Tag: pythons

  • عظیم الجثہ سانپوں کو بے خوفی سے کندھوں پر ڈال کر لے جانے کی ویڈیو وائرل

    عظیم الجثہ سانپوں کو بے خوفی سے کندھوں پر ڈال کر لے جانے کی ویڈیو وائرل

    انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے، اس وائرل ویڈیو میں دو بہت بڑے سانپوں کو کندھوں پر بے خوفی سے لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    یہ ویڈیو ایک زو کی ہے، جس کی انتظامیہ کے ارکان دو بہت ہی بڑے سانپوں کو کندھوں پر ڈال کر اور گھسیٹ کر لے جا رہے ہیں، ویڈیو دیکھ کر یقین ہی نہیں آتا کہ یہ افراد رسیوں نہیں بلکہ زندہ اژدہوں کو لے کر جا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائتھن سانپوں کو بہت آسانی سے لے جایا جا رہا ہے، پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ رسیاں ہیں یا ایسی ہی کوئی چیز، لیکن پھر نظر آتا ہے کہ یہ تو بہت بڑے پائتھن سانپ ہیں، جو اتنے بھاری تھے کہ انھیں گھسیٹتے ہوئے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

    سانپوں کی جسامت اور موٹائی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے، لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہینڈلر مہارت اور پورے اعتماد کے ساتھ سانپوں کو لے کر جا رہے ہیں۔

    یہ وائرل ویڈیو رینگنے والے جانوروں کے ایک زو کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہے، جس پر مختلف قسم کے غیر معمولی جانوروں کی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بڑے مگرمچھ کو پرسکون طریقے سے سنبھالا جا رہا ہے، جب کہ ایک اور ویڈیو میں مگرمچھ جیسا اگوانا ایک خاتون پر لیٹا ہوا ہے۔

  • میٹرو میں سانپ اُٹھائے شخص کی آمد، مسافروں میں بھگدڑ، ویڈیو وائرل

    میٹرو میں سانپ اُٹھائے شخص کی آمد، مسافروں میں بھگدڑ، ویڈیو وائرل

    اگرچہ دیکھا جائے تو زیادہ تر لوگ سانپوں سے ڈرتے ہیں، مگر بعض افراد انہیں پالتو جانور کے طور پر رکھتے ہیں اور سفر کے دوران بھی انہیں اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں۔

    ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخض پبلک ٹرانسپورٹ میں سانپ لئے بیٹھا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے کلپ میں ایک شخص کو سانپ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسرا شخص اسے اپنی گردن پر لٹکائے کھڑا ہے، ویڈیو میں سانپ کو آہستہ آہستہ اپنے مالک کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اگرچہ اس شخص کے اس عمل سے زیادہ تر لوگ خوف کھائے ہوئے ہیں، جبکہ ایک عورت بہت زیادہ فکرمند ہے کہ کہیں سانپ حملہ نہ کردے، تاہم، وہ کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کرتی بلکہ اپنا حوصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

    جیسے ہی اس کلپ کو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا گیا، اسے صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اس قسم کے جانوروں کی نقل و حمل کو غیر قانونی اور خطرناک سمجھتے ہیں۔

    لاش کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس بیوقوف بن گئی، ویڈیو وائرل

    انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر 23.4 کمنٹس موصول ہوچکے ہیں، جبکہ آراء دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

  • دنیا کے سب سے لمبے اژدھے نے دہشت پھیلا دی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    دنیا کے سب سے لمبے اژدھے نے دہشت پھیلا دی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    رینگنے والے جانوروں میں سب سے خطرناک جانور سانپ کہلاتا ہے جو انسان کو صرف اپنے وجود سے ہی خوف میں مبتلا کردیتا ہے۔

    دنیا میں چھوٹے بڑے سانپوں کی تقریباً 3ہزار اقسام پائی جاتی ہیں اور ان میں سے کچھ تو اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ پورا انسان تک نگل جاتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی حیرت انگیز ویڈیو دکھائیں گے کہ جسے دیکھ کر آپ پر خوف کی سی کیفیت طاری ہوسکتی ہے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

    اس خطرناک اژدھے کا تعلق پائتھن نسل سے ہے، یہ دنیا کا سب سے لمبا سانپ ہے، اس کی لمبائی 30فٹ تک ہوتی ہے جو انسانوں کو بھی کھانے سے دریغ نہیں کرتا۔

    اگرچہ اینا کونڈا سائز اور دیگر خصلتوں کے لحاظ سے اژدھوں کی سرفہرست سب سے اوپر ہے لیکن پائتھن کے بارے میں جان کر یا ویڈیو دیکھ کر آپ بھی مان جائیںگے۔

    اس وائرل ویڈیو سے اس حقیقت کی مزید تصدیق ہو سکتی ہے اس ویڈیو میں بہت بڑا اور خوفناک قسم کا پائتھن دکھایا گیا ہے جو زمین سے ایک گھر کی چھت تک پہنچ گیا ہے لیکن اس کے جسم کا ادھے سے زیادہ حصہ ابھی بھی زمین پر ہی ہے۔ اور اس کا سائز تقریباً 30 فٹ تک ہے۔

  • انڈونیشیا: اژدھا زندہ خاتون کو نگل گیا

    انڈونیشیا: اژدھا زندہ خاتون کو نگل گیا

    جکارتہ: انڈونیشیا میں آدم خور اژدھے نے 54 سالہ خاتون کو زندہ نگل لیا جس کے باعث وہ ہلاگ ہوگئیں، واتبا دو بچوں کی والدہ تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جنوب مشرقی علاقے سلاویسی کی رہائشی 54 سالہ واتبا نامی خاتون جمعرات کی رات اچانک لاپتہ ہوئیں جن کی چپلیں اگلی صبح گھر کے آنگن سے برآمد ہوئیں۔

    اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک روز تک تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر اُس میں ناکام رہے بعد ازاں انہوں نے اہل علاقے کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد محلے میں محلے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    واتبا کے بیٹوں کا کہنا تھا کہ والدہ نے براؤن رنگ کی ساڑھی اور سرخ بلاؤز زیب تن کیا ہوا تھا، سلاویسی اور اطراف کے علاقوں میں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد سب نے مذکورہ خاتون کو تلاش کرنا شروع کیا۔

    مزید پڑھیں: اژدھے کے پیٹ میں‌ پھنسی ٹینس بال منہ کے ذریعے باہر نکال لی گئی

    اسی دوران ایک محلے دار کو واتبا کے گھر کے نزدیک سڑک کنارے اژدھا نظر آیا جس کا پیٹ بری طریقے سے پھولا ہوا تھا، نوجوان نے واپس آکر آنکھوں دیکھا منظر اہل خانہ کے سامنے بیان کیا۔

    بیٹوں اور محلے داروں نے 27 فٹ لمبے اژدھے کو پکڑ کر اُس کا پیٹ چاک کیا تو اندر خاتون کی موجود تھیں مگر زیادہ دیر ہونے کے باعث اُن کا دم گھٹ چکا تھا۔ اژدھے کو جب کاٹا گیا تو خاتون کا سر دم کی طرف جبکہ پیر منہ کی طرف تھے، اہل علاقہ کے مطابق اژدھے نے خاتون کو سر سے نگلنا شروع کیا تھا۔

    چونکہ اژدہ چبانے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو خاتون کے کپڑے بھی نمایاں تھے جبکہ اُن کا جسم ثابت اور ہڈیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں۔ اہل علاقہ نے تمام تر صورتحال کی اطلاع قریبی پولیس کو دی۔

    اسے بھی پڑھیں: بہادر نوجوان نے اژدھا پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    حکومت نے واقعے کے بعد علاقہ مکینوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد اژدھے مارنے کی مہم شروع کرے گی جس کے بعد یہاں سے تمام آدم خور جانور ختم ہوجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں