Tag: Pushpa 2

  • اللو ارجن فلمساز ایٹلی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، ویڈیو دیکھیں

    اللو ارجن فلمساز ایٹلی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، ویڈیو دیکھیں

    ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار اللو ارجن نے نامور فلم ساز ایٹلی کے ساتھ ایک نئی وی ایف ایکس سے بھرپور فلم میں کام کرنے کی تصدیق کردی ہے، جس کا عارضی طور پر نام ’ڈبل اے ‘22 رکھا گیا ہے۔

    اللو ارجن کی ہٹ فلم ’’پشپاٹو‘‘ کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ اللو ارجن نے ایٹلی کمار اور سن پکچرز کے ساتھ اگلی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا پر کی۔

    ساؤتھ انڈیا کی سپرہٹ فلم پشپا کے اداکار اللو ارجن نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی۔

    انہوں نے لکھا کہ ایٹلی سر کے ساتھ ایک شاندار منصوبے پر کام کر رہا ہوں جسے سن پکچرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑے بجٹ سے بننے والی یہ فلم بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

    اس اعلان کے فوراً بعد ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں اللو ارجن اور ایٹلی کمار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں دکھایا گیا، جہاں وہ معروف اسپیشل ایفیکٹس کمپنیوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

    اگرچہ فلم کی کاسٹ اور کہانی کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن امریکی کمپنیوں سے ملاقات کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ فلم میں جدید ترین اسپیشل ایفیکٹس استعمال کیے جائیں گے۔

    اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایت کار ایٹلی نے کہا کہ یہ اسکرین پلے بنانے میں کئی سال لگے اور اب اسے ‘آئیکون اسٹار’ کے ساتھ اور سن پکچرز کے کلانیتھی مارن کی رہنمائی میں حقیقت میں بدلنا میرے لیے ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں ان دیکھی مخلوقات اور مناظر کو فلمایا جائے گا اور اللو ارجن کو نئے کردار اور نئی شناخت ساتھ دکھایا جائے گا۔

    ایٹلی کمار اور اللو ارجن کی اس فلم کو فی الحال ’’اے اے 22‘‘کا نام دیا گیا ہے جو پشپا کے اداکار کی 22ویں فلم ہے۔ اس فلم کے بعد وہ ’’پشپا فرنچائز‘‘کی تیسری فلم کیلئے کام کریں گے جسے ’’پشپا: دی ریم پیج‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اللو ارجن کی حالیہ فلم ‘پشپا 2’ نے باکس آفس پر زبردست دھوم مچائی اور دنیا بھر میں تقریباً 210 ملین ڈالر کما کر بھارت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

  • پشپا 2 کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

    پشپا 2 کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

    الو ارجن کی فلم” پشپا 2: دی رول ” نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب فلم کو اضافی فوٹیج کے ساتھ دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی اداکاری والی فلم پشپا 2: دی رول 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونے کے بعد سے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے تاہم اب میکرز نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 11 جنوری 2025 سے بڑے پردے پر واپس آئے گی جس میں 20 منٹ کے اضافی مناظر شامل ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میکرز نے یہ فیصلہ سنکرانتی تہوار کے موقع کیا ہے تاکہ مداحوں کو مزید تفریح فراہم کی جا سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mythri Movie Makers (@mythriofficial)

    پشپا 2 کی ٹیم کی جانب سے ایک نئے پوسٹر کے ذریعہ کہا گیا کہ پشپا 2: دی رول اب 20 اضافی مناظر کے ساتھ سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کی جائے گی، ان نئے مناظر کے ذریعہ فلم کی کہانی میں مزید تفصیل اور ڈرامہ شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پشپا 2 نے دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کیا ہے، فلم نے اپنے ابتدائی ہفتے میں 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کی، اس کے ساتھ ساتھ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہوئی ہے۔

    فلم نے دبئی، امریکا اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی باکس آفس پر ریکارڈز قائم کیے ہیں جس سے الو ارجن اور  پشپا کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

  • فلم ’پشپا 2‘ باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہے؟

    فلم ’پشپا 2‘ باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہے؟

    ممبئی : ساؤتھ انڈین اداکار اللو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا 2‘کامیابی کے روز نئے ریکارڈ قائم  کررہی ہے، اور اب وہ 1700کروڑ روپے کا ہدف بھی پورا کرتی نظر آرہی ہے۔

    اللو ارجن کی اس فلم کے ریلیز سے قبل ہی مداحوں میں جس طرح کا جوش و خروش پایا گیا تھا اس سے صاف ظاہر تھا اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ فلم آنے والے وقتوں میں باکس آفس کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’پشپا 2‘ روز بروز نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور اب وہ اپنی ریلیز کے 32 ویں روز باکس آفس پر 1700 کروڑ روپے کا ہدف عبور کرنے کے لیے تیار ہے۔

    Pushpa 2

    مذکورہ بلاک بسٹر فلم پانچویں ہفتے تک 800 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے قریب ہے جو ایک اور نیا سنگ میل ہوگا۔ ہفتے کے آخری روز بھی باکس آفس کلیکشن میں زبردست اضافہ سامنے آیا ہے۔

    31ویں روز کا کلیکشن

    رپورٹ کے مطابق پشپا 2 نے ریلیز کے 31ویں دن (ہفتہ) کو عالمی باکس آفس پر تقریباً 8 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جب تک فلم کی عالمی سطح پر کلیکشن 1698 کروڑ روپے تھی جبکہ بیرون ملک کلیکشن 268.50 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

    32ویں دن کی پیشگوئی

    فلم نے 28ویں روز بدھ کو اپنی آمدنی میں 16 کروڑ روپے کا اضافہ کیا تھا مگر 29ویں دن جمعرات کو زبردست کمی دیکھنے میں آئی اور صرف 6 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔

    اس کے بعد 30ویں دن یہ رقم مزید کم ہو کر 5 کروڑ روپے رہ گئی لیکن ہفتے کے اختتام پر فلم نے حیرت انگیز طور پر اپنے بزنس میں 8 کروڑ روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا۔

    توقع ہے کہ پشپا 2 32ویں دن بروز اتوار کو 6سے 9 کروڑ روپے کے درمیان بزنس کرے گی، جس سے کل کلیکشن 1704-1707 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔ تاہم ابھی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    32ویں دن کی جزوی کلیکشن

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق پشپا 2 نے پانچویں اتوار (4 بجے شام تک) 3.2 کروڑ روپے کمائے تھے، اب تک فلم کی مجموعی کلیکشن 1202.2 کروڑ روپے ہے۔ امید ہے کہ 32 ویں دن کے اختتام تک فلم 6-8 کروڑ روپے کے درمیان مزید کمائی کرلے گی۔

    یاد رہے کہ پشپا 2 کے مرکزی کرداروں میں اللّو ارجن، رشمیکا مندنا، فہد فاضل، جگدیش پرتھاپ بنداری، سنیل ورما، انسویا بھارتیواج، راؤ رمیش اور اجے گھوش شامل ہیں۔

  • ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ میں زخمی ہونیوالے بچے کی حالت تشویشناک

    ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ میں زخمی ہونیوالے بچے کی حالت تشویشناک

    حیدرآباد: تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے بھگدڑ کے دوران زخمی ہونیوالے بچے کی حالت خراب ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطاق 4 دسمبر کو حیدر آباد کے تھیٹر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، فلم پشپا 2 کے پریمئیر کے دوران بھگدڑ مچنے سے 39 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

    تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ الو ارجن کی فلم کے پریمیئر کے موقع پر حیدرآباد کی سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا معصوم لڑکے کو وینٹیلٹر پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

    ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ میں زخمی ہونے والے لڑکے سری تیج کی صحت سے متعلق کہا کہ سری تیج کا پی آئی سی یو میں علاج جاری ہے، وہ گزشتہ 11 دنوں سے ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔

    اس واقعے کے بعد پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، الو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز تھیٹر کے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب اداکار الوارجن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/allu-arjun-arrest/

  • اداکار کارتک آریان کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند؟

    اداکار کارتک آریان کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند؟

    بالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار اداکار کارتک آریان نے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے اداکار کارتک آریان کے لیے رواں برس یادگار رہا ایک طرف ان کی فلم چندو چیمپئن کے لیے انکی اداکاری کو سراہا گیا تو وہیں انہوں نے سال کے اختتام پر بھول بھلیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم بھی دی۔

    ’پشپا 2‘ کیلیے الو ارجن اور رشمیکا مندانا نے کتنا معاوضہ لیا؟

    حال ہی اداکار سے ایک انٹرویو میں میزبان نے پوچھا کہ آپ کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے جس میں شردھا کپور، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، اور رشمیکا مندانا شامل ہیں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کارتک آریان نے سب کو حیران کردیا۔

    کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    اداکار نے کہا کہ میں ان سب کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ان میں سے کسی کے ساتھ بھی میں نے فلم نہیں کی لیکن میری خواہش ہے کہ میں رشمیکا کے ساتھ کام کروں اداکارہ نے پشپا میں بہترین کام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی نئی فلم پشپا 2 ریلیز ہوئی ہے جس میں بزنس کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن اور مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا کی چھ روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا 2‘ نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

  • ’آپ کا مداح ہوں‘ امیتابھ بچن بھی الو ارجن سے متاثر

    ’آپ کا مداح ہوں‘ امیتابھ بچن بھی الو ارجن سے متاثر

    بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن نے بلاک بسٹر فلم پشپا 2: دی رول کے اداکار الوارجن کے ٹیلنٹ کی تعریف کی ہے۔

    جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے معروف اداکار الو ارجن نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح امیتابھ بچن نے انہیں متاثر کیا ہے۔

    الو ارجن کی ایک ویڈیو ایکس پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار بچن کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں امیتابھ بچن سے بہت متاثر ہوں، انکا فلمی کیریئر طویل عرصے پر محیط ہے، میں اپنے ملک کے اس میگا اسٹار کو سراہنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم انکی فلمیں دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں‘۔

    پشپا 2 کے پریمیئر میں خاتون کی ہلاکت، 3 افراد گرفتار

    الو ارجن کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی سوچتا ہوں کہ جب میں امیتابھ بچن کی عمر کو پہنچ جاؤں گا تو کیا میں اُس وقت بھی ایسی عمدہ اداکاری کر پاؤں گا جیسی امیتابھ کرتے ہیں، اس لیے میں سوچتا ہون مجھے اتنی ہی اچھی اداکاری کرنی چاہیے جیسی امیت جی کرتے ہیں۔

    امیتابھ نے ایشوریا، ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں پر غصے سے بھری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

    اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی الو ارجن کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ آپ ہمیں اپنی اداکاری سے اسی طرح متاثر کرتے رہیے۔

    الو ارجن کا ’پشپا 2’ کے پریمیئر میں ہلاک ہونے والی خاتون کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

    امیتابھ بچن نے لکاھ کہ آپ کے ان پیارے الفاظ کا شکریہ الو ارجن جی، آپ نے میرے لیے اس سے بھی زیادہ کہا جتنے کا میں مستحق ہوں، ہم سب ہی آپ کے کام اور صلاحیت کے مداح ہیں، آپ ہمیں اسی طرح اپنے کام سے متاثر کرتے رہیں، ہم آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

  • پشپا 2 نے باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

    پشپا 2 نے باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

    بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز کے صرف 5 دن بعد باکس آفس پر ریکارڈ برنس کرکے تہلکہ مچادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر کئی ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنے پہلے ویک اینڈ میں باکس آفس پر دھوم مچادی۔

    فلم نے ریلیز کے پہلے دن دنیا بھر سے 294 کروڑ کا بزنس کیا جس کے بعد اس فلم نے ہندی سرکٹ میں جوان، پٹھان، اینمیل، کے جی ایف اور استری 2 تک کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم فلم کی کمائی میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

    میتری مووی میکرز کے مطابق پشپا 2 نے صرف تین دنوں میں عالمی سطح پر 621 کروڑ روپے کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

    سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے دنیا بھر میں 5 دن کے اندر 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے، توقع ہے کہ اگر باکس آفس پر اس کی غیر معمولی کارکردگی جاری رہی تو جلد ہی 1,000 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گا۔

    واضح رہے کہ پشپا 2- دی رول میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہو چکا ہے، فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے، ٹریک ٹالی وڈ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الو ارجن نے ‘پشپا 2’ کے لیے حیران کن طور  پر 300 کروڑ  بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے، یہ معاوضہ بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    پشپا 2 میں الو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاضل مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں، فلم کو میتری مووی میکرز اور سکمار رائٹنگز کے بینرز کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے۔

  • پشپا 2 کے پریمیئر میں بھگدڑ مچ گئی، ماں ہلاک بچہ زخمی

    پشپا 2 کے پریمیئر میں بھگدڑ مچ گئی، ماں ہلاک بچہ زخمی

    جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کے پریمیئر میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ماں ہلاک بچہ زخمی ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام حیدر آباد کے تھیٹر میں فلم کی اسکریننگ کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اداکار اللو ارجن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پہنچی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر بھگدڑ مچنے سے 35 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منقتل کردیا گیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق اللو ارجن کے پہنچتے ہی تھیٹر کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث تھیٹر کا مرکزی دروازہ گر گیا تھا۔

    پولیس نے لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا جس سے لوگ مشتعل ہو گئے جس کے بعد پولیس کے مزید نفری کو حالات کنٹرول کرنے کے لیے طلب کیا گیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق تھیٹر پہنچ کر فلم اور اس کی کاسٹ کو دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

    میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی اور دہلی کے بڑے سنیما گھروں میں ٹکٹ کی قیمت 2500 بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اللو ارجن کو کچھ ہی دیر بعد سخت سیکورٹی اور پولیس کے ساتھ احاطے سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، اداکار سن روف سے شائقین کو اپنا دیدار کروایا اور ان سے درخواست کی کہ وہ گاڑی نکلنے کے لیے راستہ بنائیں۔

  • اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 1000 کروڑ کمالیے

    اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 1000 کروڑ کمالیے

    تامل فلموں کے سپر اسٹار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم  پشپا کے سیکوئیل نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات تھیں کہ فلم پشپا 2  نے قبل از ریلیز بکنگز سے ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا ہے، تاہم اب فلم پروڈیوسر روی شنکر اور نوین یرنینی نے اس سے متعلق وضاحت دے دی۔

    فلم سازوں کا کہنا ہے کہ نان تھیٹریکل بزنس میں پشپا 2 نے 425 کروڑ بنالیے ہیں لیکن اگر ہم اس کا تھیٹر بزنس شامل کریں تو یہ بات 1000 کروڑ سے اوپر نکل جائے گی، تاہم یہ سب ابھی اندازے ہیں۔

    فلم بزنس کی تجزیاتی ویب سائٹ کا ماننا ہے کہ مجموعی طور پر پشپا 2 کے تھیٹریکل حقوق کا اندازہ 600 کروڑ تک ہے، اس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم رائٹس 275 کروڑ میں فروخت ہوئے جبکہ سیٹیلائٹ حقوق 85 کروڑ کے ہیں۔ فلم کے میوزک کے حقوق ممکنہ طور پر 65 کروڑ میں فروخت ہوا۔

    پشپا 2 سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ بیک وقت 6 زبانوں میں ریلیز ہوگی جن میں تیلگو، ہندی، تامل، کناڈا، ملیالم اور بنگالی شامل ہیں، فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

  • ’پشپا 2‘ کے میکرز نے فلم کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری کردیا

    ’پشپا 2‘ کے میکرز نے فلم کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری کردیا

    جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی زیر تکمیل فلم ’پشپا 2‘ کے میکرز نے مداحوں کو فلم کی اپڈیٹ دیتے ہوئے فلم کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری کردیا۔

    ٹالی وڈ کے اداکار اللو ارجن نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے فلم کا ایک شاندار پوسٹر مداحوں کیلئے جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی الٹی گنتی شروع کردی۔

    اداکار اللو ارجن کو انسٹاگرام پر جاری پوسٹر میں ایک کرسی انتہائی پر اعتماد طریقے سے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پوسٹر میں فلم پشپا سے ان کے کردار پشپا راج کی وہی ادا ہے جسے مداحوں کی جانب سے فلم کے پہلے حصے میں خوب پسند کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے حاصل کر لیے۔

    فلم ’پشپا دی رائز‘ کی شاندار کامیابی کے بعد آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ’پشپا دی رُول‘ 275 کروڑ روپے میں خرید لی ہے۔

    واضح رہے کہ پشپا 2 کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، تیزر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا جبکہ فلم کے ٹیزر کو اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔