور 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت میں فراہم کیا جائے گا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے تصدیق کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا، مفت سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

    فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی، جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔

    پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے۔

    لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟ طلبا اہلیت چیک کریں

  • پی ٹی آئی دور کے کرپشن کے 18 کیسز اینٹی کرپشن کے حوالے

    پی ٹی آئی دور کے کرپشن کے 18 کیسز اینٹی کرپشن کے حوالے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں کی گئی کرپشن کی تحقیقات کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2019 کی مالی بدعنوانی کے 18 کیسز اینٹی کرپشن بھجوا دیے ہیں۔

    پی اے سی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد ڈی ایچ اوز میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کی ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کر لی ہے۔

    عثمان بزدار دور سے متعلق محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کا ضروری ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے، پی اے سی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    عثمان بزدار دور حکومت سے متعلق اہم خبر

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے، سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی با ضابطہ منظوری نہیں لی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق 21-2020 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری کے لیے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے، تاہم اس رقم سے فرنیچر اور دیگر اشیائے ضرورت کی کسی سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

  • رمضان المبارک: پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام کیلیے کریک ڈاؤن کا حکم

    رمضان المبارک: پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام کیلیے کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کی روک تھام کے لیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدبات کے لیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور چیف سیکریٹری کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف مہم کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری تفویض کی۔

    مریم نواز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مہم چلانے اور اشیائے خور ونوش کی طلب و رسد کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلیے کارروائی کی ہدایت کی۔

    انہوں نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور اشیائے خور ونوش کے نرخ سے متعلق روزانہ جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خور ونوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

    مریم نواز نے رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی اور نرخون کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور یہ اشیا مہنگی بیچنے والوں کیخلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسران کو کہا کہ وہ روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھیں جب کہ فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر روزانہ اشیائے خور ونوش کے نرخ میں خود چیک کر رہی ہوں۔ سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    رمضان المبارک 2025: سحر وافطار کے اوقات جاننے کے لیے کلک کریں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے۔ تاجر غریب عوام کا احساس کریں۔ پوری دنیا میں رمضان میں اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طور پر یہ قدم اٹھانا چاہیے۔