Tag: پنجاب

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کا ایکشن ، 13 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کا ایکشن ، 13 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں سے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، اٹک، بہاولنگر، جہلم ، بہالپور، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں اور دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 29 ڈیٹو نیٹر، پرائما کارڈ، موبائل فون،اسلحہ ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    حکام نے کہا کہ رواں ہفتے 625 کومبنگ آپریشنز کے دوران 105 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 27ہزار229 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • پنجاب : فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بند کردیے گئے

    پنجاب : فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بند کردیے گئے

    لاہور : حکومت پنجاب نے فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بند کرادیے، آرٹس کونسل کے سربراہان کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ اور فیصل آباد میں تھیٹرز میں ہونے والی فحاشی اور وہاں تماش بینوں کو دکھائے جانے والے فحش ڈانس کی شکایات پر وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے بڑا ایکشن لے لیا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے آرٹس کونسل فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سربراہان کو عہدوں سے برطرف کردیا اور فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بھی بند کردیے گئے۔

    وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا کہ آرٹس کونسل کے دونوں سربراہان فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے، برطرف کیے گئے سربراہان کی جگہ نئے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    پنجاب بھر کی آرٹس کونسلز کے سربراہان کو اسٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

    انہوں نے متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہیں سے بھی اس قسم کی شکایت ملی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پنجاب: خاتون اور 2 سالہ بچی اغوا، والد کو قتل کی دھمکیاں موصول

    پنجاب: خاتون اور 2 سالہ بچی اغوا، والد کو قتل کی دھمکیاں موصول

    سرائے عالمگیر: پنجاب کے ضلع کے تھانہ صدر کے علاقے  سے خاتون اور 2 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں تھانے صدر کے علاقے سے خاتون اور بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

    بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی اور بیوی کے اغوا کے بعد پولیس کو درخواست دینے کے باوجود پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

    شوہر کا کہنا تھا کہ اغوا کار اخلاق شاہ ساتھیوں سمیت  بیوی اور 2  سال کی بچی کو اغوا کر کے لے گئے، اغوا کار  اخلاق شاہ فون  پر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتا ہے۔

  • پنجاب میں بدھ مت تہذیب 2000 ہزار سال پرانی ہونے کا انکشاف

    پنجاب میں بدھ مت تہذیب 2000 ہزار سال پرانی ہونے کا انکشاف

    پنجاب میں بدھ مت تہذیب 2000 ہزار سال پرانی ہونے کا انکشاف سامنے آیا، ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق پکی مٹی سے بنے انسانوں اور جانور کے پاؤں کے نشانات ملے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ میں نہنگ کے علاقے میں دو ہزار سال پرانے بدھ مت کے آثار دریافت ہوئے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ نے بتایا کہ پکی مٹی سے بنے انسانوں اور جانور کے پاؤں کے نشانات ملے ہیں ، جن کا وجود اس سے پہلے دنیا میں نہیں ملتا۔

    پنجاب میں بدھ مت تہذیب 2000 ہزار سال پہلے سے موجود تھی، اس بات کا انکشاف اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والی پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے کیا ۔

    ڈاکٹرحمید چیرمین شبعہ آرکیولوجی نے بتایا کہ جھنگ کے قریب نہنگ نامی جگہ سے پکی مٹی سے بنے آثار ملے، یہ اپنی نوعیت کے پہلے نمونے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آثار میں جانوروں اور انسانوں کے پیروں کے نشان والی پکی مٹی، چکی کا پتھر، اور مصالحوں کے پسائی کے لئے استعمال ہونے والی سل شامل ہیں۔

    آثار قدیمہ کے ماہرین نے کہا کہ اس دریافت کے بعد بدھ مت تہذیب صرف گندھارا تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کے آثار پنجاب تک پھیلنے کے شواہد مل گئے ہیں۔

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی  کارروائیاں،  21 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 اورکالعدم داعش کے4 کمانڈرشامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ پر کارروائیاں کیں اور مختلف شہروں سے 21 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 اور کالعدم داعش کے4 کمانڈرشامل ہیں، دہشت گردوں کو لاہور، نارووال، ڈی جی خان، راولپنڈی ، جہلم سے گرفتار کیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لیہ ، اٹک ، ساہیوال میں بھی کارروائیاں کی گئیں، گرفتار دہشت گرد مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹو نیٹر، حفاظتی فیوز، ہینڈ گرینڈ اور نقدی برآمد کرلی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے700 کومبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔

  • محرم الحرام :  ڈبل سواری پر پابندی کب سے کب تک ہوگی ؟ اہم خبر آگئی

    محرم الحرام : ڈبل سواری پر پابندی کب سے کب تک ہوگی ؟ اہم خبر آگئی

    لاہور : محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، 10،9محرم کے دوران صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 10محرم تک ہو گا اور 10،9محرم کے دوران صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ متعلقہ اتھارٹی کے پرمٹ کے سوا کسی کو اوزار رکھنے ، عوامی احساسات مجروح کرنیوالے سلوگن یاپلےکارڈز لہرانے سمیت مذہبی یا فرقہ وارانہ منافرت کی کسی بھی میڈیا پر تشہیر پر پابندی عائد ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جلوسوں کے روٹ پر کسی قسم کے مورچے بنانے اور جلوسوں کے روٹس کے اطراف گھروں ،دکانوں کی چھتوں پرکھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    گذشتہ روز ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا تھا، یکم محرم الحرام1445 ہجری 20 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا۔

    واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

  • پی پی قیادت پنجاب سے بڑی سیاسی وکٹ نہ ملنے پر شدید برہم

    پی پی قیادت پنجاب سے بڑی سیاسی وکٹ نہ ملنے پر شدید برہم

    لاہور: الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ناکامی کا سامنا ہے، پی پی قیادت نے پنجاب سے بڑی سیاسی وکٹ نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق عام انتخابات میں بڑی سیاسی قیادت نہ ملنے پر پیپلزپارٹی قیادت نے برہمی کا اظہار  کیا ہے اس کے علاوہ پنجاب کے پارٹی عہدیداران سے جواب طلبی پر بھی غور کرنا شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پی پی قیادت  نے سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کی شمولیت کو ناکافی قرار دیا ہے،  پی پی قیادت کو وسطی اور جنوبی پنجاب سے بڑی وکٹیں ملنے کی امید تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت کو گوجرانوالہ ڈویژن، گجرات، اوکاڑہ سے بڑی وکٹوں کی امید تھی، پی پی قیادت کو پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی شمولیت کی امید تھی لیکن  پی ٹی آئی چھوڑنے والے تمام بڑے نام آئی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے بڑی شخصیات کی عدم شمولیت پارٹی مقبولیت پر سوالیہ نشان ہے، حکومتی کارکردگی کی بنیاد پر  پارٹی ٹکٹس تقسیم میں مشکلات ہونگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی قیادت گزشتہ روز آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے دورے میں بھی مطلوبہ نتایج دینے میں ناکام رہے ہیں، پی پی قیادت نے بڑے ناموں کی امید لیکر لاہور میں ڈیرے ڈالے تھے جو کہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔

    پیپلزپارٹی قیادت کے گزشتہ دورہ لاہور پر 21 جون کو جلسہ ہونا تھا، پنجاب سے بڑی کامیابی نہ ملنے پر جلسہ منسوخ کرنا پڑا تھا، آصف زرداری کے حالیہ دورہ لاہور سے پیپلزپارٹی پنجاب لاعلم تھی۔

  • پنجاب میں لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

    پنجاب میں لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

    لاہور : پنجاب میں لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں سے زیادتی کے کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا، لڑکوں سےزیادتی کاتناسب69فیصد اورلڑکیوں کاتناسب31 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کمشنرلاہور نے جاری سرکلر میں بتایا کہ پنجاب میں لڑکیوں کےمقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے کیس زیادہ رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے جنوری دوہزارتئیس سے پندرہ جون تک کی رپورٹ مرتب کی ہے ، کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ لڑکوں سے زیادتی کا تناسب 69 فیصد اور لڑکیوں کا تناسب 31 فیصد رہا۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ مقدمات گوجرانولہ میں درج ہوئے جبکہ دس اضلاع میں سب سے کم مقدمات راولپنڈی اورلاہورمیں درج ہوئے۔

    کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے ایسے واقعات بھی ہیں، جو رپورٹ نہیں ہوتے۔

  • گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس سے متعلق اہم خبر آگئی

    گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس سے متعلق اہم خبر آگئی

    لاہور : محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ 1500 سے 2 ہزار سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3 فیصد سےگھٹا کر 2 فیصد کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے ٹیکس میں دی گئی 95 فیصد چھوٹ میں مزید 2 سال توسیع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پراپرٹی و موٹر وہیکل ٹیکس میں متعدد ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، پنجاب کابینہ نے حالیہ اجلاس میں تجاویز کی منظوری دی۔

    ڈی جی محکمہ ایکسائز نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کیلئے نئے سروے کی اجازت دے دی گئی ہے، نیا سروے جولائی تا دسمبر 2023 تک کرانے کا منصوبہ ہے، موجودہ سروےمیں31 دسمبر تک میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    محکمہ ایکسائز نے کہا کہ یکم جنوری 2024 سے نئے سروے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص ہوگی، 1500 سے 2 ہزار سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3 فیصد سےگھٹا کر 2 فیصدکر دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے ٹیکس میں دی گئی 95 فیصد چھوٹ میں مزید 2 سال توسیع کر دی جبکہ 7سیٹوں والی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس2500 روپے کےبجائے انجن کپیسٹی کے مطابق وصول کیا جائے گا۔

    محکمہ ایکسائز کے مطابق سال 2004 کے بعد گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں نظر ثانی کی اجازت دے دی گئی ہے۔.

  • لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، آج بھی بارش کا امکان

    لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، آج بھی بارش کا امکان

    لاہور: پنجاب میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم آج  بھی لاہور میں بارش کا امکان ہے۔

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بدھ کی علی الصبح سے ہونے والی ریکارڈ موسلا دھار بارش نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لکشمی چوک پر سب سے زیادہ 236 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    بارش کے بعد پورا شہر بارش کے پانی میں دوب گیا، 200 سے زائد ملی لیٹر ہونے والی بارش نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے، تاہم اس تباہی کے بعد مین شاہراہوں سے پانی نکال دیا گیا۔

    شہر کے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی اب بھی موجود ہے جس سے  رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس بارش میں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 7 افراد جان سے گئے جس میں ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے  آج بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ پرسوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔