Tag: پنجاب

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک دھند کے باعث بند ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد تک دھند کے باعث بند ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر ویز بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو کیا سزا دی جائے گی؟

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں 310  گاڑیوں کی  خریداری، تحقیقات شروع

    پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں 310 گاڑیوں کی خریداری، تحقیقات شروع

    لاہور : پی ٹی آئی کے دور میں 2.12 ارب روپے کی 310 گاڑیوں کی غیر قانونی طور پر خریداری کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں پنجاب میں 310 گاڑیوں کی خریداری کا انکشاف ہوا، جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی خریداری میں مبینہ طوپرپر پیپرا رولز کو نظر انداز کیا گیا ، 2 ارب 12 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں سالڈویسٹ کمپنی کیلئے خریدی گئیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ گاڑیاں مبینہ طوپرپر کسی فورم پر منظوری کے بغیر خریدی گئیں، گاڑیوں کی خریداری کیلئےمبینہ طوپرپیشگی رقم بھی اداکی گئی۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تحقیقات کیلئےمتعلقہ افسران کوطلب کرے گی۔

  • معیشت کے لیے اچھی خبر، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک آلات کا پلانٹ لگائے گی

    معیشت کے لیے اچھی خبر، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک آلات کا پلانٹ لگائے گی

    بیجنگ: صوبہ پنجاب کی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا پلانٹ لگائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کا آج پہلا روز ہے، ان کی موجودگی میں محکمہ زراعت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے تحت چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے آئی فورس ٹیک کے بانی ڈاکٹر ہان اور سی ای او سے ملاقات کی، اور انھیں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے سلسلے میں بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی، مریم نواز نے انھیں پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا، اور زراعت سیکٹر میں روبوٹک مشینری، اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوش حال بنانا ہمارا عزم ہے۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی دعوت پر اے آئی فورس ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہر زلزلے میں لرز اٹھے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، مرکز کھاریاں کے قریب اورگہرائی 15کلو میٹر تھی

    پنجاب کے شہروں لاہور، جہلم ،سرائےعالمگیر،ننکانہ صاحب،جلالپوربھٹیاں ، کالاباغ،گجرات اورگردونواح ، وزیر آباد، چنیوٹ اور شاہ کوٹ، بھلوال میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے نواحی اضلاع میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی اور جھٹکوں کا دورانیہ 15 سے 20 سیکنڈ تھا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے 10 روز کے اندر سمال ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم اصلاحات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

    مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں فری میڈیسن کی فراہمی، ویئر ہاؤس پراجیکٹ، پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کیلیے اعلیٰ سطح وزراتی کمیٹی قائم کی گئی۔

    وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ کیلیے درکار فنڈز کی فوری ریلیز اور چلڈرن ہارٹ سرجری کیلیے بیرون ملک سے سرجنز بلوانے کیلیے اقدامات کی ہدایت کی جبکہ چلڈرن ہارٹ سرجری کیلیے پوسٹ گریجوایٹ کی ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھانے کیلیے اقدامات کا بھی حکم دیا۔

    انہوں نے مریضوں کو ادویات ہر صورت گھر تک پہنچانے کی ہدایت کی، فری میڈیسن گھر گھر پہنچانے کیلیے کوریئر کمپنی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ہر بی ایچ یو میں ڈاکٹرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں طے کیا گیا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں الٹراساؤنڈ، ای سی جی، سولرائزیشن، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ہوں گے جبکہ ڈاکٹرز کو کلینک میں ایکسرے سمیت دیگر اضافی طبی ٹیسٹ کی سہولت دینے پر ادائیگی کی جائے گی۔ چلڈرن ہارٹ سرجری کیلیے مزید 7 پرائیویٹ اسپتال پینل میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

    بے نظیراور مریم نواز میں بنیادی فرق

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کی ہارٹ سرجری کیلیے کسی بھی صورت میں کوالٹی آف سرجری پر سمجھوتا نہ کیا جائے، ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، بنیادی ہیلتھ اصلاحات پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے، ہیلتھ سسٹم میں بار بار درپیش مسائل کا تدارک بے حد ضروری امر ہے، ہر اسپتال کیلیے درکار ضروری ریفارمز بھی کی جانی چاہئیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات کا چوری ہونا شرم ناک ہے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات ختم ہونے سے پہلے پیشگی اطلاع کا سسٹم ہونا چاہیے، مریض کا بغیر علاج اور ادویات واپس جانا ناکامی کے مترادف ہے، نشتر اسپتال میں بری حالت دیکھ کر دنگ رہ گئی اور راہ داریوں میں بھی مریض بھرے تھے۔

  • پنشن میں اضافہ !‌ ریٹائر سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

    پنشن میں اضافہ !‌ ریٹائر سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

    لاہور : سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی ، بندش کا آغاز آج سے ریٹائر سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ خزانہ نے 3 طرز کی پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے پر بندش کا آغاز آج سے ریٹائر سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

    سیکرٹری خزانہ نے تمام انتظامی سیکرٹریزاور سربراہوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کے2015  کے مراسلے کے تحت جاری پنشن میں اضافہ ختم کیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ سال 2011 میں جاری مراسلے کے تحت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 2022 میں جاری لیٹر کے تحت پنشن میں اضافہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام محکمے 2 دسمبر 2024 کے نئے مراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    منی بجٹ بمقابلہ حکومتی بچت پروگرام، کتنی حقیقت اور کیا افسانہ

  • گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

    گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

    لاہور: پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینٹی اسموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی پڑتال کا فیصلہ کیا ہے، اب گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

    اس سلسلے میں صوبائی وزارتوں کے سیکریٹریز اور پنجاب بھر کے کمشنرز کو ایک حکم نامہ بھجوا دیا گیا ہے، جس میں تمام وزارتوں اور محکموں کو 30 جنوری تک گاڑیوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارتوں اور ذیلی محکموں کے زیر استعمال گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں، بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔ گزشتہ روز خراب انجن اور زیادہ دھواں دینے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، اور 144 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

    خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کی سینیر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹھوس پالیسی سے صوبے کا ماحولیاتی مستقبل بہتر ہوگا، آج کے اقدامات اسموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے، ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے خلاف جنگ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کی جنگ ہے۔

  • پنجاب میں ’ایم ٹیگ‘ کے اجرا کے لیے نئی شرط عائد

    پنجاب میں ’ایم ٹیگ‘ کے اجرا کے لیے نئی شرط عائد

    پنجاب کے شہریوں کے لیے ’ایم ٹیگ‘ حاصل کرنے کے لیے نئی شرط عائد کردی گئی ہے جو کہ موٹرویز استعمال کرنے کی ضروری ہے کیونکہ صوبائی حکومت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔

    پنجاب میں یہ فیصلہ مختلف شہروں بالخصوص لاہور میں اسموگ میں ریکارڈ اضافے کے بعد کیا گیا جس مین ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    لاہور میں ہوا معیار غیر صحت بخش ہے جس کا اے کیو آئی 290 ہے، لاہور میں پی ایم 2.5 کا ارتکاز اس وقت ڈبلیو ایچ او کی سالانہ ایئر کوالٹی گائیڈ لائن ویلیو سے 22.2 گنا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہیں کیا جائے گا۔

    گاڑیوں کے تمام مالکان کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ انہیں ایم ٹیگ کے لیے درخواست دیتے وقت اسے رجسٹریشن بک اور لائسنس کی کاپیوں کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔

    علاوہ ازیں اسموگ سے نمٹنے کے لیے ہر سال اکتوبر سے جنوری تک 30 سال پرانی گاڑیوں کو موٹر ویز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ یہ اقدام خطے میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ نئے قوانین کا اطلاق ابتدائی طور پر سرکاری گاڑیوں پر ہوگا۔

  • پنجاب میں اسموگ کے حوالے سے نجی ادارے کی سروے رپورٹ کے حیران کن نتائج

    پنجاب میں اسموگ کے حوالے سے نجی ادارے کی سروے رپورٹ کے حیران کن نتائج

    لاہور: پنجاب میں اسموگ کے حوالے سے ایک نجی ادارے کی سروے رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ہوا کے رُخ کو فضائی آلودگی کا بڑا سبب قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انوائرنمنٹل ریسرچ کے نجی ادارے ارتھ پیپل گلوبل کی جانب سے ایک سروے کیا گیا ہے، اسموگ پر عوامی رائے جاننے کے لیے اس سروے میں لاہور میں 1500 نوجوانوں کی رائے ریکارڈ کی گئی۔

    سروے کے مطابق نوجوانوں کی رائے تھی کہ اسموگ کا پھیلاؤ 3 چیزوں پر منحصرہے، حکومتی اقدامات، عوامی اقدامات اور ہوا کا رخ۔ ہوا کا رخ فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کا اہم سبب قرار دیا گیا۔

    نوجوانوں کی رائے تھی کہ بھارتی پنجاب میں دھان کی پیداوار پاکستانی پنجاب سے کہیں زیادہ ہے، وہاں دھان کی باقیات جلانے سے ہونے والی آلودگی ہوائی رخ سے پاکستان میں داخل ہوتی ہے، اس لیے اسموگ کی روک تھام میں علاقائی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

    63 فی صد لاہوریوں کی رائے ہے کہ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں بہتر اقدام کیے، سروے میں 88 فی صد شہریوں نے صنعتوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی کے اقدام کو سپورٹ کیا۔

    44 فی صد نوجوانوں کا ماننا ہے کہ گاڑیوں کا دھواں اسموگ کی سب سے بڑی وجہ ہے، 82 فی صد شہریوں نے اسموگ میں کمی کے لیے گاڑیوں، صنعتوں کی سخت نگرانی کی حمایت کی۔

    واضح رہے کہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ گھانا کا دارالحکومت اکرا دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں میں بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے، ملتان دوسرا اور راولپنڈی پاکستان کا تیسر آلودہ شہر ہے۔ پاکستان میں فضائی آلودگی میں پھولوں کا شہر پشاور چوتھے اور میٹروپولیٹن سٹی کراچی پانچویں نمبر پر ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ،  34 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ، 34 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، جن میں 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد شامل ہیں۔

    محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے رواں ماہ میں پنجاب میں آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے ، دہشت گردوں سے باروی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد کرلیے گئے۔

    رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان  کا کہنا تھا گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

    اس سے قبل لاہور کے علاقے میانوالی مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سات دہشت گرد ہلاک اور آٹھ فرار ہوگئےتھے، سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا تھا۔