Tag: پنجاب

  • طلبا کے لئے اہم خبر ! تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے

    طلبا کے لئے اہم خبر ! تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے

    لاہور : تعلیمی اداروں کو 24 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، اس سے پہلے تعلمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں، بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا تاہم آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی پر جلد لا رہے ہیں۔

    پنجاب میں اسموگ کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا ، حکومت نے تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا 24 نومبر تک اسکول بند رہیں گے ، اس سے پہلے تعلمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان

    خیال رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ پر قابو پانے کی کوششیں کارآمد ثابت نہ ہوسکیں، لاہور آج بھی ٖفضائی آلودگی میں دنیا اور پاکستان کے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

    شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس سات سو چھیاسٹھ ریکارڈ کیا گیا، لودھراں سات سو اٹھاون اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے ، روجھان چارسو پچانوے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    فیصل آباد میں اے کیو آئی چارسو بانوے ،سیالکوٹ میں چارسو ستاسی اور ملتان میں تین سو چھیاسی ریکارڈ کیا گیا۔

    شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے سفر کے قابل نہیں ہے، جس کے باعث لاہوراسلام آباد ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایم تھری لاہور سے درخانہ تک،ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیوملتان سے سکھرتک بند کردی گئی۔

  • پنجاب میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آ گئے

    پنجاب میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کے سب سے گنجان آباد صوبے پنجاب میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پنجاب پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں گزشتہ 5 سال میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے 5 ہزار 623 کیسز سامنے آئے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2020 میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے 1082 کیسز رپورٹ ہوئے، 2021 میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے 11 سو 48 کیسز درج ہوئے، جب کہ 2022 میں بچوں سے زیادتی کے 1 ہزار 111 کیسز سامنے آئے۔

    کراچی : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

    پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تعداد 1250 ہو گئی، اور رواں برس 2024 کے صرف 10 ماہ میں 1077 کم عمر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    پنجاب پولیس نے بتایا کہ 5623 میں سے 4600 کیسز چالان ہوئے، جب کہ 962 کیسز مختلف وجوہ پر کینسل ہوئے۔

  • کل سے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان

    کل سے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان

    لاہور : کل تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، اسکول 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطا وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں اسکولز بند کر رہے ہیں، فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا تاہم آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی پر جلد لا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! اہم خبر آگئی

    رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، جامپور، کوٹ ادو، لیہ، مظفرگڑھ، تونسہ، چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، ناروال، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، وزیر آباد سمیت پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں، انسداد سموگ کیلئے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ تو کریں، حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام تعاون کریں۔

  • گاڑی مالکان ہوشیار ! بڑا جرمانہ ہوگا

    گاڑی مالکان ہوشیار ! بڑا جرمانہ ہوگا

    لاہور : محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے اسموگ کی بدترین صورتحال کے پیش نظر گاڑی مالکان کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بدترین اسموگ کے پیش نظر محکمہ ٹرانسپورٹ نے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ نے عدالت کی روشنی میں نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت دھواں چھوڑتی ایل ٹی وی گاڑیوں کوپہلی بار2 ہزار ،دوبارہ خلاف ورزی پر4ہزار جرمانہ ہوگا۔

    ہدایت نامے میں دھواں چھوڑتی بسوں وٹرکوں سمیت ہر طرح کی ایچ ٹی وی گاڑیوں سے نرمی نہ برتنے اور مکمل مرمت ہونے تک ایچ ٹی وی گاڑیاں بس وٹرک اسٹینڈز پر ہی تحویل میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاور چیئرمین آرٹیز کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہے، جس میں اسموگ کی وجوہات اور مہلک اثرات سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈی سیز اور چیئرمین آرٹیز کو کارروائیوں پر ڈاکومنٹری اور ویڈیوز کی شکل میں ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کے تدارک میں عوامی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں۔

    دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں پر روزانہ اورہفتہ واررپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لاکھوں گاڑیوں کا معائنہ اور خلاف ورزی پر کروڑوں روپے جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید کا کہنا تھا کہ اسموگ سے نجات کیلئے لوگوں کو ساتھ ملا کر چلنا چاہتےہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی !  اہم خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! اہم خبر آگئی

    لاہور : تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فیصلے کا اطلاق 13 نومبر سے 17 نومبر تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنے والی اسموگ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں۔

    پنجاب میں فضائی آلودگی میں ہوش ربا اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید 5 ڈویژنز کے اسکولز اور کالجز بند کردیے۔

    اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژنز، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژنز کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

    محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ نرسری سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق 13 نومبر سے 17 نومبر تک ہوگا۔

    تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ اکیڈمیز، ٹیوشن سینٹرز بھی بند رہیں گے تاہم گوجرانوالہ،لاہور، ملتان، فیصل آباد ڈویژنز میں بندش کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

    خیال رہے پنجاب میں زہریلی اسموگ نے فضا دھند لا دی ہے اور آلودہ فضا میں سانس لینا محال ہوگیا، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملتان میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس 836 ریکارڈ کیا گیا۔

    یاد رہے لاہور میں اسموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ۔ نیٹ ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہے جبکہ دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

  • پنجاب  میں  فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

    پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

    لاہور : پنجاب کے 7 مختلف اضلاع شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہیں ، جس کے باعث شہریوں کا سفری مشکلات کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی دشواری ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، فضا میں زہریلے ذرات کے باعث سانس لینا بھی محال ہو گیا۔

    لاہور پاکستان کےآلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے ، جہاں ائرکوالٹی انڈیکس661 ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، ملتان آج بھی فضائی آلودگی میں سرفہرست ہے اور آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں اے کیوآئی 950 ریکارڈ کیا گیا۔

    منگلہ کا 443 ، پنڈی بھٹیاں کا 383، سیالکوٹ کا 655، روجھان کا 625، ہری پور دو سو چھہتر، راولپنڈی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 270 اوراسلام آباد کا ائیرکوالٹی انڈیکس 239 تک پہنچ گیا۔

    سرگودھا کا ایئرکوالٹی انڈیکس 230 تک پہنچ گیا، جس کے کاروبارزندگی متاثر ہورہی ہے اور بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم بڑھتی اسموگ کےباوجودضلع بھرمیں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔

    پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر آف جغرافیہ منور صابرکا کہنا ہے کہ اگر حکومت دس نومبر تک مصنوعی بارش برسادے تو اسموگ کے ساتھ ڈینگی سے بھی چھٹکارا مل سکے گا اور اگر اسموگ سے نمٹنے کیلئجے فوری اقدامات نہ کیے تو آئندہ اٹھارہ ماہ کے دوران لاہور رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔

    یاد رہے لاہور میں آج اور کل مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ موسمیات کی مانیٹرنگ جاری ہے، حکومت پنجاب نے اسموگ سے نمٹنے کیلئے شاپنگ مالز اورکمرشل پلازوں میں ایئرپیوریفائر لگانے کی ہدایت کردی۔

  • پنجاب میں دھند کا راج ،  موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    پنجاب میں دھند کا راج ، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ کے باعث موٹر ویز کے کچھ سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کی خطرناک صورتحال برقرار ہے، شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس چھ سو کے قریب ہے۔

    دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے کے مختلف سکیشنز کو تمام تر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے بھیرہ تک ، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھنداور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سےملتان تک ، موٹروےایم 5 ملتان سے سکھر بھی بند ہے۔

    شہریوں کو موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تیزرفتاری سےپرہیز، اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں تاہم سفر سے پہلے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن130 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

  • اسموگ: شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائر لگانے کی ہدایت جاری

    اسموگ: شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائر لگانے کی ہدایت جاری

    لاہور: حکومت پنجاب نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائر لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسموگ کے باعث پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست آ گیا ہے، آلودگی میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔

    ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کرے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں میں ایئر پیوریفائر لگائے جائیں۔ دوسری طرف گورنر پنجاب نے اسموگ کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ بیش تر اضلاع میں اسموگ بے قابو ہو چکی ہے، لوگ بیمار پڑ رہے ہیں، اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن تاجر تسلیم نہیں کر رہے ہیں، اس لیے عارضی طور پر اسموگ کی روک تھام کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے۔

    دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کے باعث معمولات زندگی معطل ہیں، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف ایک بیان میں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال میں باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے بھی پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تخت لاہور والے سیاسی کے بعد ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں ناکام ہیں، حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر اعتبار نہیں، اسی لیے جنیوا گئے ہیں۔

  • اسکول پرنسپل بزور اسلحہ 3 ماہ تک چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا

    اسکول پرنسپل بزور اسلحہ 3 ماہ تک چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا

    پنجاب میں اسکول پرنسپل نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو اسلحہ کے زور پر 3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر حجرہ شاہ مقیم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، چوک شاہ مقیم میں اسکول پرنسپل نے چھٹی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اسکول پرنسپل نے اسلحہ کے زور پر 3 ماہ تک زیادتی کی اور تصاویربھی بنائیں، پرنسپل نے دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو قتل کردوں گا۔

    متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ پولیس نے پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پر اب تک گرفتار نہیں کیا ہے۔

  • پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر

    پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، اور کسان کارڈ کے لیے 11 لاکھ کاشت کاروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

    زراعت ہاؤس لاہور میں گندم سے متعلق صوبائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکریٹری زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم ملکی فوڈ سیکیورٹی کی ضامن ہے، اور اس کی بروقت کاشت زیادہ پیداوار کی ضامن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو گندم کے تصدیق شدہ بیج ور متوازن کھادوں کے استعمال سے متعلق آگاہی و رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے، انھوں نے کہا گندم کی کاشت اور پیداوار کے ہدف کے حصول کے لیے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

    سیکریٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ گندم کے تصدیق شدہ بیج کی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت 2 ہزار روپے فی تھیلا کمی کی گئی تھی، دریں اثنا 15 اکتوبر سے کسان کارڈ بھی خریداری کے لیے فعال ہو جائے گا۔