Tag: پنجاب

  • عثمان بزدار دور میں 99 ملین روپوں کی مبینہ بے ضابطگی کا انکشاف

    عثمان بزدار دور میں 99 ملین روپوں کی مبینہ بے ضابطگی کا انکشاف

    لاہور: عثمان بزدار دور میں 99 ملین روپوں کی مبینہ بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ڈیرہ غازی خان میں مبینہ مالی بے ضابطگی کی رپورٹ سامنے آئی ہے، محکمہ آڈٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار دور میں سرکاری اسکولوں میں فنڈز مبینہ طور پر غیر قانونی خرچ کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار دور میں اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی با ضابطہ منظوری نہیں لی گئی تھی، 2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 99 ملین روپے مبینہ طور پر خرچ کیے، اور ان سے مبینہ طور پر فرنیچر و دیگر اشیائے ضرورت خریدی گئیں۔

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں انہیں ’’مشورہ‘‘ دوں گا کہ ….؟ علی محمد خان نے بتا دیا

    تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان میں 99 ملین کی فرنیچر و دیگر اشیا کی خریداری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ آڈٹ پنجاب کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

  • اپنا گھر پروگرام، شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

    اپنا گھر پروگرام، شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت آج خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری قرض لے چکے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض فراہمی کا ہدف مقرر کر دیا، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں، اور نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، یہ گھر روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے بنائے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا۔

    وزیر اعلیٰ نے ’پنجاب دھی رانی‘ پروگرام لانچ کر دیا؛ اجتماعی شادیوں کا آغاز

    اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ اپنا گھر بنیادی حق ہے، میں چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا ’پنجاب دھی رانی‘ پروگرام بھی لانچ کر دیا ہے۔ لاہور کے بہترین میرج ہال میں 51 اجتماعی شادیوں سے آغاز کر دیا گیا، نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا دلہن اور ایک اسپیشل جوڑا بھی شامل ہے۔

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے بند

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 دھند کی وجہ سے بند ہے، اس کے علاوہ لاہور سے عبد الحکیم موٹروے ایم 3 بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم 5 ملتان سکھر اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ گجرات شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے، اوکاڑہ شہر اورگردونواح میں بھی شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہے۔

    چونیاں شہر اور گردونواح میں بھی شدید دھند ہے، جس کے باعث حدنگاہ 3 سے 4 میٹرتک محدود ہوگئی ہے، قصور اور گردونواح میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    سبی اور گردو نواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو میر حسن عرف بگا مارا گیا

    اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو میر حسن عرف بگا مارا گیا

    صادق آباد: اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو میر حسن عرف بگا مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے ماچھکہ میں رحیم یار خان پولیس سے مقابلے میں اندھڑ گینگ کا ایک ڈاکو ہلاک جب کہ دیگر فرار ہو گئے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اندھڑ گینگ کے میر حسن عرف بگا کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ سب انسپکٹر محمد رمضان سمیت 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب تھا۔

    ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھا، میر حسن عرف بگا سے کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا، حملے میں پولیس کے تمام جوان محفوظ رہے، تاہم ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

    واضح رہے کہ کچے کے ڈاکو سندھ اور جنوبی پنجاب کی دریائی پٹی میں سرگرم مجرم گروہ ہیں، جو اغوا، بھتہ خوری اور قتل سمیت اپنی پرتشدد سرگرمیوں کے لیے مشہور ہیں۔

    کچے کے ڈاکو اپنے وحشیانہ ہتھکنڈوں کے لیے بدنام ہیں، وہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کرتے ہیں، جسمانی تشدد کی ویڈیوز بناتے ہیں اور لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں، اور تاوان کی عدم ادائیگی پر یرغمالیوں کو بے دردی سے قتل کر دیتے ہیں۔

  • ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی سہولت کیلئے ایک اور شاندار منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے آغاز کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو چائنہ ٹیکسی سروس کی طرز پر صوبے بھر میں ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کیلئے سیمنار منعقد کیا گیا، سیمنار میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپوٹرز اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی نے شرکاء کو اسکیم کے بنیادی پہلوؤں سے آگاہ کیا اور شرکاء کو ای ٹیکسی اسکیم کے تمام پہلوؤں پر اوپن ڈسکشن کا موقع فراہم کیا گیا۔

    سیمنار میں ای ٹیکسی کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں، سروس اور تیکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی، پنجاب میں ای ٹیکسی سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز، بیٹریوں کے معیار اور سپیئر پارٹس کی آسانی سے فراہمی پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

    دیوان گروپ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) نے بھی اس منصوبے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کیلئے  ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں، سیمنار منعقد کرنے کا مقصد یہی ہے کہ کسی بھی قسم کے تحفظات باقی نہ رہیں۔

    پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتا کم مگر معیار میں بہترین ہوں، ای ٹیکسی اسکیم سے بیروزگاری میں کمی اور سستی سفری سہولت عوام کو دستیاب ہو سکے گی۔

  • پنجاب میں اینٹوں کے ڈھائی ہزار سے زائد بھٹے مسمار اور بند

    پنجاب میں اینٹوں کے ڈھائی ہزار سے زائد بھٹے مسمار اور بند

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سال 2024 میں صوبے میں آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے ڈھائی ہزر بھٹوں کو مسمار اور بند کر دیا گیا۔

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سال گزشتہ میں صوبے میں آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے سینکڑوں بھٹوں کو بند کیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ یکم مارچ سے 31 دسمبر 2024 تک مجموعی طور پر 11 ہزار بھٹوں کا معائنہ کیا گیا۔ 1191 بھٹے مسمار، 1335 سیل اور 1832 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

    سینئر وزیر کے مطابق 95 فیصد بھٹو کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا جب کہ بقیہ 5 فیصد پر کام جاری ہے۔ سال کے آخری روز 31 دسمبر کو بھی 25 بھٹے مسمار کیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھٹوں کی بندش اور مسماری کی کارروائیاں ساہیوال، چنیوٹ، فیصل آباد، رحیم یار خان، بہاولپور میں کی گئیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ آلودگی پھیلانے پر لاہور میں سات صنعتی یونٹس سیل جب کہ پنجاب بھر میں 22 یونٹس بند کیے گئے۔

    واضح رہے کہ سال 2024 میں پنجاب کو آلودگی کے باعث شدید اسموگ کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث صوبائی حکومت کو کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا۔

    اس کے علاوہ اسکولوں میں تعطیلات، ملازمین کو ورک فراہم ہوم کرنے کی ہدایت کے ساتھ پارکس بھی بند کیے گئے۔ ہوٹلز، تجارتی مراکز کی بندش بھی عمل میں لائی گئی۔

  • پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر بند

    پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک، عبد الحکیم موٹروے ایم 3 تک، موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک، موٹروے ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند ہے۔

    اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بندکردیاگیا، جبکہ ملتان سکھر موٹروے ایم 5 دھند کے باعث بند ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    کراچی میں شدید سردی کی لہر، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب میں شدید دھند: موٹر وے متعدد مقامات پر بند

    پنجاب میں شدید دھند: موٹر وے متعدد مقامات پر بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب میں شدید دھند: موٹر وے بند کردی گئی

    پنجاب میں شدید دھند: موٹر وے بند کردی گئی

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے ملتان تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    پی آئی اے کا طیاروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب میں شدید دھند، موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4 بند

    پنجاب میں شدید دھند، موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4 بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک دھند کے باعث بند ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 کو شورکوٹ سے گوجرہ تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں موٹر ویز بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    کئی روز بعد کراچی میں پانی کی سپلائی بحال

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔