Tag: Punjabis in Indian army

  • فواد چوہدری کی بھارتی فوج میں پنجابیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل

    فواد چوہدری کی بھارتی فوج میں پنجابیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل ‌‌‌‌کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں کے نام گرمکھی میں پیغام دیتے ہوئے بھارتی فوج میں پنجابیوں سے اپیل کی کہ ناانصافی اور ظلم کا حصہ بننے اور مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ظلم کو مسترد کرنے کا کہنا مداخلت ہے؟ انصاف پسند بھارتی مودی سرکار کے فاشزم کو مسترد کردیں، امن بغیر مزاحمت کے ممکن نہیں ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے عید کی مبارکباد پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا مودی جی آپ کا اور آپ کی حکومت کا ہر اقدام آپ کے عید کےا من کے پیغام کے مخالف ہے۔۔ آپ نے لاکھوں لوگوں کی خوشیاں اورامن چھین لیا، خطے کو تباہی کے داہنے میں لاکھڑا کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی جی اپنی نفرت انگیزسیاست بند کریں، نفرت انگیز سیاست بند کریں گے تب ہی خطے میں امن قائم ہوسکے گا۔