Tag: پنجاب

  • پاکستان میں سولر پینل کی تیاری، بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان میں سولر پینل کی تیاری، بڑا معاہدہ طے پاگیا

    چینی سولر کمپنی کا صوبائی حکومت کے ساتھ پنجاب میں سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محفوظ اورمضبوط پاکستان کی جانب پاک چین تعاون کی اہم مثال سامنے آئی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سولر کمپنی کا صوبائی حکومت کے ساتھ پنجاب میں سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی "اے آئی کے او” کے ساوٴتھ پیسیفک ریجن کے صدر ایلکس ہینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    صوبائی وزیر شافع حسین نے اس موقع پر کہاکہ چینی کمپنی پنجاب میں پہلی "سولر پینلز” بنانے والی فیکٹری لگائے گی جو اپنی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کرے گی، صنعتوں اور گھروں کو مہنگی بجلی سے بچانے کا واحد حل شمسی توانائی کا فروغ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں سولر انرجی کے فروغ کے لیے 21 غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی گئی ہے، پنجاب میں کئی کمپنیوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت نے بھی شمسی توانائی کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے اور کم آمدنی والے افراد کو مفت یا آسان اقساط پر سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے پنجاب میں سولر پینل ٹیسٹنگ لیب کے قیام اور شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی کو سولرائز کرنے کی خوشخبری بھی سنائی۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابوپا کر ہی محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔

  • ’’پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف ملے گا اس کے بعد کیا ہوگا؟‘‘

    ’’پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف ملے گا اس کے بعد کیا ہوگا؟‘‘

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بجلی کے بل میں پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف ملے گا اس کے بعد کیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرکار کو وہ فیصلہ کرنا چاہیے جو دیرپا ہو، پنجاب کے عوام 2 ماہ بعد پھر اسی حالت میں آجائیں گے، جب ہم ریلیف کا سوچتے ہیں تو پھر آپشن کا بھی سوچتے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت کا کام شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم ریلیف دینا ہوتا ہے، وفاقی حکومت کیلئے تجویز ہے کہ طویل المدتی ریلیف زیادہ بہتر ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ پورے پاکستان کا ہے، صوبائی کارڈ نہیں کھیلنا چاہیے، مصطفی کمال ہمارے اتحادی نہیں اپوزیشن میں ہیں۔

    ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ مصطفی کمال سے امید نہیں کہ وہ کوئی مثبت بات کریں، ہم نے ثابت کیا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، ٹھٹھہ کے ونڈ پاور سے بھی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کی جانب سے نیشنل گرڈ میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے، تھرکول اور ونڈ کوریڈور ہمارے انرجی کے بڑے پراجیکٹ ہیں۔

  • تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری

    تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچر کو بھی انعام دیا جائے گا۔

    طلبہ کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسٹوڈنٹس اسکالر شپ کی بھی منظوری دے دی ہے، 25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی، اور اس مقصد کے لیے سالانہ سوا سو ارب سے زائد کی ادائیگی کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے 60 گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی۔

    پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے، مریم نواز نے آئی ٹی حب کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے، انھوں نے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

  • پراپرٹی کی قیمت آئن لائن کس طرح چیک کریں؟

    پراپرٹی کی قیمت آئن لائن کس طرح چیک کریں؟

    ڈسٹرکٹ کلکٹر ریٹ کو عام طور پر ڈی سی ریٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ بنیادی طور پر حکومت کی طرف سے جائیدادوں کی کم از کم قیمت ہوتی ہے۔

    کسی بھی جائیداد کی قیمت حکومت کی طرف سے محل وقوع اور دیگر عوامل کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہے اور یہ اس جائیداد کی کم سے کم قیمت کہلاتی ہے، ڈی سی کی شرح جائیداد کے لین دین اور تخمینے سے وابستہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے تعین کیلئے ایک معیار کے طور پر کام کرتی ہے۔

    جائیداد کی قیمت ڈسٹرکٹ کلکٹر یا مساوی اتھارٹی کی طرف سے مقرر کی جاتی ہے اور اس کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ جائیداد کے لین دین کو کم از کم قیمت پر ریکارڈ کیا جائے۔

    اس سے نہ صرف ٹیکس کی درست وصولی میں مدد ملتی ہے بلکہ ڈی سی ریٹ کسی جائیداد کی انڈر ویلیوایشن اور ٹیکس چوری کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

    پنجاب میں ڈی سی ریٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ کار

    بڑے شہر جیسے لاہور اور ملتان میں، آپ مقامی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ڈی سی ریٹ لسٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    ریٹ لسٹ کو مقامی ریونیو آفس سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ عام طور پر ڈی سی ریٹس کا ریکارڈ رکھتا ہے، ان سے درخواست کی جائے تو وہاں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    درج ذیل عوامل کسی بھی جائیداد کے ڈی سی ریٹ کا تعین کرتے ہیں۔ یعنی مقام، تحصیل ضلع، شہر یا قصبہ، ریونیو حلقہ، فلور اور جائداد کی نوعیت کے ذریعے اس کا تعین کیا جاتا ہے۔

    جائیداد کے ڈی سی ریٹ کا آن لائن اندازہ لگائیں

    پراپرٹی ڈی سی ویلیویشن کو آن لائن چیک کرنے کے لیے آپ پنجاب حکومت کی ای اسٹیمپنگ کی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔

    زمین کی قیمت آن لائن معلوم کرنے کے لیے آپ کو زمین کی قسم، مقام، زمین کی درجہ بندی اور رقبہ کے سائز کی تفصیلات کا اندراج کرنا ہوگا۔

  • مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    کوئٹہ: پنجاب سے بلوچستان مرغی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کی فی کلو گوشت کی قیمت 120 روپے سے 180 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد مرغی کی قیمت 400 سے 680 روپے تک فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی سے کوئٹہ اور پشاور میں مرغی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    کوئٹہ کی پولٹری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت پنجاب سے مرغی کی سپلائی یقینی بنائے، اگر سپلائی بحال نہیں ہوئی تو مرغی دستیاب نہیں ہوگی۔

  • تعلیمی بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات چیئرمینز، کنٹرولرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

    تعلیمی بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات چیئرمینز، کنٹرولرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات چیئرمینز، کنٹرولرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس امتحانات مزمل محمود کی زیر صدارت آل تعلیمی بورڈز اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات چیئرمینز، کنٹرولرز اور دیگر افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعینات افسران کے لیے کرائیٹیریا طے کیا جائے گا، اجلاس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

    رانا سکندر حیات اور مزمل محمود نے امتحانی سینٹرز کی جیو میپنگ کی ہدایت جاری کی، اجلاس میں وزیر تعلیم اور چیئرمین امتحانات ٹاسک فورس نے امتحانات میں شفافیت کا لائحہ عمل بھی طلب کیا، اور تمام بورڈز کو آئی ٹی فرینڈلی بنانے، ونڈو آپریشن آن لائن کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کی انٹری

    پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کی انٹری

    لاہور : پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل میں مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل نے انٹری دے دی، مختلف شہروں میں بادل برس پڑے ، جس سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی۔

    گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ وزیرآباد اور گردونواح میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بادل خوب برسے۔

    بارش کے بعد گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ پچیس جولائی تک جاری رہے گا۔

    پنجاب کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے مون سون کی شدید بارشوں کے امکان کے پیش نظر متعدد شہروں میں فوری سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب کے زیادہ خطرے والے شہروں میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

    الرٹ نے میں کہا گیا کہ موسلادھار بارش اور آندھی مٹی کے گھروں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کی ساختی سالمیت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے کئی شہروں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور شدید حبس کی کیفیت برقرار رہےگی لیکن شام کےاوقات میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش کا امکان ہے

  • پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کتے کے کاٹنے کے 7815 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کتے کے کاٹنے کے 7815 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کتے کے کاٹنے کے 7815 کیسز رپورٹ ہوئے ، صرف پنجاب میں 5158 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرائع این آئی ایچ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ملک میں کتے کاٹے کے 7815 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب نے کتے کاٹے کے کیسز میں سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ملک میں کتے کاٹے کے سب سے زیادہ 5158 کیسز پنجاب سے رپورٹ ہوئے گزشتہ ہفتے سندھ میں 1975 شہری ، خیبرپختونخوا 475، بلوچستان میں 91 شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔

    آزادکشمیر 112، گلگت بلتستان سگ گزیدگی کے 4 کیس ، سندھ میں کتے کاٹے کے سب سے زیادہ 192 کیس گھوٹکی سے رپورٹ ہوئے جبکہ قمبر میں 185، خیرپور 163، دادو 162 شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کراچی ویسٹ 140، ملیر 38 ، کراچی ایسٹ 10، سنٹرل سے 9 سگ گزیدگی کیس رپورٹ ہوئے۔

    زرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کورنگی، کیماڑی، ساوتھ سے سگ گزیدگی کیس رپورٹ نہیں ہوا،صوابی 116، سوات 60 شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے۔

    لکی مروت 46، پشاور 37،باجوڑ 30 شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے، پنجاب حکومت نے سگ گزیدگی کیسز کا تفصیلی ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔

  • 8 اور 9 محرم کو طوفانی بارشوں کا امکان

    8 اور 9 محرم کو طوفانی بارشوں کا امکان

    لاہور: پرونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو  پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہے ہے کہ محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے اور دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔

    ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

  • پنجاب میں ڈاکٹروں کے پوسٹ گریجویشن پروگرام غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

    پنجاب میں ڈاکٹروں کے پوسٹ گریجویشن پروگرام غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

    لاہور: پنجاب میں ڈاکٹروں کے پوسٹ گریجویشن پروگرام غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سیکڑوں پروگرام پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظور شدہ نہیں ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف سی پی ایس، ایم ڈی ایم ایس غیر رجسٹرڈ پروگرامز میں شامل ہیں، لاہور کے 13 سرکاری اسپتالوں میں بھی غیر رجسٹرڈ پروگرامز کا انکشاف ہوا ہے۔

    جناح اسپتال کے 32، سروسز اسپتال کے 31، میو اسپتال کے 3، پی آئی سی کے 5 جب کہ چلڈرن اسپتال کے 4 پروگرام غیر رجسٹرڈ نکلے ہیں۔

    حکومتی دستاویزات کے مطابق علامہ اقبال اسپتال سیالکوٹ کے 24، الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے 17 پروگرامز کی تاحال منظوری نہیں ہوئی، بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور کے 24، ڈی ایچ کیو ساہیوال کے 34 پروگرامزغیر رجسٹرڈ نکلے ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کے 40، علامہ اقبال اسپتال ڈی جی خان کے 32 پروگرام بھی تاحال منظور نہیں کیے گئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پروگرامز کی منظوری کے لیے پی ایم ڈی سی میں رابطہ جاری ہے، جلد پوسٹ گریجویشن پروگرامز کی منظوری ہو جائے گی۔