Tag: Q league

  • ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، ق لیگ کیا چاہتی ہے؟

    ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، ق لیگ کیا چاہتی ہے؟

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ق لیگ 10 نشستوں پر ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی خواہاں ہے۔

    تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں حتمی فیصلہ نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں ہوگا، یہ بات سامنے آئی ہے کہ ق لیگ گجرات اور بہاولپور سے قومی اسمبلی کی 3 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے چوہدری سالک، طارق بشیر اور حسین الہٰی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

  • چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے نے زرداری سے ڈالرز مانگے

    چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے نے زرداری سے ڈالرز مانگے

    گجرات : چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کے ایک بیان نے میڈیا میں طوفان برپا کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان کو داغ لگ گیا۔

    ق لیگ کے سینئر رہنما چودھری وجاہت حسین نے گجرات میں ورکرز سے خطاب کے دوران سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے نے زرداری سے ڈالرز مانگے۔

    چودھری وجاہت حسین نے الزام عائد کیا کہ ہمارے خاندان کو داغ لگ گیا، چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے کو زرداری نے کہا کہ فکر نہ کرو تمہیں بھی ڈالرز مل جائیں گے۔

    چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ ہم 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے، چودھری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

    چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع عوام کی رائے سے کوئی لاعلم نہیں، چودھری شجاعت نے مجھ سے کہا کہ عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ پولیس ایک بھائی کے آگے ہے اور دوسرے بھآئی کے پیچھے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، چودھری شجاعت کے گھر کبھی زرداری کبھی شہباز اور کبھی مولانا پہنچ جاتے ہیں، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چودھری شجاعت خیرات دیا کرتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا، مشرف کا ساتھ بھی اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتِ حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں چوہدری شجاعت کا ایک بڑا نام ہے۔

    [bs-quote quote=”چوہدری شجاعت نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں کی سیاست کی: اسد قیصر
    ہم حکومت کے شانہ بشانہ ہیں: چوہدری شجاعت حسین” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اسد قیصر نے ق لیگی رہنما کی شرافت کی بھی تعریف کی، کہا کہ چوہدری شجاعت نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں کی سیاست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قوتوں کو ایک ہونا ہوگا، قومی اہمیت کے تمام ایشوز کو قومی اسمبلی میں زیرِ بحث لایا جائے گا۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہم حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں سے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

    مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ ملکی مفادات کو ترجیح دی ہے، اور ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  مونس الہٰی، سالک حسین کی کام یابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی


    خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں اپنے صاحب زادے چوہدری سالک کی کام یابی پر انھوں نے کہا تھا کہ اگر کسی نے حکومت گرانے کی کوشش کی تو ق لیگ ساتھ نہیں دے گی۔

    چوہدری شجاعت نے وزیرِ اعظم بننے پر عمران خان کو عوامی طاقت سے بننے والا پہلا وزیرِ اعظم قرار دیا تھا، انھوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر کہہ دیا تھا کہ ’مجھ سمیت تمام وزائے اعظم بنائے جاتے تھے، پچھلے 21 میں سے 2 وزرائے اعظم میں نے اپنے ہاتھوں سے بنوائے۔‘

  • مونس الہٰی، سالک حسین کی کام یابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی

    مونس الہٰی، سالک حسین کی کام یابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے چوہدری سالک اور مونس الہٰی کی ضمنی انتخابات میں کام یابی پر کہا کہ یہ ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا ’کسی نے حکومت گرانے کی کوشش کی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے، عوام نے میرے بیٹے چوہدری سالک اور مونس الہٰی کو کام یابی دلائی۔‘

    [bs-quote quote=”شہباز شریف صرف اشارہ کر کے ڈی پی او، ڈی سی او تبدیل کرتے تھے: پرویز الہٰی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ شان دار کام یابی پر اللہ تعالیٰ اور عوام کے شکر گزار ہیں، آج کے الیکشن نے ثابت کر دیا حکومت عوام کی طاقت سے آئی ہے۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مونس الہٰی اور سالک حسین کی کام یابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار مضبوط وزیرِ اعلیٰ ہیں، کام کر کے دکھائیں گے، نئی نسل آگے آنے سے تبدیلی آئے گی، 10 سال کی بربادی کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

    پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف صرف اشارہ کر کے ڈی پی او، ڈی سی او تبدیل کرتے تھے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند ہے۔


    براہ راست دیکھیں:‌ ضمنی انتخابات 2018، 11 نشتوں‌ کے غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتائج موصول


    ق لیگی رہنما  نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ’الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن کے بعد ضمنی الیکشن بھی پُر امن ماحول میں کرایا۔‘

    خیال رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • وفاق اور پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

    وفاق اور پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

     اسلام آباد : ق لیگ کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں طے پایا کہ ق لیگ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اس سلسلے میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پرویزالٰہی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک تھے، ملاقات میں چوہدری برداران نے مختلف امور پر بات چیت اور الیکشن میں کامیابی پرعمران خان کو مبارکباد دی، ق لیگ کا وفد ملاقات کے بعد بنی گالہ سے روانہ ہوگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مثبت رہی جس میں مسلم لیگ قائد اعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وفاق اور پنجاب میں ق لیگ حکومت کا حصہ ہوگی۔

    بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم نے وفاق اور پنجاب میں حکومت کیلئے نمبر پورے کرلیے ہیں، ق لیگ کےساتھ ایک فارمولا طے پایا ہے، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے اکثریت حاصل کرلی ہے۔

    وفاق اور پنجاب میں ق لیگ تحریک انصاف کی اتحادی ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم سےبھی بات چیت کریں گے، جس کیلئے جہانگیر ترین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

    الیکشن میں 270نشستوں پرانتخاب ہوا، کچھ سیٹیں کچھ لوگوں نےچھوڑنی ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان حکومت بنانے کیلئےبھی مشاورت جاری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے،تاہم وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی سے ہی ہوگا، اب تک14آزادارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوچکےہیں، کل صبح مزید آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں کرپشن: پرویزالٰہی کا شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج

    پنجاب میں کرپشن: پرویزالٰہی کا شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی کی تشکیل پررَس گُلے بانٹنے والےاب اس کو گالیاں دے رہے ہیں، پنجاب میں کرپشن پر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے میں شہباز شریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے لیپ ٹاپ منصوبے میں دو ارب، دانش اسکول میں 4 ارب 82  کروڑ اور تینوں میٹرو بس منصوبوں میں تین ارب کی کرپشن سامنے آچکی ہے۔

    رہنما ق لیگ نے کہا کہ شہباز شریف پر جے آئی ٹی بننی چاہئے اگر وزیراعلیٰ کیخلاف جے آئی ٹی بنی تو قوم پاناما اور اقامہ کو بھول جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے منی ٹریل کی مکمل تحقیقات کی ہیں اب ان کا بچنا مشکل ہے۔ جےآئی ٹی تشکیل پررَس گلے بانٹنےوالے اب سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی ٹیم کو برابھلا کہہ رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ق لیگ کے رہنما پرویز الہی نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف اور چوہدری نثار نوازشریف سے کسی صورت الگ نہیں ہوں گے، دنیا بھر میں پانامہ کے فراڈ میں ملوث لوگ مستعفی ہوگئے، پاکستان میں پاناما زدہ افراد ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع

    لاہور : کرپشن کیخلاف کامیاب اقدامات اور چھوٹو گینگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ہاک فوج، رینجرز اورپولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قراردادیں جمع کرا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد قاف لیگ کی رکن خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے احتساب کا جو عمل اپنے ادارے سے شروع کیا ہے،وہ قابل تحسین ہے، اسے بلا تخصیص تمام اداروں میں لاگو کیا جانا چاہیئے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل شریف کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر دعاگو ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں اقوام عالم میں ایک طاقت بن کر ابھرے۔

    چھوٹوگینگ کے خلاف کامیاب آپریشن پر فوج، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کرائی۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ چھوٹو گینگ سے تفتیش کے بعد اصل حقاٰئق سے قوم کو آگاہ کیا جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ گینگ کی سرپرستی کون کرتا رہا۔

    چھوٹوگینگ کے سہولت کاروں کو بھی سامنے لایا جائے اور تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔

     

  • نیب میں موجود کالی بھیڑوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، چودھری شجاعت حسین

    نیب میں موجود کالی بھیڑوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، چودھری شجاعت حسین

    لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب میں کالی بھیڑوں کااحتساب ہوناچاہئیے،نیب کے اوپر ادارہ بنانے سے انصاف کا عمل مشکوک ہو گا۔

    میڈیا کو جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چیئرمین نیب کا انتخاب لیڈر آف دی ہاﺅس اور لیڈر آف دی اپوزیشن کے متفقہ فیصلے سے ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارے میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئیے۔چودھر ی شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کے اوپر مزید ادارے بنانے سے کرپشن بڑھے گی۔

    نیا ادارہ بھی کرپشن کے نت نئے طریقے نکالے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب کے قانون میں تبدیلی لازم ہے جو کہ قانون سازی کرکے بڑی آسانی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں نیب کارروائی کررہی ہے تو اس کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

     

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ: ق لیگ کی روبینہ عرفان کو نامزد کئے جانیکاامکان

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ: ق لیگ کی روبینہ عرفان کو نامزد کئے جانیکاامکان

    اسلام آباد: آصف زرداری کے عشائیے پراپوزیشن اور حکمراں جماعتیں زرداری ہاؤس میں جمع ہوگئیں۔ سیاسی بیٹھک میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےامیدوار کیلئےمشاورت ہوئی ۔

    عہدے پربلوچستان سے ق لیگ کی سینیٹر روبینہ عرفان کوامیدوار نامزد کیے جانے کاامکان ہے۔ مفاہمت اورمذاکرات کی سیاست کاجادو ن لیگ پربھی چل گیا۔

    اپوزیشن اورحکمراں جماعتوں کےسربراہان زرداری ہاؤس اسلام آبادکی چھت تلے جمع ہوگئے۔آصف زرداری کی دعوت پروزیراعظم عشائیے میں پہنچے تو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے ان کااستقبال کیا۔

    میاں نوازشریف نے کسی سے ہاتھ ملایا تو کسی کو گلے سے لگایا۔اس مو قع پررہنماؤں نےرضاربانی کوبطور چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پرمبارکباد دی اورڈپٹی چیئرمین کےعہدے کا امیدواربلوچستان سے لانے پرمشاورت کی۔

    وزیراعظم کا آصف زرداری سے ملاقات کے دوران کہناتھا ن لیگ مفاہمت اورمذاکرات کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،مفاہمتی سیاست کی روایت جاری رہنی چاہئے۔

    زرداری ہاؤس کی اس سیاسی بیٹھک میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے سوا سیاست کےتقریباٍ تمام ہی کھلاڑی مو جودتھے۔