Tag: پنجاب

  • داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی

    داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی

    پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے نتائج کا انتظار کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے نتائج سے قبل فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر میں داخلے کھولنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری کالجز میں میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی کے نتائج سے پہلے داخلہ کھولے جا رہے ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں ڈی پی آئی کالجز ایجوکیشن کالجز کو فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر میں داخلہ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فرسٹ ائیر میں داخلہ نویں جماعت اور تھرڈ ائیر میں داخلہ فرسٹ ائیر کے نتائج کے مطابق ہونگے، پہلے داخلہ کھولنے کا مقصد ذہین اور قابل طالب علموں کو سرکاری کالجز میں داخلہ دینا ہیں۔

  • پنجاب کو اسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے پلان کی تیاری کی ہدایت

    پنجاب کو اسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے پلان کی تیاری کی ہدایت

    لاہور : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کواسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے پلان کی تیاری کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب کواسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگزکےخاتمےکیلئےپلان کی تیاری کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں فضائی آلودگی کےخاتمےکیلئے نجی شعبے کے اشتراک سےپلان بنانےکی منظوری دیتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے ادارےای پی اےکو فعال بنانے اور ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    کاربن کریڈٹس اور کاربن فنانسگ کا اسٹرکچر فاسٹ ٹریک پرتیار کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پنجاب فارسٹ ایکٹ کوموجودہ تقاضوں کےمطابق بنانے کیلئےترمیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے کرانے کی بھی منظوری دیدی گئی اور کہا گیا کہ پنجاب میں جانوروں کی اقسام، تعداداورعلاقوں کامکمل ڈیٹاجمع کیاجائے گا۔

    لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا محکمہ وائلڈلائف کوجدیدمعیاراورٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیوز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی وائلڈلائف پروٹیکشن فورس بنانے اور وزیراعلی کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دی۔

    اجلاس میں نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات اورجنگلی حیات کےمضامین شامل کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پرائمری، سیکنڈی اور ڈگری پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

  • پنجاب میں سینئر بیوروکریٹس کے بڑے پیمانے پر تبادلے

    پنجاب میں سینئر بیوروکریٹس کے بڑے پیمانے پر تبادلے

    لاہور : پنجاب میں سینئر بیوروکریٹس کے بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نبیل اعوان کو چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، فواد حسن ربانی کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں صوبائی سیکرٹریوں اور سینئر بیوروکریٹس کے تبادلے کردیئے گئے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشنز مین بتایا کہ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، کیپٹن (ر) اسد اللہ خان صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، فلائیٹ لیفٹینٹ (ر) افتخار علی ساہو کو صوبائی سیکرٹری ایگریکلچر، شکیل احمد میاں سیکرٹری بلدیات، نور الامین مینگل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کردیا گیا۔

    نوٹی فکیشنز میں کہنا تھا کہ جاوید اختر محمود سیکرٹری اوقاف، ناصر اقبال ملک چیف اکانومسٹ محکمہ پی اینڈ ڈی، علی بہادر قاضی سیکرٹری انسانی حقوق، ڈاکٹر شعیب اکبر سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈی جی اوقاف، اقبال حسین سیکرٹری سوشل ورکز، محمد عثمان سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، معظم اقبال سپرا سیکرٹری خوراک، ظہورحسین سیکرٹری آرکائیو، مظفر خان سیکرٹری سپورٹس، ڈاکٹر آصف طفیل سیکرٹری پی اینڈ ڈی، پرویز اقبال ڈی جی سپورٹس لگادیا گیا۔

    نوٹی فکیشنز کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خالد سلیم، سیکرٹری سکولز محمد احسن وحید کو او ایس ڈی کردیا گیا جبکہ ڈاکٹراحتشام انور سیکرٹری سکولز، ڈاکٹر فرخ نوید سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، مدثر ریاض ملک ڈی جی وائلڈ لائف، دانش افضال سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا۔

    اس کے علاوہ آمنہ منیر ڈی جی سوشل ویلفیئر، شاہدہ فرخ نوید ڈی جی سپیشل ایجوکیشن، منیب الرحمن سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن، خالد نذیر سپیشل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب والوں کیلئے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب والوں کیلئے بڑا اعلان

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو کینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ نے دنیا بھر سے بہتر ین  اسپشلسٹ ڈاکٹرزبلانے کی ہدایت کی اور تیمارداروں کے لئے ہوٹل بنانے  کی ہدایت بھی کی گئی۔

    اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری اسپتال بنائیں گے، اس سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ کینسر اسپتال کیلئے بہترین ڈاکٹرز اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 7 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 7 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 59 آپریشنز کئے، اس دوران 7 دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں کی گئیں، بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر معاویہ بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزمان سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کرلی گئی، دہشت گرد اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی  کررہے تھے۔

  • پنجاب میں نمونیہ نے مزید 6 بچوں کی جان لے لی

    پنجاب میں نمونیہ نے مزید 6 بچوں کی جان لے لی

    لاہور : پنجاب میں نمونیا نے مزید 6 بچوں کی جان لے لی، جس کے بعد نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 353 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سردی اور نمونیہ سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں نمونیہ سے مزید 6 بچے انتقال کرگئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ کے 854 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران نمونیہ کے 188 نئے کیسز سامنے آئے۔

    محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیاسے 353  اموات اور 25 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ صرف لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 61 اموات اور 5 ہزار 522 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • سی ڈی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    سی ڈی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آپریشنز کئے گئے ، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی میانوالی،حافظ آباد،اوکاڑہ اورجہلم میں کی گئی، دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئے۔

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناحت شرافت، یاسین، طلحہ، عبدالرحمان اور اسید کے نام سےہوئی، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے546کومبنگ آپریشنزکے دوران 56مشتبہ افرادگرفتارکیے، کومبنگ آپریشنزمیں21337افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • پنجاب میں نمونیہ سے مزید 13 بچے جاں بحق

    پنجاب میں نمونیہ سے مزید 13 بچے جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب میں سردی کے باعث نمونیہ سے بچوں کی اموات میں اضافہ ہو گیا ہے، روزانہ کی بنیاد میں اموات ہو رہی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مزید 13 بچے نمونیہ سے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں نمونیہ سے مختلف اسپتالوں میں مزید تیرہ بچوں کی اموات ہوئی ہیں، لاہور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ سے ایک بچہ انتقال کر گیا۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 1045 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ صرف لاہور شہر میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 248 ہے۔

    پنجاب میں رواں سال کے پہلے مہینے (جنوری) میں نمونیہ سے 288 اموات ہو چکی ہیں، اور 17 ہزار 248 کیسز سامنے آئے، لاہور میں رواں ماہ نمونیہ سے 57 اموات اور 3 ہزار 151 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کھانسی کے شربت سے متعلق خطرناک انکشاف ، ہرگز استعمال نہ کریں

    محکمہ صحت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔

  • دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام

    دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام

    لاہور : بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلےکی کوشش ناکام بنادی گئی ، پولیس جوانوں نے بھرپور فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ڈی جی خان کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے ، ڈی جی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر کالعدم تنظیم کے آٹھ سے دس دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا تو پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھرپورجواب دیا۔

    ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا تھا کہ چوکی پر موجود جوانوں نےجدید کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی اور پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبورکر دیا۔

    آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیم بھی بیک اپ کیلئےفوری پہنچی،تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ اورفرائض ادا کر رہی ہے، دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

  • پنجاب میں نمونیہ سے 9 بچے جاں بحق

    پنجاب میں نمونیہ سے 9 بچے جاں بحق

    لاہور سمیت پنجاب میں نمونیہ کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید 9 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسموگ اور خشک سردی میں نمونیہ اموات اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 بچے جاں بحق ہوئے جس کے بعد نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 275 کیسز اور لاہور میں 155 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1430 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 8140 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    لاہور کے اسپتالوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں، چلڈرن اسپتال میں 60 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ جناح اسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیاب ہے، ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔