Tag: پنجاب

  • پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے اجلاس میں دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور شیئرنگ فارمولے اور گورننس سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں زراعت سمیت قومی مسائل پر مل کر چلنے پر اتفاق ہوا جبکہ ہم نے ن لیگ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل پر تحفظات ہیں۔ اس میں جمہوریت کی اصل روح کو ہی ختم کر دیا گیا ہے۔ ہمیں گورننس سمیت چند جامعات سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔ اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ ہفتے دوربارہ میٹنگ ہوگئی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا طے کرتی ہے۔ اس معاہدے میں پانی کی تقسیم کا فارمولہ بھی طے ہے۔

    موسمی اثرات کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنا ہوا ہے۔ سندھ اور پنجاب کاحق ہےکہ اپنا اپنا پانی استعمال کریں۔ دونوں صوبے پانی کی تقسیم نمبرز اور ڈیٹا پر بات کریں گے۔کتنے ملین ایکڑ پانی لینا ہے، کتنے ڈیمز بنا سکتے ہیں یہ ارسا دستاویز میں لکھا ہے۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں صوبائی خودمختاری کا خیال رکھنا ہوگا اور معاملے کو سیاسی طور پر بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ کالا باغ ڈیم ایشو بھی سامنے ہے۔ سندھ کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

  • ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان

    ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان

    لاہور : پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے صوبے بھر میں اسپتالوں کی او پی ڈی بند کرنے کا اعلان کردیا، مظاہرین کا کہنا ہے نجکاری کا فیصلہ واپس لیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال اور جنرل ہسپتالوں کی او پی ڈیز نے کام کرنا بند کر دیا ہے جب کہ شہر کے دیگر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا تیرہ روز سے جاری ہے۔

    پولیس تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے آج پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی بند کردی ہے۔

    لاہور کے جنرل، میو، گنگا رام، سروسز اور جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز او پی ڈی بند کراتے ہیں جسے انتظامیہ پدوبارہ بحال کردیتی ہے۔

    دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کا کہنا ہے نجکاری سے بے روزگار ہوجائیں گے، نجکاری کا فیصلہ واپس لیاجائے، جب تک حکومت مذاکرت کرنےاورمطالبات منظورنہیں کرلیتی دھرنا جاری رہے گا۔

    گزشتہ روزگرینڈ ہیلتھ الائنس کے شرکا کی ایوان وزیراعلیٰ جانےکی کوشش کی تھی ، جس پر انتظامیہ نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپ چلادی تھی۔

    جس کے بعد مظاہرین نےچیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا تھا ، ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے کہا تھا مذاکرات کےذریعےمسائل کا حل چاہتےہیں لیکن مظاہرین خواتین کو آگے رکھ کرسیاست چمکارہے ہیں۔

    یاد رہے قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا ، جس میں مریضوں کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

    اپنے معائنے کے دوران، اس نے ضروری ادویات کی کمی اور ہنگامی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں کمی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • طوفانی بارش نے پنجاب کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی

    طوفانی بارش نے پنجاب کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش کے باعث حادثات میں6  افراد جان سے گئے جبکہ دیواریں اور چھتیں گرنے سے انیس افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق طوفانی بارش نےپنجاب کےمختلف شہروں میں تباہی مچادی، دیواریں اورآسمانی بجلی گرنےسے پانچ افراد جاں بحق اورانیس زخمی ہوگئے، جن میں پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    جہلم میں گھروں کی دیواریں گرنےسے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور کوٹ ادومیں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ راولپنڈی رتہ امرال کے علاقہ میں مسجد کی دیوار گرنےسے نوجوان جان سے گیا۔

    کوٹلی میں آسمانی بجلی سے جنگل میں آگ لگ گئی جو آندھی کی وجہ سے بڑے رقبے پر پھیل گئی۔

    چلاس میں طوفانی آندھی سے گھروں کی دیواریں گرگئیں،ایک بچہ جاں بحق اور دوزخمی ہو گئے۔

    خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث متعدد سڑکیں بہہ گئیں اور ضلع خیبرمیں آبی ریلوں سے پاک افغان شاہراہ بند ہوگئی،جس سے کئی مال بردارگاڑیاں پھنس گئیں۔

    مانسہرہ میں طوفانی بارش سے بجلی کی تاریں گرگئیں۔ جس سےبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ضلع مہمندمیں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش اور آزادکشمیر کے شہروں بھمبر،کوٹلی اور میرپورمیں شدید بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری، اولے پڑنے سے گاڑیوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے تھے جبکہ اولوں کی زد میں آکر فیصل مسجد کے شیشےچکنا چور ہوگئے تھے۔۔

  • تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    لاہور : پنجاب میں تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

    قرارداد رکن پنجاب اسمبلی طاہرہ مشتاق نے ایوان میں پیش کی، جس میں کہا کہ نوجوانوں میں تمباکو کی مصنوعات کے بڑھتے استعمال کے رجحان کو روکا جائے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ اس رجحان کو روکنے کیلئے تمباکوکی مصنوعات پراضافی صوبائی محصول عائد کیا جائے۔

    متن میں کہنا تھا کہ تمباکونوشی کےانسدادی قوانین پر تعلیمی اداروں میں مؤثرعمل درآمد یقینی بنایا جائے، نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔

    خیال رہے پاکستان میں تمباکو نوشی کی لت میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، ایک سروے کے مطابق یومیہ چھ سے پندرہ سال تک کی عمر کے قریب بارہ سو پاکستانی بچے تمباکو نوشی شروع کردیتے ہیں۔

  • پنجاب میں ٹریفک حادثات ،  بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

    پنجاب میں ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

    فیصل آباد : پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 5 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ھرڑیانوالہ میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکرکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، اسپیڈ بریکر پر رکشے کے اچانک بریک لگانے سے موٹر سائیکل سے ٹکرایا تھا۔

    جاں بحق ہونے والے زاہد، خبیب اور شاہد پیر محل کے رہائشی تھے، حادثے میں زخمی ارسلان اور امانت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ٹبہ سلطان پور میں چوک عاصم پر مسافر وین کی 2 کاروں اور موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں طالبعلم سمیت10 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد مسافروین کاڈرائیور گاڑی چھوڑکرفرارہوگیا تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے وین کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

    فیروزوالا میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم مین خاتون اور 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

    تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی، جاں بحق خاتون کی شناخت تسلیم بی بی اور بچے کی شناخت غیور کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت40سالہ عمران کےنام سےہوئی۔

  • 24 گھنٹوں میں 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچا دیا گیا

    24 گھنٹوں میں 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچا دیا گیا

    لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جب کہ 2772 سے زائد افغان شہری ہولڈنگ سینٹرز پہنچائے گئے، 2810 غیر قانونی مقیم شہری پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

    غیر قانونی مقیم شہریوں کے انخلا کے لیے صوبے بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔


    کارڈ ہولڈر مہاجرین کو وقت مل گیا، بلوچستان ہائیکورٹ کا حکم


    آئی جی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو ہر صورت واپس بھجوایا جائے گا، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، انھوں نے ہدایت کی کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔

    ادھر اٹک کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ 700 سے زائد افغان شہریوں کو ضلعی کیمپ منتقل کیا جا چکا ہے، 200 سے زائد افغان شہریوں کو طورخم بارڈر سے افغانستان منتقل کر دیا گیا، ضلع کی تمام 6 تحصیلوں کے اے سی اور انتظامیہ آپریشن میں متحرک ہے۔

  • کار واش اسٹیشنز پر نئی پابندی عائد

    کار واش اسٹیشنز پر نئی پابندی عائد

    لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے، متعلقہ محکمے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میں نئے کار سروس اسٹیشن بنانے پر مکمل پابندی ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی۔

    محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، ایک گاڑی دھونے پر400 لیٹر پانی ضائع ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ یہاں درجہ حرارت بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں کافی بڑھ چکا ہے۔

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی کے تمام کیسز کو یکجا کردیا، 3 ہفتوں میں رپورٹس طلب

    پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں سیلاب اور خشک سالی کے خطرات بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں ہیٹ ویوز ہر سال اوسطاً 41 دن تک جاری رہتی ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں درجہ حرارت 53.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، پاکستان کے شہر تین سال سے دنیا کے سب سے گرم ترین شہروں میں شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/marriyum-aurangzeb-on-water-crisis/

  • پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا ”سہولت آن دی گو“ بازار قائم کرنیکا فیصلہ

    پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا ”سہولت آن دی گو“ بازار قائم کرنیکا فیصلہ

    پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”سہولت آن دی گو“ بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کیلئے 4 ماہ کا ہدف مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ”سہولت آن دی گو“ بازار پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کیلئے چار ماہ کا ہدف مقرر کردیا ہے، 14 مقامات پر ”سہولت آن دی گو“ بازار پائلٹ پراجیکٹ کیلئے پلان طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں پنجاب کی ہر تحصیل میں ”سہولت آن دی گو“پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    یکساں طرز کے کاٹیج ٹاپ شاپس پر اشیا خورونوش اور اشیا ضروریہ دستیاب ہونگی، لاہور میں ”سہولت آن دی گو“ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 816 اسٹال بنائے جائیں گے، روڈ کے اطراف میں سرکاری اراضی استعمال میں لائی جائیگی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ”سہولت آن دی گو“ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت بازار ملتان روڈ، ہنجروال، جی ون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور بیدیاں روڈ پر قائم ہونگے۔

    مانگا منڈی، رائیونڈ، ملت روڈ، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان اور سنگھ پورہ میں بھی ”سہولت آن دی گو“ پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، ”سہولت آن دی گو“ بازار میں صاف ستھرا ماحول اور سیکیورٹی کا خاص اہتمام کیا جائیگا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے ماڈل بازار پر رپورٹ پیش کی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رمضان میں لگنے والے ماڈل بازار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    پنجاب ماڈل بازار منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت نے پراجیکٹ پر بریفننگ دی، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • کن خوش نصیبوں کو 1000 مفت ٹریکٹرز مل رہے ہیں؟

    کن خوش نصیبوں کو 1000 مفت ٹریکٹرز مل رہے ہیں؟

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے تحت خوش نصیبوں کو 1000 مفت ٹریکٹرز ملنا شروع ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کاشتکار کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے گرین، ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بے شمار پراجیکٹس لائے جا رہے ہیں، اب ”وزیر اعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کے تحت گندم کے کاشت کاروں کے لیے ایک ہزار مفت ٹریکٹرز کی تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بٹن دبا کر ”گندم اگاؤ“ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، جس میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشت کار کوثر پروین کا نکلا، وزیر اعلیٰ نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارک باد دی۔

    مریم نواز نے فون کر کے جھنگ کے محمد اقبال کو مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارک باد دی، کاشتکار نے ان کا شکریہ ادا کیا، مریم نواز نے منڈی بہاؤالدین کے کامیاب کاشتکار سلمان احمد سے بھی گفتگو کی، اور کہا ’’قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا خود فون کر کے مبارکبا د دوں، گندم کی فصل ان شاء اللہ اچھی ہوگی، میری د عائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔‘‘


    آغوش پروگرام: کن خواتین کو 23 ہزار روپے ملیں گے؟


    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹر کے لیے ساڑھے 12 ایکڑ سے 57733 زائد اراضی مالک کاشکاروں نے اپلائی کیا ہے، جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے۔

    واضح رہے کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دیے جائیں گے، 3 ماہ کے اندر تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی، جب کہ پنجاب میں رواں سال 5 لاکھ 60 ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی ہے۔

  • کن طلبہ کو عید گفٹ دیا جا رہا ہے؟

    کن طلبہ کو عید گفٹ دیا جا رہا ہے؟

    لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں اسپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی طلبہ کو عید پر تحائف دیے جا رہے ہیں، جس کا آغاز ہو گیا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا اسپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں، اسپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپیشل بچوں کے لیے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لائے جا رہے ہیں۔


    آغوش پروگرام: کن خواتین کو 23 ہزار روپے ملیں گے؟


    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”آغوش“ پروگرام بھی شروع کیا ہے، جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے ملیں گے۔

    آغوش پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 13 اضلاع میں نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو امداد ی رقم ملے گی، جس کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہو گیا ہے، جب کہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاؤلنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں بھی آغوش پروگرام میں شامل ہیں۔