Tag: پنجاب

  • پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

    لاہور : پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اس دوران سیاسی اجتماعات، دھرنے،جلسےاور احتجاج پرپابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی، اس دوران سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق آج سے 14 اکتوبر تک ہوگا، دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظرعوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، امن و امان کا قیام،انسانی جان اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔

  • سولر پینل، الیکٹرک موٹر سائیکل، شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    سولر پینل، الیکٹرک موٹر سائیکل، شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور: وزیر صنعت پنجاب چوہدری شافع نے سولر پینل، الیکٹرک موٹرسائیکل سے متعلق شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی سے پاکستان میں سولر پینل کاروبار پر بات چیت جاری ہے، بھارت میں سولر پینل کے کاروبار کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں 630 ایکٹر پر گارمنٹس سٹی بنارہے ہیں، چین کے صنعتکار سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

    چوہدری شافع حسین نے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل بنانے کے کارخانے لگائے جارہے ہیں اس کے علاوہ ٹیکنیکل کالجز میں 20 سال پرانا سلیبس پڑھایا جارہا تھا جسے جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سولر پینلز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے ، اس کی ایک وجہ بڑھتی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بھاری بھرکم بل بھی ہیں اسی لیے لوگ گھروں میں سولر پینلز لگوا رہے ہیں۔

    سولر پینل کی تنصیب کے لیے پیشہ ور افراد جو اہم اقدامات اٹھاتے ہیں وہ ہیں:

    1. تشخیص

    سولر کمپنی سب سے پہلے جو کام کرے گی وہ یہ ہے کہ آپ کے گھر پر کسی پیشہ ور کو بھیج کر اس بات کا اندازہ لگایا جائے کہ آیا یہ شمسی توانائی کے لیے موزوں ہے یا نہیں اور آپ کے لیے بہترین حل پر بات کریں۔

    2. پلیٹ فارم کی تنصیب

    عام طور پر، آپ کو چھتوں پر سولر پینلز کے ساتھ کسی ساختی مسائل کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم، چھت پر لگے ہوئے پینلز کے لیے کارکنوں سے آپ کی چھت میں سوراخ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ پلیٹ فارم انسٹال کریں جہاں سولر پینل آرام کرتے ہیں۔ سوراخوں کا سائز آپ کی چھت کی بنیاد اور مواد پر منحصر ہے۔ ان سوراخوں میں فاسٹنرز ہوتے ہیں جو شمسی پینل کو آپ کی چھت سے منسلک کرتے ہیں۔

    جیسا کہ چھت کی تعمیر عام طور پر کیسے کام کرتی ہے، سولر پینل کی تنصیب کے لیے کارکنوں کو چمکتا ہوا استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ چمکتی ہوئی پلاسٹک یا دھات کی چادریں ہیں جو آپ کی چھت کی ٹائلوں یا شِنگلز کے نیچے فٹ ہوتی ہیں۔ اس کے بعد کارکنان فلشنگ اور فاسٹنرز کے آس پاس کے حصے کو سیل کر دیتے ہیں تاکہ سوراخوں کو آپ کے گھر میں پانی کے رسنے سے روکا جا سکے۔

    3. پینل کی جگہ

    پلیٹ فارمز کو انسٹال کرنے کے بعد، ورکرز پھر چھت پر سولر پینلز کا بندوبست کریں گے اور انہیں پلیٹ فارم پر باندھ دیں گے۔

    4. بجلی کا کام

    ایک بار نصب ہونے کے بعد، پیشہ ور پینل کی وائرنگ مکمل کرتے ہیں۔ وہ پینل جذب ہونے والی توانائی کو ذخیرہ کرنے کے لیے آپ کے گھر میں ایک برقی جزو، جیسے کہ بیٹری یا انورٹر رکھتے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

  • اشیا خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے نیا محکمہ بنادیا گیا

    اشیا خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے نیا محکمہ بنادیا گیا

    لاہور: پنجاب میں اشیا خورونوش کی دستیابی اور قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے نیا محکمہ بنایا گیا ہے، کموڈیٹیز مینجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا گیا۔

    گراں فروشی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے کموڈیٹیز مینجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے، نیا محکمہ زراعت، خوراک اور انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ذیلی شعبوں کے انضمام سے تشکیل دیا گیا ہے۔

    نئے محکمے کے انڈر میں ایک خودمختار ادارہ اور 5 اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ قائم کیے گئے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی، پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمے کے ماتحت ہونگے۔

    اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس میں ڈی جی کموڈیٹیز، ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب بھی شامل ہیں، ڈائریکٹر آف ایگریکلچراکنامک اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرمارکٹنگ بھی اس میں شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمے کے ماتحت کردیا گیا ہے جبکہ گندم کی خریداری، اسٹوریج کی ذمہ داری بھی کموڈیٹیز مینجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردی گئی ہے۔

    گندم کی منتقلی، ریلیز اور خریداری کے سلسلے میں بینکوں سے قرض کے معاملات بھی نئے محکمے کے ماتحت طے کیے جائیں گے۔

    فوڈ کی ہائی جین کوالٹی کو بہتر بنانا بھی نئے محکمے کا کام ہو گا، فلور اور شوگر ملز کی ریگولرازیشن بھی نئے محکمے کے سپرد کردی گئی ہے، پنجاب میں گندم خریداری کرنے والا محکمہ فوڈ ڈائریکٹوریٹ بھی ضم کردیا گیا ہے۔

  • ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

    ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

    چنیوٹ: ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ بلیک میلنگ گروہ کی سرغنہ تھی، ملزمہ مجبور اور غریب خواتین کو استعمال کراکر مقدمات درج کراتی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جھوٹے میڈیکل بنوا کر لاکھوں روپے بٹورتی تھی، ملزمہ نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے  18 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 134 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ، آپریشن کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ودیگرشہروں میں کارروائیاں کی گئیں، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دھماکا خیزمواد، 18 ڈیٹونیٹر، ایک آئی ای ڈی بم، گولیاں ، نقشے و دیگرسامان برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

  • پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج طلب

    پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج طلب

    لاہور : پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج طلب کرلی گئی، فوج کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر تعینات کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر فوج طلب کرلی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کوآرٹیکل 245 کے تحت پنجاب میں طلب کیا گیا اور شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر تعینات کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ  فوج ، پولیس کوایئرپورٹ کےاطراف،اہم راستوں پر تعینات کیاجائے گا، فوج کے کمانڈر پولیس کی مشاورت سےاقدامات کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    نوٹیفکیشن میں مزید کہنا تھا کہ فوج، سول آرمڈ فورسز کو غیر ملکی مندوبین کی رہائش گاہوں اور راستوں پر تعینات کیا جائے گا جبکہ پنجاب میں ہوائی اڈوں، ائیر بیسزسمیت اہم مقامات کی حفاظت کیلئے فوج تعینات ہو گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو شرپسند عناصر کو وارننگ دینے کی غرض سے ہوائی فائرنگ اور شرپسندعناصر کو تحویل میں لینے کی اجازت ہوگی ساتھ ہی امن قائم رکھنے کیلئے فوج کواینٹی رائٹس اختیارات حاصل ہوں گے۔

  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نیا  نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نیا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا 3 اکتوبر کا نیا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا 3 اکتوبر کے نئے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    شہری نجی اللہ ملک نے اظہر صدیق کے توسط سے متفرق درخواست دائرکی، جس میں کہا گیا کہ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ غیر معمولی حالات میں کیا جاتا ہے، حکومت نے معمول بنالیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ دفعہ کے نفاذ کیلئے نوٹیفکیشن اوپر نیچے جاری کیے جارہے ہیں، یہ نفاذ ایک جماعت کی سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے ہے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ سیاسی اجتماع اورسیاسی سرگرمیوں کی آئین اجازت دیتاہے، استدعا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کیلئے نئے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ، پنجاب کے مزید 3 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

    پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ، پنجاب کے مزید 3 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

    لاہور : پنجاب کے مزید 3 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے  بہاولپور ، فیصل آباد اور میانوالی کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دفعہ 144 نافذ کردی، محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    دفعہ 144 کا نفاذ 2سے 3اکتوبر تک ہوگا ، تینوں شہروں میں ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

    پی ٹی آئی نے 2 اکتوبر کو میانوالی ،فیصل آباد،بہاولپورمیں احتجاج کی کال دے رکھی ہے ، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

    اس سے قبل حکومت پنجاب نے میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی تھی، پابندی کا اطلاق منگل یکم اکتوبرسے7اکتوبرتک ہو گا۔

    ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ، میانوالی میں رینجرز کی2کمپنیاں یکم سے3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

    امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشت گردی کےخطرات کے پیش نظر کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی۔

  • پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم‌ خبر

    پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم‌ خبر

    لاہور : پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے موقع پر 28 اور 29 ستمبر کو دفعہ 144نافذ کردی گئی، پابندی کا اطلاق صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے موقع پر پنجاب کے 7 شہروں کے امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے 28 اور 29 ستمبر کو دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ لاہور، راولپنڈی ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور اور ڈی جی خان کے امتحانی مراکزپر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف پابندی کا اطلاق صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا اور امتحانی مراکز سے 100گز فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

    پنجاب کے7 شہروں میں 25 امتحانی مراکز میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان ہوں گے۔

    خیال رہے پنجاب کے 12 شہروں میں 22 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ہوا تھا ، اس موقع پر نقل کی روک تھام کیلئے اقدام کرتے ہوئے ٹیسٹ کےدوران موبائل،انٹرنیٹ سروسز معطل کردی تھی۔

    ٹیسٹ کیلئےپنجاب کے12 اضلاع میں 26امتحانی مراکزبنائے گئے تھے، تمام امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئی تھی۔

  • خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکول سیل کرنے کا حکم

    خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکول سیل کرنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں اسکول  کی عمارتوں کی چیکنگ اور خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکولز سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھر میں اسکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکول سیل کرنے اور اسکولوں میں صفائی کی صورتحال کی بھی چیکنگ کی ہدایت کی۔

    وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کچھ سالوں میں یہ شکایات برقرار نہیں رہیں گی میں شاباشی دینے میں کنجوسی نہیں کرتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے سخت رویہ اپنانا پڑتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پولیس عوام میں ریلیف اور مجرموں میں خوف کا احساس پیدا کرے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت ترین اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنچاب مریم نواز نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔