Tag: پنجاب

  • پنجاب میں پی پی کے امیدواروں کو ‘تیر کا نشان’ جاری نہ کرنے کا انکشاف، چیف الیکشن کمشنر کو خط

    پنجاب میں پی پی کے امیدواروں کو ‘تیر کا نشان’ جاری نہ کرنے کا انکشاف، چیف الیکشن کمشنر کو خط

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کے نام خط میں نامزد امیدواروں کو غلط نشانات کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی پی کے امیدواروں کو تیر کا نشان جاری نہ کرنے کا انکشاف سامنے آیا، اس سلسلے میں انچارج الیکشن سیل پیپلزپارٹی تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا۔

    جس میں پیپلزپارٹی نے نامزد امیدواروں کو غلط نشانات کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 21 چکوال سے نامزد امیدوار کو تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا، پی پی 21 چکوال سے راجہ امجد نور پیپلزپارٹی کا ٹکٹ ہولڈر ہے۔

    انچارج الیکشن سیل پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی پی 20 چکوال سے پی پی کے نامزد امیدوار چوہدری نوشاد کو تیر کا نشان الاٹ نہیں ہوا،چوہدری نوشاد خان کو آزاد امیدوار کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی چکوال کے ریٹرننگ آفیسر کو تحفظات سے آگاہ کر چکی ہے، چیف الیکشن کمشنر پیپلزپارٹی کے اٹھائے گئے مسئلہ کا نوٹس لیں اور پی پی امیدواروں کو تیر کا نشان الاٹ کرنے کی احکامات دیئے جائیں۔

    تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی پیپلزپارٹی کو تیر کے نشان سے محروم رکھا جا رہا ہے اور پی پی ٹکٹ ہولڈرز کو تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا جا رہا، پیپلزپارٹی کو پنجاب کی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی ٹکٹ، سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازم ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 66 ًابہام سے پاک، واضح ہے،آئینی جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ سیاسی جماعتیں ہیں۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آزاد حیثیت میں الیکشن کا اختیار ہے، آزاد امیدواروں کی موجودگی میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے راستہ کھلتا ہے، کارکردگی، نظریہ، منشور کی بنیاد پر ووٹ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 66 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور الیکشن کمیشن مسئلہ کے حل کیلئے فوری، ضروری اقدامات کرے ساتھ ہی ریٹرننگ آفیسرز کو واضح احکامات جاری کرے۔

  • پنجاب میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آ گئے

    پنجاب میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آ گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آ گئے ہیں، جن میں سے ایک فیصل آباد اور دوسرا گجرات میں رپورٹ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ علی جان نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کے 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں، اور نئے سال کے دوران پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 13 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد میں ڈینگی کا ایک نیا مریض رپورٹ ہوا، جس سے رواں ماہ کے دوران فیصل آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں بھی ڈینگی کا ایک نیا مریض رپورٹ ہوا، ڈینگی کے ایک مریض کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 7 مریض زیر علاج ہیں، رواں ماہ کے دوران لاہور میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

  • نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان

    نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان

    لاہور : پنجاب میں کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں بچوں میں نمونیا کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا، پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نموینہ کے مریض ہیں۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور اعلی سطح کی صدارت کی، اجلاس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نموینہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے گئے، جس کے تحت پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی۔

    کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ، محسن نقوی نے کہا کہ بچے ماسک کا استعمال کریں، ہاتھ دھوئیں اور گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے۔

    ماہرین صحت نے بتایا کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نموینہ خصوصا بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر۔ سیکرٹری صحت۔ سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینر ڈاکٹرز نے تجاویز دیں۔

  • بچوں کی موجیں ! تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    بچوں کی موجیں ! تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    لاہور : پنجاب حکومت نے سردی کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان کردیا، جس کے تحت آج اسکول ساڑھے 9 بجے کھلے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے، بچے صبح صبح شدید سردی میں اسکول پہنچے۔

    حکومت نے سردی کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی، جس کے تحت صوبے بھر کے تعلیمی ادارے ساڑھے 9 بجے کھلیں گے۔

    یاد رہے اسکولوں میں 18 دسمبر سےیکم جنوری تک موسم سرماکی تعطیلات تھیں تاہم اسموگ اور سردی میں شدت کےباعث تعطیلات کو 9جنوری تک بڑھادیا گیا تھا۔

  • پنجاب کو ہجرت کرنے والی آبادیوں سے پولیو خطرہ لاحق ہے: خضر اقبال

    پنجاب کو ہجرت کرنے والی آبادیوں سے پولیو خطرہ لاحق ہے: خضر اقبال

    لاہور: پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے کہا ہے کہ پنجاب کو ہجرت کرنے والی آبادیوں سے پولیو کا خطرہ لاحق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملک کے تین صوبوں اور اسلام آباد کے سیمپل ٹیسٹوں پر مشتمل پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہوئی تھی، سیمپلز میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی، اس کے بعد گزشتہ روز ہفتے سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا آج دوسرا روز ہے۔

    پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر خضر افضال نے پولیو مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز 62 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا پنجاب اکتوبر 2020 سے پولیو سے پاک ہے، لیکن اسے ہجرت کرنے والی آبادیوں سے پولیو کا خطرہ لاحق ہے۔

    اسلام آباد اور 3 صوبوں کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق، پولیو نے پھر پنجے گاڑ لیے

    ڈاکٹر خضر نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 14 جنوری تک جاری رہے گی، صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے والوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں، اور پولیو ورکر انتہائی مستعدی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

  • سردی کی لہر :  تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    سردی کی لہر : تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم تجاویز سامنے آئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے معاملے پر ذرائع ایوان وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ چھٹیاں بڑھانے کے حق میں نہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن جلد وزیراعلیٰ کو اپنی سفارشات پیش کرے گا، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعلیٰ فیصلہ کریں گے۔

    گزشتہ روز محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے 4 تجاویز سامنے آئی تھیں، پہلی تجویزتھی کہ پرائمری تک اسکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھاکر 15 جنوری تک کی جائیں جبکہ دوسری تجویزتھی اسکولز کے اوقات کار9 سے 2 بجے تک کئے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق تیسری تجویز تھی مارچ میں ہونے والے نویں اور دسویں کے امتحانات کے لیے صرف انہی طلبا کو اسکول بلایاجائے اور چوتھی تجویزتھی کہ باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

  • 3 مقررہ اوقات میں بھی گیس پریشر پورا نہیں دے پا رہے، ذرائع سوئی ناردرن

    3 مقررہ اوقات میں بھی گیس پریشر پورا نہیں دے پا رہے، ذرائع سوئی ناردرن

    لاہور: صوبہ پنجاب کے بیش تر علاقوں میں گیس کا بحران شدید ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیش تر علاقوں میں گیس کا بحران شدید ہو گیا ہے، ذرائع سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ 3 مقررہ اوقات میں بھی گیس پریشر پورا نہیں دے پا رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس میسر نہیں ہے، گیس کی طلب اور رسد میں فرق 9 سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔

    گیس کی ضرورت 21 سو ملین، جب کہ سپلائی 12 سو ملین کے لگ بھگ ہے، جس کی وجہ سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ سردی بڑھنے سے گیس پریشر مزید کم ہو جائے گا۔

  • پنجاب کے محکمہ مال میں ڈیڑھ ارب کی کرپشن کا انکشاف

    پنجاب کے محکمہ مال میں ڈیڑھ ارب کی کرپشن کا انکشاف

    لاہور: پنجاب کے پانچ اضلاع کے محکمہ مال میں ڈیڑھ ارب کی کرپشن کا انکشاف ہو اہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے آڈٹ میں محکمہ مال کے ریکارڈ کی الیکٹرانک اور فزیکل اسکروٹنی کی گئی، محکمہ مال میں رجسٹری ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلے سامنے آئے۔

    ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ دفاتر سے بڑی تعداد میں جعلی چالان برآمد ہوئے، آڈٹ کے بعد سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور منڈی بہاؤالدین کے 17 سب رجسٹراروں اور دیگر ریونیو عملے کے خلاف ایکشن شروع کر دیا گیا۔ْ

    ایف بی آر کا کہنا ہے کرپشن میں ملوث افراد کو جرمانے کے ساتھ دس سال تک سزا ہوسکتی ہے۔

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشن ٹریفک کیلئے بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشن ٹریفک کیلئے بند

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ہونے پر موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث حد نگاہ کم رہ گئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے گئے ہیں، ایم فور موٹر وے عبدالحکیم انٹر چینج سے ملتان تک بند ہے جبکہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹروےایم الیون بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروےایم ٹولاہورسےکوٹ مومن تک ، موٹروےایم فور شیرشاہ سے پنڈی بھٹیاں تک ، موٹروےایم تھری فیض پورسےرجانہ تک ، موٹروےایم فائیو شیرشاہ سےاوچ شریف تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

    سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو داخلی و خارجی راستوں کے دورے کا حکم دیا ہے۔

  • مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد

    مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس پابندی کا اطلاق پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوگا۔

    پنجاب میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے لائیو اسٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان بھی طلب کر لیا ہے، اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو صوبائی وزیر لائیو اسٹاک، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر پر مشتمل ہے۔