Tag: پنجاب

  • پنجاب میں فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلیے بلٹ پروف گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں کی خریداری

    پنجاب میں فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلیے بلٹ پروف گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں کی خریداری

    پنجاب میں فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلیے ان کے خلاف آپریشن میں تیزی کے لیے پولیس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت صوبے سے فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کے لیے پولیس کی تیاریاں زور وشور سے جاری اور 50 سے زائد جدید آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ پنجاب میں فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو موثر بنانے کے لیے سی ٹی ڈی، بارڈر ایریا پولیس کے لیے 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری شروع کر دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائلز اسکوپ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس حوالے سے کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں، شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ سرحدی چوکیوں کو جدید ٹیکنالوجی، تھرمل کیمروں سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر ہمارے جانباز دہشتگردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ بہادر جوان ڈی جی خان، میانوالی میں فتنہ الخوارج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلیے ہمارا ہر سپاہی سر بکف ہے۔

  • پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثات، 3 سگے بھائیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثات، 3 سگے بھائیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    پنجاب کے شہروں ملتان اور لیہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلا بڑا حادثہ ملتان میں پیش آیا جہاں مظفر گڑھ روڈ پر حسن سوالی چوک کے قریب وین، کار اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔

    زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    دوسرا حادثہ لیہ میں عزیز فارم کے قریب ہوا جہسں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ٹرالی الٹ گئی۔ ٹرالی تلے دب کر تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لاشوں اور زخمیوں کو ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق چاروں افراد کا تعلق چوک منڈا مظفر گڑھ سے ہے۔

  • گھروں کے اندر  گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں ! بڑا جرمانہ ہوگا

    گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں ! بڑا جرمانہ ہوگا

    لاہور : گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں، گھر میں گاڑی دھونے اور پائپ کے استعمال پر بڑا جرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گھروں کے اندر بھی گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کردی گئی ، گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات نے احکامات جاری کردیے ، ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دی، تمام غیرقانونی سروس اسٹیشن فوری بند کرانے کا حکم دیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیرسروس اسٹیشن پر ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب نے 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد ہے، گھروں میں گاڑی دھونے، پائپ کے استعمال پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔

    تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ، پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری نافذ ہوگا۔

  • مفت پلاٹ اسکیم : عوام کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا

    مفت پلاٹ اسکیم : عوام کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا

    لاہور : مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے عوام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کردیا۔

    پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں  22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔

    راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔

    لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ ، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔

    بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 27 اور حضرو، اٹک ، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔

    فری پلاٹ اسکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پو، بہاولپور اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    بے نظیراور مریم نواز میں بنیادی فرق

  • بھیک منگوانے والے سرغنہ کے لیے بڑی سزائیں مقرر

    بھیک منگوانے والے سرغنہ کے لیے بڑی سزائیں مقرر

    لاہور: حکومت پنجاب نے بھکاری مافیا کے سرغنہ کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں جو پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، نئے قانون کے تحت پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے داخلہ ان اہم ترامیم کا جائزہ لے گی۔

    ترامیم کے مطابق صرف ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی۔

    ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں ہوں گے، جب کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 5 سے 7 سال قید اور 7 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔

    جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر گینگ کے سرغنہ کو مزید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔

    ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے گا تو آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دوگنی سزا اور جرمانہ ہوگا۔

  • پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ: شادیوں کے لیے درخواستیں کب اور کہاں جمع کرائیں؟ اہم خبر

    پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ: شادیوں کے لیے درخواستیں کب اور کہاں جمع کرائیں؟ اہم خبر

    پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع اور مزید 1500 شادیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے غریب اور مستحق جوڑوں کی شادی کے لیے دھی رانی پرگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور 1500 شادیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلع آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 1312 ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔

    پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں میں دولہا دلہن، ان کے قریبی عزیزو اقارب کیلیے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائیگا۔

    اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی جانب سے جوڑوں کو نئی زندگی کی شروعات پر فرنیچر، کپڑوں سمیت دیگر ساز وسامان کے تحائف سمیت اے ٹی ایم کے ذریعہ ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے اور ان کے گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔ نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے غریب اور مستحق جوڑوں کی شادی کرانے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے گزشتہ ماہ دھی رانی پنجاب پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

    اس پروگرام کے تحت ایک ماہ میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور شہروں میں سینکڑوں جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nawaz-dhee-rani-programme/

  • رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : رمضان المبارک میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دیتے کا اعلان کردیا گیا، گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مستحق 30 لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کے تحت 30 ارب روپے جاری کردیئے۔

    پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کی سمری محکمہ خزانہ نے منظور کرلی ہے ، مستحق لوگوں کو گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے رمضان پیکج دیا جائے گا ، بینک آف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے زریعے گھر گھر تقسیم کرے گا۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ پے آرڈر وصول کرنے کے بعد فی خاندان اپنے بینک میں جمع کرا کر پیسے وصول کرے گا ، فی خاندان بینک اکاؤنٹ نہ ہونے پر بینک آف پنجاب کے سپر ایجنٹ کے پاس جانا ہوگا۔

    دستاویز کے مطابق پے آرڈر کا کیش وصول کرنے کیلئے شناختی کارڈ ،بائیومیٹرک کرانا لازم ہوگا، لاہور رمضان پیکج پے آرڈر کی مدت 15اپریل 2025 تک ہے ،دستاویز

    رمضان کیش پیکج فراہمی پر بینک آف پنجاب کو 51کروڑ 9لاکھ روپے سروس چارجزمد میں ادا ہوں گے، پاکستان پوسٹ کو سروسز چارجز کی مد میں 82 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کو رمضان پیکج کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری

    کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری کر دی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کی ہے، فہرست میں ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ اور 50 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

    فہرست میں 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، 50 لاکھ کی ہیڈ منی والے ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ شامل ہیں۔

    پچاس لاکھ والی فہرست میں دیگر شامل ڈاکوؤں میں ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی ولد اللہ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا، شاہو منڈا، ابراہیم ولد قطب، شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر سر فہرست ہیں۔

    25 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں یعقوب ولد کٹی، شاہنواز ولد میر محمد، بشو ولد جنگال، چھوٹو ولد منظور، عبدالستار ولد جمعہ، ملوک ولد ماہی وال، دوست محمد ولد عطااللہ، بہادر ولد عطااللہ، ظفر عرف ظفری ولد اللہ یار، شبیر ولد دوست محمد، نواب ولد میر دوست، صابر دین ولد علی بخش، ستار ولد منظور، عبدالغنی ولد علی بخش، شاہ مراد ولد دادو، فوج علی ولد چھترو، نذیر ولد دوسو، یاسین ولد اللہ دتہ، وقار ولد عبدالرحمان اور حمزہ اندھڑ ولد منیر احمد شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ اس سے قبل کچے کے 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے، ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں سے متعلق خفیہ اطلاع دینے کے لیے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • پاکستان میں مزید مقامات پر سونے کے ذخائر

    پاکستان میں مزید مقامات پر سونے کے ذخائر

    پاکستان کے طول و عرض میں سونے کے ذخائر نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3 مقامات سونے کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ سامنے آیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پر بھی سونے کے ذخائر ہیں۔

     

    پاکستان پر قدرت مہربان! لاکھوں تولے سونے کے ذخائر مل گئے

     

    ذرائع نے بتایا کہ مزید مقامات پر سونے کی موجودگی کے بعد نیسپاک کو سروے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے، تینوں مقامات پر موجود سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کئی سو ارب ہوسکتی ہے۔

    حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ معدنیات کے حکام مزید مقامات پر سونا نکلنے سے متعلق جلد وزیراعلیٰ کو بریفنگ دینگے، اٹک کی طرز پر دیگر مقامات سے سونا نکالنے کےلیے بھی بین الاقوامی آکشن ہوگی۔

  • سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 23 دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 23 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 200 آئی بی اوز آپریشنز کیے گئے، اس دوران 23 دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد  میں کی گئیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشتگرد کو اسلحہ  اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، 4 آئی ای ڈی بم، 33 ڈیٹونیٹر حفاظتی فیوز، پمفلیٹ اور نقدی برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔