Tag: pyare afzal

  • فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرنے پر معافی مانگ لی، بانی فیس بک مارک ذکر برگ نے پوسٹ ہٹانے کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے شیئر کیے گئے فیس بک اسٹیٹس کو ہٹائے جانے کو ایک ‘غلطی’ قرار دے دیا۔

    سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا دہرا معیار سامنے آگیا، فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو پر حملے اور آزادی اظہار کے حوالے سے پوسٹ کیے گئے پیارے افضل کے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا، پیارے افضل نے پوسٹ میں چارلی ایبڈو پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا علم نہیں لیکن مرنے والا پولیس اہلکار مسلمان تھا، جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ ہٹادی گئی تھی۔

     حمزہ کے اسٹیٹس کوہٹانے پر اینجلک منی نامی شخص نے بانی فیس بک زکر برگ کو بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ اس اسٹیٹس کو ہٹانا نہیں چاہے تھا، یقیناً فیس بک کی ٹیم سے غلطی ہوئی ہے،جس کے بعد فیس بک کے انتظامیہ نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس پوسٹ کو دوبارہ فیس بک پر ڈال سکتے ہیں۔

    اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوسٹ میں وہ بتانے کی کوشش کی تھی جو مغربی میڈیا نہیں دیکھتا،اسٹیٹس میں ایسا کچھ نہیں تھا جو اسے ڈیلیٹ کیا گیا۔

  • پاکستانی ڈراموں کے 10 ناقابل فراموش جملے

    پاکستانی ڈراموں کے 10 ناقابل فراموش جملے

    پاکستانی ڈرامے اپنی بہترین تحریر اور ناقابل فراموش ڈائیلاگ کے بدولت ہمیشہ سے مشہور، مقبول اور منفرد رہے ہیں، کچھ دائیلاگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ کے لئے زہہن نشیں ہوجاتے ہیں، مندرجہ ذیل ڈائیلاگ بھی انہی میں سے ایک ہیں جیسے سالوں گزرجانے کے بعد بھی سننے کو دل کرتا ہے۔ اورجب سنا جاتا ہے تو پورانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں ۔

    جو کہاتھا میں سچھ تھا، جو سنا تھا وہ نہیں تھا‘۔ یہ ڈائیلاگ ڈرامہ سیریل آنگن ٹیرھا میں لیجینڈ اداکار معین اختر کے ہیں۔

    مجھے کام بتاوٗ  میں کیا کروں میں کس کو کھاوٗں ‘ یہ ڈائیلاگ عینک والا جن  کا ہے ، نوے کی دہائی میں ہر بچے کے زبان پر یہ ڈائیلاگ پایا جاتا تھا ۔

    مس سانیہ میرا نام قباچہ ہے‘ یہ ڈائیلاگ ڈرامہ سیریل تنہیاں میں مشہور اداکار بہروز سبزواری کے ہیں۔


    مولا خوش رکھے باجی پہچانا ، نہیں پہچانا‘ یہ ڈائیلاگ مشہورِ زمانہ ڈرامہ فیملی فرنٹ کے ہیں۔

     مارکس & سپینسر  کا سوٹ یاتو بہت امیر لوگ پہنتے ہیں یہ پھر میرے جیسے ‘ یہ ڈائیلاگ ڈرامہ الفا ، براو، چارلی  میں کیپٹن گل شیر کے ہیں۔

    My name is Rambo Rambo John Rambo…Cockroach killer’!
    یہ مشہور ڈائیلاگ ڈرامہ  گیسٹ  ہاوٗس کا ہے اس ڈرامے میں یہ ڈائیلاگ افضل خان کا یہ تکیہ کلام تھا جس کے انہیں ریمبو کے نام سےہی پہچانا جاتا ہے


    میری اتنی اوقات نہیں کے فرح سے محبت کروں لیکن مجھے فرح سے محبت کرنے کا حق ہے ‘یہ ڈائیلاگ مشہور ڈرامہ پیارے افضل  میں افضل (حمزہ علی عباسی ) کا تھا ۔

    جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو‘ پاکستانی فلم  بول کا یہ ڈائیلاگ ایسا ہے جس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔


    ’  میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اشر ، میں تمھیں اپنی زندگی برباد کرنے نہیں دونگی‘ یہ بھی مشہور زمانہ ڈرامہ ہمسفر کا ہے ، اس ڈرامے کو بھی بے پناہ پزیرائی ملی۔


    آپ کیا سمجھتے ہیں ، میں آپ پر فدا ہوگئی ہوں ، بہت ہی عام سے شکل کے آدمی ہیں آپ ،۔ڈرامہ الفا براو چارلی یہ مشہور مزاحیہ  ڈائیلاگ  شہناز نے کہا ہے۔


    ابے ٹوکن ! یہی تو ہماری باتیں ہیں ۔ یہ وہ مشہور زمانہ ڈائیلاگ ہے جو اس دور میں اداکار فیصل قریشی کی پہچان بن گیا تھا۔


    دل کی ساری باتیں دل والوں کے پاس امانت ہوتی ہیں، یہ مشہور ڈائیلاگ ڈرامہ پیارے افضل میں کردار فرح کے ہیں ۔

  • اے آروائی ڈیجیٹل کا مشہور ڈرامہ ‘ پیارے افضل’ کی  سینماگھروں میں نمائش

    اے آروائی ڈیجیٹل کا مشہور ڈرامہ ‘ پیارے افضل’ کی سینماگھروں میں نمائش

    کراچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے آروائی ڈیجیٹل کا مشہور ڈرامہ سیریل” پیارے افضل“ کی آخری قسط ٹی وی کے ساتھ ساتھ ملک کے چار شہروں کے سینماگھروں میں بھی نمائش کا انعقاد کیا تھا۔

    اے آروائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل” پیارے افضل“ کی آخری قسط ٹی وی کے ساتھ ساتھ اس کی نمائش کراچی، لاہور راولپنڈی، اور فیصل آباد کے سینما گھروں یں کی گئی جس میں ڈرامے کی کاسٹ ، معروف اداکاروں میں ہمایوں سعید، ڈرامے کے ہدایت کار دیگر اداکاروں اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔

    شہریوں کاکہنا تھا کہ اے آروائی کی جانب سے ڈرامہ ”پیارے افضل“ بہترین پیش کش تھی، جس نے ہر گھر میں اپنی جگہ بنائی ڈرامے میں کام کرنے والے ہر فنکار نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ ڈرامے کی عکاسی اور اسکرپٹ بھی جان دار اور قابل ستائش تھا، شہریوں نے امید ظاہرکی کہ مستقبل میں بھی اے آروائی اسطرح کے ڈرامے ناظرین کیلئے پیش کرتا رہے گا۔

  • عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    کراچی: لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    ایک سال قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی منگنی ہوگئی ہے پھر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے، لیکن آخر کار گزشتہ روز دونوں ستاروں کا نکاح ہوگیا اور 15 اگست کو رخصتی کی رسم ادا کی جائی گی ۔

    خبروں کے مطابق ان کی شادی میں انڈسٹری کے سبھی اداکار شرکت کریں گے، واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو شائقین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    عائزہ خان کی 2013 میں اپنے کزن اداکار دانش تیمور کیساتھ منگنی ہوئی تھی اور دونوں کی منگنی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی  جبکہ دونوں کی شادی سے قبل دانش کے گھر والوں نے عائزہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں ورنہ دانش سے انکی شادی نہیں کریں گے،عائزہ خان جوکہ اداکاری اور دانش دونوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں،انہوں نے دانش کیلئے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔

    اب وہ نئے پراجیکٹس سائن نہیں کررہیں بلکہ پہلے کے سائن کیے ہوئے پراجیکٹس کا کام مکمل کروارہی ہیں، دانش تیمور نے 2008میں ڈرامہ سیریل ’’د ل دیا دہلیز ‘‘ اور عائزہ خان نے ’’تم جو ملے ‘‘سے شوبز میں قدم رکھے،دونوں نے مختصر عرصہ میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا، تیمور اور عائزہ کے تعلقات میں اتار چڑھائو بھی آئے اور انکی منگنی ٹوٹنے کی خبریں بھی آتی رہیں تاہم آخر کار دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔