Tag: Purchasing

  • ایس 400 کی خریداری کے بعد ٹرمپ انتظامیہ ترکی کے خلاف پابندیوں پر متفق

    ایس 400 کی خریداری کے بعد ٹرمپ انتظامیہ ترکی کے خلاف پابندیوں پر متفق

    واشنگٹن : ترکی پرپابندیوں کا منصوبہ امریکی وزارت خارجہ، دفاع ، قومی سلامتی کونسل کے مشیروں نے کئی روز تک معاملہ زیر بحث آنے کے بعد وضع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ترکی کی سرزنش کے لیے پابندیوں کے پیکج پر متفق ہو گئی ہے،یہ اقدام روس سے ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم کے حصے وصول کرنے کے جواب میں کیا جا رہا ہے، پابندیوں کے منصوبے کا اعلان آئندہ دنوں میں کر دیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کے دشمنوں کے انسداد سے متعلق ایکٹ کے تحت اقدامات کے تین مجموعوں میں سے ایک مجموعے کا انتخاب کر لیا ہے تاہم اختیار کیے گئے مجموعے کی نشان دہی نہیں کی گئی ہے۔

    امریکی ٹی وی کو امریکی انتظامیہ کے ایک ذریعے نے بتایاکہ ٹرمپ انتظامیہ آئندہ ہفتے کے اواخر میں پابندیوں کے اعلان پر متفق ہو گئی ہے، انتظامیہ چاہتی ہے کہ یہ اعلان پیر 15 جولائی کے بعد کیا جائے کیوں کہ اس روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف 2016 میں انقلاب کی ناکام کوشش کے تین سال پورے ہو رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا ایسی مزید قیاس آرائیوں سے گریز چاہتا ہے کہ انقلاب کی کوشش کا ذمے دار امریکاہے، ایردوآن کے حامی یہ ہی دعوی کرتے ہیں، پابندیوں کا منصوبہ امریکی وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور قومی سلامتی کونسل کے ذمے داران کے درمیان کئی روز تک زیر بحث آنے کے بعد وضع کیا گیا ۔

    امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اُن پابندیوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جو صدر ٹرمپ اور ان کے بڑے مشیروں کے دستخط کے منتظر ہیں۔

  • اپنے لیے خود خریداری کرنے والی حیرت انگیز بلی، ویڈیو دیکھیں

    اپنے لیے خود خریداری کرنے والی حیرت انگیز بلی، ویڈیو دیکھیں

    انقرہ: کیا پالتو جانور خریداری کرسکتے ہیں؟ اس بات کو عقل تو تسلیم نہیں کرتی تاہم ترکی کی ایک بلی نے خود شاپنگ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    خریداری کے لیے ضروری ہے کہ گاہگ دکان پر جاکر اپنی مطلوبہ چیز دکاندار سے طلب کرے اور پھر اُس کی رقم ادا کرکے وہاں سے اپنے مذکورہ مقام کی طرف روانہ ہوجائے۔ ویسے تو دنیا بھر میں موجود بازاروں یا دکانوں سے انسان ہی خریداری کرتے ہیں مگر ترکی سے تعلق رکھنے والی ذہین بلی نے خود سے خریداری کرکے سب کو حیران کردیا۔

    فیس بک پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی گوشت کی دکان میں داخل ہوئی اور انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر کھڑے ہوکر اُس نے اپنے دونوں پنجے کاؤنٹر (شوکیس) پر رکھ دیے۔

    دکاندار نے بلی کو مخاطب کر کے پوچھا کہ اُسے کیا چیز چاہیے اور باری باری اُسے مختلف گوشت کے ٹکڑے دکھائے جس پر اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم جیسے ہی مالک نے اُسے گوشت کا ایک ٹکڑا دکھایا تو اُس نے اپنے پنجے ہلائے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے اپنے پنجے اس طریقے سے ہلائے جیسے وہ یہی گوشت لینے کی خواہش مند تھی جسے دکاندار نے دکھایا، دکاندار نے ٹکڑے میں سے ایک چھوٹا سا حصہ کاٹ کر بلی کو دیا تو اُس نے مزے لے کر اُسے کھالیا۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت: گھوڑا خریدنے پر اونچی ذات کے ہاتھوں دلت نوجوان قتل

    بھارت: گھوڑا خریدنے پر اونچی ذات کے ہاتھوں دلت نوجوان قتل

    ممبئی: بھارت میں پیش آیا ایک شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ جہاں ایک دلت نوجوان کو اونچی ذات کے ہندوؤں نے محض اس لیے قتل کر دیا کہ وہ ایک گھوڑے کا مالک تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے جہاں ہندو انتہا پسند گروہوں نے ناصرف مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا بلکہ ان کے ظلم سے نچلی ذات کے ہندوں بھی محفوظ نہیں رہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دلت نوجوان کو گھوڑا خریدنا اور اس کی سواری کرنا جرم بنا اور  بھارتی انتہا پسندوں نے ضلع بھاؤ نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو بدترین تشدد کے بعد قتل کردیا جبکہ گھوڑے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

    بھارتی انتہا پسند بے قابو، طالب علم رہنما کی زبان کاٹنے پرانعام مقرر

    واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے 21 سالہ پردیپ راٹھور کو اس کے علاقے میں حملہ کر کے قتل کیا، تاہم واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے جلد مرکزی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔

    بھارتی انتہاپسند تنظیم کا پاکستانی وزیراعظم کا سر کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے کا انعام

    دوسری جانب مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے جب سے گھوڑا خریدا تھا اسی وقت سے اونچی ذات کے راجپوت اس سے حسد کیا کرتے تھے، ان لوگوں نے میرے بیٹے کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ گھوڑا فروخت نہیں کرتا تو وہ اسے قتل کردیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا

    سعودی عرب امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا

    واشنگٹن: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے امریکا دورے کے موقع پر اہم معاہدہ سامنے آیا جس کے تحت امریکا نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر مالیت کا اسحلہ فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدے گا، دنوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے میں 67 کروڑ ڈالر کے ٹینک شکن مزائل کی فروخت بھی شامل ہے۔

    معاہدے کے مطابق امریکا سعودی عرب کو 6600 ٹاؤ میزائل بھی فروخت کرے گا، علاوہ ازیں دیگر معاہدوں کے تحت ہیلی کاپٹروں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 10.3 کروڑ ڈالر جبکہ مختلف نوعیت کی زمینی سواریوں کے آلات کے لیے 30 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

    محمد بن سلمان امریکا پہنچ گئے، آج ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے

    مقامی میڈیا کے مطابق اسلحے سے متعلق اس معاہدے کی تیاریاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ سال مئی میں سعودی عرب کے دورے کے وقت سے کی جا رہی تھیں، البتہ ماضی میں طے پانے والے 110 ارب ڈالر کے اسلحہ معاہدوں کے بڑے حصوں پر ابھی تک عمل درامد نہیں ہوسکا۔

    خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تین ہفتوں کے سرکاری دورے پر پہلے واشنگٹن پہنچے تھے جہاں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی بعد ازاں محمد بن سلمان واشنگٹن میں اپنی قیام گاہ پر امریکا کی کئی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملے۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنےبیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقررکردیا

    ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور عرب امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی کی ترقی جیسے امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں کئی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلیک فرائیڈے، امریکا میں ریکارڈ خریداری

    بلیک فرائیڈے، امریکا میں ریکارڈ خریداری

    واشنگٹن: دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے کے موقع پر خریداروں نے خصوصی سیلوں پر خوب خریداری کی، ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سال تیرہ کروڑ سے زائد امریکیوں نے بلیک فرائیڈے کی سیل سے فائدہ اٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق امسال بھی نومبر کے آخری جمعے کو بلیک فرائیڈے کے موقع دنیا بھر میں صارفین کے لیے خصوصی سیل کے پیکجز متعارف کروائے گئے تھے، دنیا بھر کے لوگوں نے بلیک فرائیڈے کے موقع پر خوب خریداری کی۔

    امریکا میں پورا سال سیل کا انتظار کرنے والے عوام سیل شروع ہوتے ہی اسٹورز پر ٹوٹ پڑے اور بچت اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت خریداری کی، امریکا میں شاپنگ سینٹر کے دروازے کھلتے ہی خریداروں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ چیزوں کی خریداری میں مصروف رہی۔

    کیلی فورنیا میں شہریوں کی بڑی تعداد اس طرح شاپنگ سینٹر پر امنڈ آئی جیسے سب کی لاٹری کھل گئی، نیویارک میں بھی عوام نے بلیک فرائیڈے کی سیل کا بھر پور فائدہ اٹھایا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس بار بلیک فرائیڈے کے موقع پر صرف امریکا میں 13 کروڑ روپے سے خریداری کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے۔

    خیال رہے دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے کے موقع پر عوام کے لیے خصوصی سیل کا اہتمام کیا جاتا ہے، پاکستان میں بھی آن لائن شاپنگ کرنے والی ویب سائٹس نے خریداروں کے لیے ڈسکاؤنٹ سیل متعارف کروائی تھی۔

    واضح رہے کہ بلیک فرائیڈے کے موقع پرعوام کی بھرمار کے سبب امریکی سپر اسٹورز میں دھکم پیل، لوٹ مار اور مار دھاڑ کے واقعات پیش آتے ہیں جس کے سبب اسٹور مالکان پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

  • ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روز کے اندر 80 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد امریکی کرنسی 107 روپے پر پہنچ گئی جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں صرف 2 روپے کا فرق باقی رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے اور پانچ روز میں اس کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی خرید 107 روپے تک پہنچ گئی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں تیزی کے بعد 80 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 107 روپے کے اردگرد ہے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں صرف 2 روپے کا فرق باقی رہ گیا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے پانچ ہزار کے نوٹ اور 40 ہزار کے بانڈ پیپرز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نے ہلچل مچائی ہوئی ہے۔

    عالمی منڈی میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار سونے کی خریداری سے زیادہ ڈالر کی خریدوفروخت میں دلچسپی لے رہے ہیں، اقتصادی ماہرین کے مطابق ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی منڈی میں تیزی کی وجہ سے ہے۔ امریکی ڈالر 107 روپے پر پہنچنے کے بعد دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔