Tag: purana golimar

  • خالی پلاٹ سے لیاری گینگ وار کے شرپسندوں کا اسلحہ برآمد

    خالی پلاٹ سے لیاری گینگ وار کے شرپسندوں کا اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر پرانا گولیمار میں بڑی کارروائی کرکے خالی پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا، ہتھیار شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپائے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں شرپسندوں کے خلاف بڑا ایکشن کرکے شہر کو تباہی سے بچالیا، خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے خالی پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ لیاری گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے شرپسند عناصرکا تھا، شرپسندوں نے یہ اسلحہ شہر قائد میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کرنا تھا۔

    مزید پڑھیں: سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی

    اسلحے میں3ایس ایم جیز،دو آوان بم،2570میگزین اور راؤنڈز شامل ہیں، ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ہیلپ لائن1101پر دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : مکان سے لیاری گینگ وار کےاسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

    کراچی : مکان سے لیاری گینگ وار کےاسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

    کراچی : پاک کالونی پرانا گولیمار کے مکان سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس نے ایک مکان سے لیاتی گینگ وار کے اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی، جس میں ایل ایم جیز، کلاشنکوفیں ،ایم سولہ رائفلز ،راکٹ لانچرز ،آوان بم اور پچاس ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ عزیرآباد کے بعد پرانا گولیمار سے اسلحے کی دوسری بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مکان پر چھاپہ مارا گیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک دیوار کے پیچھے خفیہ کمرا تھا جس میں اسلحہ رکھا گیا تھا،: ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسلحہ کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے لایا گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا ہے، پولیس نےکھدال کی مدد سے دیواریں اور چبوترا توڑ کر اسلحہ برآمد کیا۔

  • کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جان سے گیا تین افراد زخمی ہوگئے، کورنگی میں ڈاکو کو نالے میں پھینکنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا نہ تھمنے والا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ کراچی میں علاقے پرانا گولیمار میں نامعلو افراد نے دستی بم پھینک دیا، دستی بم حملہ جس کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملہ گینگ وار کی آپس کی لڑائی کا نتیجہ ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پرانا گولیمار کے علاقے میں مبینہ دستی بم حملے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔

    پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب داؤد چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔

    ایسٹ انوسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو کو نالے میں پھینکنے کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے موبائل فون کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ فیکٹری سے گھر جا رہا تھا شہریوں کو ڈاکو پر تشدد کرتے دیکھا تو ہاتھ پکڑ کر نالے میں پھنک دیا اور اس کے بعد رات بھر سو نہیں سکا۔