Tag: پنجاب

  • اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اس لیے دیا گیا کہ انہوں نے قرضے حاصل کر کے ملک پر سودی قرضوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ انجینئرنگ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں میں کریشن کی وجہ سے پاکستان ناکام ریاست بن گیا ہے، بے پناہ وسائل کی موجودگی کے باوجود ملک کو قرضوں اور سود کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ’’سی پیک منصوبے پر حکومتی سرگرمیاں عوام میں شک و شبہات پیدا کرررہی ہیں۔ اس حوالے سے حکومت صرف زبانی کلامی دعوے کرتی نظر آتی ہے تاہم عوام کے لیے ابھی تک کوئی عملی اقدمات بروئے کار نہیں لائے گئے‘‘۔

    پڑھیں:  عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا

     انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام میں پریشانی اور تشیویش کی لہر موجود ہے ، آج بھی اگر حکومت وسائل کی تقسیم منصانہ طریقے سے کرے تو چھوٹے صوبوں میں پیدا ہونے والی احساس محرومی کو دور کیا جاسکتا ہے‘‘۔

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ  نوجوان انجینئرز کی بے روز گاری کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے اور  وفاقی حکومت انجینئرز کے سروس سٹریکچر کی فوری منظوری اورنوجوان انجینئرز کو اسپیشل الاﺅنس دے۔

     

  • راولپنڈی،فائرنگ سےنوبیاہتا دولہاجاں بحق

    راولپنڈی،فائرنگ سےنوبیاہتا دولہاجاں بحق

    راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے دوسحرا گراؤنڈ کےقریب فائرنگ کرکے ایک شخص محمد آصف کوقتل کردیا گیا ہے،مقتول کی ایک ماہ ہی قبل شادی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سحرا گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص محمد عثمان کو شدید زخمی کردیا گیا،جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے زخمی کو قریبی اسپتال پہنچایا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی تھی کہ وہ جانبر نہ ہو سکا،جاں بحق شخص کی موت کی وجہ خون کا زیادہ بہہ جانا تھا،مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے میت ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص محمد عثمان کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہو ئی تھی ، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں اس لیے کسی کا بیان نہیں ہے تا ہم جائے وقعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو خاندانی رنجش کی بناء پربھی قتل کیا جاسکتا ہے اس ذاویے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں تا ہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

     

  • بھارتی مظالم کے خلاف اقلیتی برادری کا احتجاج

    بھارتی مظالم کے خلاف اقلیتی برادری کا احتجاج

    لاہور: مقبوضہ وادی میں جاری مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف اقلیتی برادری کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقلیتی برادری کے تحت لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر پنجاب میں بسنے والی مختلف اقلیتی جماعتوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور افواج کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

    پڑھیں:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت،12سالہ بچہ شہید

     اقلیتی برادری کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن کے لیے عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر فوری مداخلت کرے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔

    یاد رہے حریت رہنماء برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور کشمیری تحریک آزادی کے لیے ایک بار پھر متحد ہوگئے ہیں، حریت کمانڈر کے نماز جنازہ میں شرکت پر بھارتی افواج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد سے وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی جانب بُری نگاہ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے، ہندو برادری

     احتجاجی مظاہروں کے باعث قابض بھارتی افواج نے وادی میں 91 روز سے مسلسل کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاہم مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 100 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد کشمیری گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرفیو کے باعث اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کا شدید سامنا ہے۔
  • عمران خان کو گرفتار کیا جائے، جسٹس پارٹی کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    عمران خان کو گرفتار کیا جائے، جسٹس پارٹی کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی دھمکی دینے پر جسٹس پارٹی نے آئی جی پنجاب سے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے دھمکی دینے پر جسٹس پارٹی نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی درخواست آئی جی پنجاب کو جمع کروادی۔

    جسٹس پارٹی کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’عمران خان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کرنے کی دھمکی دی، جس سے پورے ملک میں بے چینی پائی جارہی ہے‘‘۔

    پڑھیں:  افتخار محمد چوہدری نے اپنی ’’جسٹس پارٹی‘‘ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنالی

    درخواست میں جسٹس پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’عمران خان کی اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی دھمکی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے، اگر تحریک انصاف جڑواں شہروں کو بند کرتی ہے تو  یہ عمل عالمی دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے گا اور ملکی خزابے کو شدید نقصان ہوگا‘‘۔

    درخواست گزار کےمطابق عمران خان کی دھمکی پر آئی جی کو خود ایکشن لینا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں کیاگیا جس سے قوم مایوس ہوئی، جسٹس پارٹی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کی نواز شریف کومحرم تک ڈیڈ لائن، اسلام آباد بند کرنے کا اعلان

     یاد رہے  رائے ونڈ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بھرپور تعداد میں شرکت کر کے دارالحکومت کو بند کرنے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلوائی جاسکے۔
  • موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،نواز شریف

    موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،نواز شریف

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے اور سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت گورنزہاؤس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے اور سی پیک منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف نےتاجروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انرجی بحران پر قابو پانےسےکاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملےگی،تاجروں کےمسائل حل کرنے کےلیے کوششیں کر رہےہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013ءکے مقابلے میں آج پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور محفوظ ہے،انہوں نےتاجروں کو معیشت کی بحالی کےلیےحکومت کی جانب سے کیےگئے اقدامات سےآگاہ بھی کیا۔

    مزید پڑھیں: سی پیک منصوبہ : ایف آئی اے نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

    واضح رہے کہ رواں ہفتے ایف آئی اےنے لائحہ عمل کیا تھا جس کے تحت سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کے لیے آنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آنے والوں کی مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

  • چونیاں میں ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بہنیں جاں بحق

    چونیاں میں ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بہنیں جاں بحق

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور کی تحصیل چونیاں میں تیزرفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب میں چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جان کی بازی ہارگئیں۔

    حادثے میں والد اورایک بہن زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور میں مال روڈ شاہراہ قائداعظم پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں فرقان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاتھا۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق

    لاہور: کینا ل روڈ پر تیز رفتار ٹرک انڈر پاس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کےمطابق انڈر پاس پرٹرک داخلے کے ممنوع کا بورڈ لگا ہواتھا اس کے با وجود ڈرائیور نے غفلت برتتے ہوئے انڈر پاس سے گزرنے کی کوشش کی۔

    انڈر پاس سےگزرنے کے نتیجے میں ٹرک کی چھت پر سوار 5 افراد میں سے 1 شخص علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

    خیال رہےکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • عرس بابا فرید گنج شکر،جنتی دروازہ کھل گیا

    عرس بابا فرید گنج شکر،جنتی دروازہ کھل گیا

    پاک پتن: چشتیہ سلسلے کے معروف بزرگ حضرت با با فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 774 ویں عرس مبارک پر بعد نماز عشاء سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی کے ہمراہ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی۔


    آفتاب ولایت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی زندگی پر ایک نظر


    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی چشتیہ سلسلے کے معروف بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار مبارک کے جنتی دروازے کی قفل کشائی آج بعد نماز عشاء سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی کے ہمراہ کی۔

    دروازہ کھولنے کے بعد سجادہ نشین اور ولی عہد نے مزار شریف پر دعا کی اور شکر، کوڑیاں سمیت منتی کلاوے اور دیگر تبرکات تقسیم کیے۔

    دروزے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی گزرے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے تحت کیو ٹی وی پر دروازہ کھلنے کی براہ راست نشریات دی گئیں۔تقریب میں کیو ٹی وی کے میزبان صاحب زادہ تسلیم احمد صابری نےجنتی دروازے کی تاریخ بیان کی جب کہ کیو ٹی وی کے مفتی سہیل رضا امجدی نے جنتی دروازے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

    مزار شریف کی پُرنور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حق فرید ؒ یا فریدؒ کے نعروں سے معطر رہی اور زائرین مزار شریف میں اپنی حاجات کے حصول کے لیے دعائیں کیں ،کہیں فاتحہ خوانی ہوئی تو کہیں قبر نوار پر چادر چڑھائی گئیں۔

    اس موقع پرسجادہ نشین کی جانب سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں، بہشتی دروازہ مسلسل 5 راتوں تک کھلا رہے گا جس سے عقیدت مند گزریں گے۔

    اندازہ ہے کہ اس سال پہلی رات کو تقریباً دو لاکھ کے قریب زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن نے بتایا ہے کہ عرس بابا فرید ؒ پر آنے والے زائرین کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

    بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی تقریب میں پیر سید طاہر نظامی، پیر سید ناظم علی نظامی آستانہ عالیہ خواجہ نظام الدین اولیاءؒ (بھارت)، پیر بلال احمد چشتی آستانہ عالیہ اجمیر شریف (بھارت)، پیر سید معین الحق، پیر احسام الدین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف اور سید عبدالمصطفے حسن چشتی سجادہ نشین چشتیاں کامونکی سمیت ممتاز صاحبان طریقت اور شریعت اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

  • آرمی چیف  کی سیالکوٹ باؤنڈری پر تعینات جوانوں سے ملاقات

    آرمی چیف کی سیالکوٹ باؤنڈری پر تعینات جوانوں سے ملاقات

    لاہور: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی رینجرز ہیڈ کوارٹر کا مختصر دورہ جہاں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے  سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارت کے ساتھ ملحقہ سرحد پر کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کے لاہور پہنچنے پر کورکمانڈر لاہور جنرل صادق علی نے اُن کا استقبال کیا جس کے بعد چیف آف اسٹاف نے لاہور رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچے اور افسران سے ملاقات کی اور شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے رینجرز کی تیاریوں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر تعینات چاک و چوبند جوانوں سے ملاقات کر کے اُن کے حوصلے کو سراہا۔

    پڑھیں: آرمی چیف نے اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

     یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر  دراندازی اور جھوٹے سرجیکل دعووں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پاسنگ پریڈ میں شرکت کی اور جوانوں کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’بھارت کی جانب سے سرحد پر سرجیکل کا دعویٰ کیا گیا ہے، پڑوسی ملک کسی خوش فہمی میں نہ رہے اُسے ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائےگا‘‘۔
  • مال گاڑی کی مسافربس کوٹکر،4افراد جاں بحق

    مال گاڑی کی مسافربس کوٹکر،4افراد جاں بحق

    پتوکی: صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے نواح میں مال گاڑی کی مسافر بس کو ٹکر کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 15 سے زائدافراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواح میں حادثہ پھاٹک کھلاہونےکی وجہ سے اس وقت پیش آیا جب مسافر بس پتوکی لنڈاپھاٹک پر ٹریک کے بیچ میں آگئی اور لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4افرادجان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 19 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ملتان: مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملتان میں بچھ ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے اور میتیں منتقل کرنے کے انتظامات کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ملتان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔