لاہور (12 اگست 2025): صوبہ پنجاب کے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت مختلف شعبوں میں بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوانوں کے لیے روزگار حاصل کرنے کا نادر موقع ہے کیونکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت مختلف شعبوں میں نئی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں اور امیدوار آن لائن ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
جن شعبوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ان میں ورچوئل بلڈ بینک، البیرونی سینٹر، پنجاب پولیس ویمن سیفٹی 2، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ، میثاق منارٹی سینڑ، پی ایس سی اے پبلک سیفٹی ایپ، پی ایس سی اے اسکول آف پولیس ٹیکنالوجی، نیو ایمرجنسی 15 سسٹم شامل ہیں۔
درخواست دینے کی شرائط
امیدوار ملازمت کے لیے صرف آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ہاتھ سے تحریر شدہ، براہ راست یا مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد دی گئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔
غیر ملکی تعلیمی ڈگری رکھنے والے امیدوار کو ایچ ای سی سے مساوی ڈگری کا سرٹیفکیٹ لازمی فراہم کرنا ہوگا۔
گورنمنٹ یا سیمی گورنمنٹ اداروں کے ملازمین اپنے اداروں کی معرفت درخواست دیں۔ صرف شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔
ملازمت کی تفصیلات، پوسٹوں کی تعداد، تنخواہ اور دیگر شرائط جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
امیدوار متعلقہ پوسٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کر کے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔