Tag: Push ups

  • ورزش کیلئے "پش اپس” کیسے لگانے چاہیئں؟

    ورزش کیلئے "پش اپس” کیسے لگانے چاہیئں؟

    انسانی صحت کے لئے ورزش انتہائی ضروری ہے جس سے آپ ہمیشہ چاق و چوبند رہتے ہیں۔ ورزش کے بہت سے طریقے رائج ہیں جن میں سے ایک پش اپس ہے۔

    گھر میں ہی چند آسان اور مؤثر ورزشوں کی مدد سے پٹھوں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ پش اپس کرنے سے بازو، سینے اور کندھوں کے پٹھوں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق شروع کے ایام میں 10 پش اپس کرنے کی تجویز دی جاتی ہے جنہیں آہستہ آہستہ بڑھا کردس دس کے تین سیٹ کرنے چاہئیں۔

    پش اپس کو اردو میں ڈنڈ پیلنا کہا جاتا ہے، یہ ایک انتہائی صحت افزاء ورزش ہے جو کہ نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھتی ہیں بلکہ آپ کے جسم کو اسمارٹ اور مسلز کو شیپ دیتی ہے، اس کے علاوہ یہ آپ کے میٹابولزم کوبھی بڑھاتی ہے۔

    پش اپس کا شمار مشہور ورزشوں میں ہوتا ہے جو جسم کو فٹ رکھنے کے لیے مؤثر سمجھی جاتی ہے۔
    پش اپس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں جبکہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں زمین کے ساتھ لگی ہوں۔

    پھر ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کی انگلیوں پر زور ڈالتے ہوئے جسم کو زمین سے اوپر کی طرف اس طرح اٹھائیں کہ بازو بالکل سیدھے ہو جائیں، پھر دوبارہ جسم کو واپس زمین کی طرف لے کر جائیں لیکن جسم زمین کے ساتھ لگے نہیں۔

    پش اپس کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سے چار آسان طریقے یہ ہیں:

    1۔وائڈ گریپ پش اپس :

    wide grip push up

    پش اپس کے اس طریقے میں آپ منہ زمین کی طرف کرکے لیٹ جاتے ہیں اور اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر کھول کر رکھتے ہیں ۔ ہاتھ اور سینے کی طاقت سے اپنے جسم کو اوپر اٹھاتے ہیں۔یاد رہے اس طریقے میں ہاتھوں کا فاصلہ تقریبا ڈھائی فٹ ہونا چاہئے۔

    2۔میڈیم گریپ پش اپس :

    medium grip push up

    یہ طریقہ پہلے طریقے سے قدرے مماثلت رکھتا ہے ، لیکن اس میں دونوں ہاتھ بلکل کندھے کی سیدھ میں رکھنے ہوتے ہے اور دونوں ہاتھوں کے درمیان فاصلہ تقریبا 1 سے ڈیڑھ فٹ رکھنا ہوتاہے۔

    3۔ فرنٹ کلیپ پش اپس :

    front clap push up

    یہ طریقہ نوجوانونوں میں کافی مشہور اور پسندیدہ طریقہ مانا جاتا ہے۔ یہ طریقہ بلکل دوسرے طریقہ ورزش جیسا ہی ہے لیکن اس میں جب آپ ہاتھ اور سینے کی مدد سے اوپر اٹھیں تو فوراًدونوں ہاتھ سے تالی بجائیں اس میں آپ کو بہت تیزی سے حرکت کرنا پوگی کیونکہ تالی بجاتے ہوئے آپ کا جسم ہوا میں ہوتا ہے ۔ تالی بجانے کے بعددوبارہ سے ہاتھوں کو اسی مقام پر لے جانا ہوتا ہے کیونکہ ایک لمحے کی دیر آپ کو منہ کے بل زمین پر گرا سکتی ہیں۔

    4۔انکلائن پش اپس :

    incline push up

    اس طریقے میں کسی اونچی جگہ یا میز پر ہاتھوں کے بل اس طرح لیٹنا ہے کہ پاؤں زمین پر ہوں اور جسم ہوا میں ۔ اپنے جسم کو ایک پہاڑ کی شکل میں کرکے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر سینے اور ہاتھ کی طاقت سے پش اپس کرنے ہیں۔

  • کترینہ کے دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر پش اپس

    کترینہ کے دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر پش اپس

    ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف شاید اپنے سابق دوست سلمان خان سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے پہلے ایک ہاتھ اور پھر دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر پش اپس لگائے اور سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ’’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ مراکش میں جاری ہے، فلم میں کترینہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اُن کے سابق دوست سلمان خان بھی اہم رول ادا کررہے ہیں۔

    پڑھیں: سلمان اور کترینہ یورپ میں ایک ساتھ

    سلمان اور کترینہ بریک اپ کے کافی عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں نظر آرہے ہیں، فلم میں سلمان خان ٹائیگر جبکہ کترینہ زویا کے ناموں کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    کترینہ شوٹنگ کے دوران سلمان کی فٹنس سے شاید اتنا متاثر ہوئی کہ انہوں نے بھی پش اپس لگانا شروع کردیے، اداکارہ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ پش اپس لگا رہی ہیں اور چار پش اپس کے بعد انہوں نے ایک ہاتھ کمر پر رکھا اور چار مزید پش اپس لگائے پھر انہوں نے دونوں ہاتھ کمر پر رکھے اور پش اپس لگائے مگر اس دوران کیمرہ جب پیچھے کی طرف گیا تو سب حیران رہ گئے۔

    Warming up on set . @rezaparkview

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

    ویڈیو دیکھ کر حیران ہونے کی وجہ یہ تھی کہ کترینہ جو پش اپس لگا کر اپنی فٹنس ثابت کرنا چاہ رہی تھیں وہ ایک تختے پر لیٹی ہوئی تھیں اور دوسری طرف ایک آدمی تختے پر وزن  ڈال کر اُسے اوپر نیچے کررہا تھا۔

  • فہد مصطفیٰ نے پش اپس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    فہد مصطفیٰ نے پش اپس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے بعد معروف نوجوان اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ہی پروگرام جیتو پاکستان میں پُش اپس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیتو پاکستان 7 نومبر کے پروگرام میں فہد مصطفیٰ کی فٹنس کے حوالے سے اُن کے مداحوں کو اُس وقت علم ہوا جب انہوں نے اب تک کے سب سے زیادہ پش اپس لگائے۔

    جیتو پاکستان کے پروگرام میں مہمان بننے والی اداکارہ حریم فاروقی نے ہوسٹ فہد مصطفیٰ کو چیلنج دیا کہ اگر کھیل میں حصہ لینے والی فیملی کی گاڑی نہیں نکلی تو وہ اُن کی بات مانیں گے۔

    اداکارہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو 50 پش اپس لگانے کا چیلنج دیا گیا جسے سنتے ہی نوجوان اداکار نے دلچسپی رکھنے والے حاضرین کو اسٹیج پر بلایا اور اُن کے ساتھ پش اپس لگائے۔

    f-mustafa

    اس موقع پر فہد مصطفیٰ نے بہت تیزی کے ساتھ 50 سے زیادہ پش اپس لگائے جب کہ اس کھیل میں حصہ لینے والے دوسرے افراد چند ہی پش اپس کے بعد تھکے نظر آئے۔

    پروگرام میں دلچسپ پہلو اُس وقت دیکھنے میں آیا جب دوسری مہمان اداکارہ صنم سعید نے مقابلے میں حصہ لینے والے دوسرے شخص کے پش اپس کو پسند کیا اور انہیں انعام میں موٹرسائیکل دینے کا اعلان کیا۔

    یاد رہے پش اپس کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے لارڈز اسٹیڈیم میں اپنے سنچری مکمل کرنے کے بعد پش اپس لگائے تاہم میچ جیتنے کے بعد پوری ٹیم نے یونس خان کی سربراہی میں تمام کھلاڑیوں نے اپنے ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سیلیوٹ اور پش اپس لگائے۔


    پڑھیں:  پش اپس آرمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ ہے، آئندہ بھی لگائیں گے،مصباح الحق


    پش اپس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سردار محمد بخش مہر نے پنجاب حکومت کے وزرا کو فٹنس چیلنج دیتے ہوئے 50 پش اپس لگائے تھے، بعد ازاں مسلم لیگ کے رہنماؤں طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے چلینج قبول کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کو 500 پش اپس لگانے کا کہا تھا۔

    f-mustafa-1

    بعد ازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد نجم سیٹھی نے پہلے پابندی کا اعلان کیا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اعلان خود واپس لیا۔


    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کارکنوں کے ساتھ پش اپس


    علاوہ ازیں مصباح الحق نے قائمہ کمیٹی کی جانب سے کی گئی تنقید پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھاکہ جیت کا جشن منانا ہر کھلاڑی کا حق ہے ، ہم آمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

  • میں نے پش اپس پر کوئی پابندی نہیں لگائی، نجم سیٹھی کی وضاحت

    میں نے پش اپس پر کوئی پابندی نہیں لگائی، نجم سیٹھی کی وضاحت

    لاہور : کرکٹرز پر پش اپس کی پابندی کے معاملے پر نجم سیٹھی نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہ خدا کے لئے میں نے پش اپس پرکوئی پابندی نہیں لگائی، انہوں نے کہا کہ میری طرف سے کھلاڑی سنچری بنانے کے بعد سو پش اپس لگائیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویئے کہی، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ٹیم کی چھ سال میں تین بار فٹنس ٹریننگ کی ہے، خدارا کرکٹ کو سیاست نہ بنائیں۔

    واضح رہے کہ حکومت کو کھلاڑیوں کے پش اپس میں بھی کسی سازش کی بو آئی تھی، آج ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی کھلاڑیوں کے پش اپس پر اعتراضات لگائے گئےاور کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں نے پش اپس کیوں لگائے ؟

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپس پرپابندی لگادی

     اس اعتراض کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پش اپس لگانے پر پابندی لگا دی گئی ہے لیکن اب ان کی جانب سے وضاحت میں یہ کہا گیا ہے کہ میں نے ایسا کچھ  نہیں کہا۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پش اپس پر کسی قسم کی کوئ پابندی نہیں ہے، بلکہ میری طرف سے کھلاڑی سنچری بنانے کے بعد سو پش اپس لگائیں۔

     

  • پُش اپس چیلنج دینے والے وزیر کھیل کو اپنے ہی شہرمیں چیلنج کا سامنا

    پُش اپس چیلنج دینے والے وزیر کھیل کو اپنے ہی شہرمیں چیلنج کا سامنا

    گھوٹکی: سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر کے اپنے ہی حلقے میں نوجوان کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سیوریج کا پانی بھرنے اور انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف پُش اپس لگا کر وزیرکھیل کے خلاف احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر نے پُش اپس لگا کر پنجاب کے وزراء کو چیلنج دیا تو آج اُن کے اپنے ہی حلقے گھوٹکی میں نوجوان کھلاڑیوں نے وزیر کھیل سندھ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    گھوٹکی میں پانے میں ڈوبے گراؤنڈ کے سامنے نوجوانوں نے احتجاج کے طور پر پُش اپس لگائے اس موقع پر وہاں موجود ایک بزرگ بھی اُن کے ساتھ شامل ہوگئے، نوجوانوں نے وزیر کھیل کو پُش اپس لگا کر پیغام دیا کہ ’’پنجاب کے وزراء کو چیلنچ دینے سے قبل زرا گھوٹکی میں گراؤنڈ کی زبوں حالی پر نظر ثانی کریں‘‘۔

    پڑھیں :    سندھ کے وزیرکھیل نے پنجاب کے وزراء کو 50 پش اپ لگانے کا چیلینج دے دیا

    نوجوان کھلاڑیوں نے وزیر کھیل محمد بخش مہر سے مطالبہ کیا کہ ’’وہ پہلے اپنے حلقے کے گراؤنڈ میں سیوریج کا پانی و کوڑا کرکٹ کا نوٹس لیں اور اس کی رونقوں کو بحال کریں کیونکہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث گھوٹکی کے تمام یی گراؤند گندگی میں تبدیل ہوچکے، جس کے باعث نوجوان کھیلنے سے محروم ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سندھ کے وزیرکھیل کا چیلنج عابد شیرعلی اورطلال چوہدری نے قبول کرلیا

    یاد رہے گزشتہ روز وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے 50 پُش اپس لگا کر پنجاب کے وزراء کو چیلنج دیا تھا جسے قبول کرتے ہوئے عابد شیر علی اور طلال چوہدری نے مقابلے کے لیے حامی بھر لی تھی، جبکہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں وزیر کھیل کو ذہنی طور پر ان فٹ قرار دے دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں :  مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

    واضح رہے پُش اپس کی رسم اس وقت منظر عام پر آئی ’’جب پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف سریز میں سینجری مکمل کر کے گراؤنڈ میں 10 پش اپس لگا کر اپنی سینچری پاف فوج کے نام کری بعد ازاں پاکستان ٹیم نے میچ جیت کر بلے باز یونس خان کی سربراہی میں پُش اپس لگائے اور پاک فوج کو سیلیوٹ پیش کیا تھا۔