Tag: qabza

  • طالبان نے افغان شہرسنگین پرقبضہ کرلیا، 90افغان فوجی ہلاک

    طالبان نے افغان شہرسنگین پرقبضہ کرلیا، 90افغان فوجی ہلاک

    ہلمند : طالبان نے افغانستان کے شہرسنگین پرقبضہ کرلیا ۔ دوروزسےجاری لڑائی میں نوے افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ہلمند میں افغان طالبان اورسیکورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ ہلمند صوبے کے نائب گورنرمحمد جان کا کہنا ہے گذشتہ دو روز میں جھڑپوں کے دوران نوے سیکورٹی اہلکارہلاک ہوئے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان صوبے پرمکمل قبضہ کرسکتے ہیں جسے چھڑانا مشکل ہوگا۔

    نائب گورنرنے طالبان کیخلاف جھڑپوں میں افغان صدر اشرف غنی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • خیرپور میں قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ خاموش

    خیرپور میں قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ خاموش

    خیر پور : وزیراعلیٰ سندھ  کے آبائی شہر خیرپور کےسیکشن تھانہ اور قبرستان سمیت اہم عمارتوں پرقبضہ مافیا نے ڈیرے جمالئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے شہرخیرپور میں لینڈ مافیانے اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیا اور یہ سب کچھ انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔

    جس نےکمیشن لیکر سرکاری املاک سستے داموں فروخت کا کاروبار جمالیا۔اب خیر پور میں خیر سے خیر نام کی کوئی چیز نہیں۔

    جس کی مثال اے سیکشن تھانہ ہے۔ جہاں پولیس اسٹیشن کی زمین پر کمرشل پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ ریوینیو اور ایریگیشن کے پلاٹوں پر بھی شاپنگ پلازہ کھڑے کرلئے گئے۔

    سب کو معلوم ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیا کر رہے ہیں؟  پر لب کسی کے آزاد ہی نہیں۔ شہرکےبےتاج بادشاہ نے زندوں کے ساتھ مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔ قبرستان کو کمرشل پلازہ میں تبدیل کرنے کےلئے کرارے نوٹ پکڑ لئے گئے۔

    سول سوسائٹی اور وکلاء نےہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر  لے رکھا ہے اس باوجود  تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہے اور سرکار کی نظر میں خیرپور میں سب خیر ہی خیرہے۔

    کسی نے ٹھیک ہی تو کہا ہے کہ سائیں تو سائیں… سائیں کا شہربھی سائیں۔

  • شاہ فیصل کالونی میں اسکولوں پر قبضہ ختم کرایا جائے،الطاف حسین

    شاہ فیصل کالونی میں اسکولوں پر قبضہ ختم کرایا جائے،الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاوٴن میں قائم آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول پر قبضہ مافیاکی جانب سے قبضہ کرنے اور اسے مسمارکرکے کھنڈرمیں تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھے ایک نجی ٹی وی پر یہ دیکھ کرانتہائی دلی صدمہ پہنچاکہ اسکولوں کی معصوم بچیاں کھنڈرپربیٹھ کرتعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ اسکولوں کومسمارکئے جانے پرمعصوم بچیوں کے بہتے ہوئے آنسوقہرخداوندی کودعوت دے رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے مطالبہ کیاہے کہ شاہ فیصل کالونی میں قائم آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول پر قبضہ مافیاکی جانب سے قبضہ اورتوڑے جانے کاہنگامی بنیادپر نوٹس لیں اورقبضہ مافیاکے جن عناصرنے ان اسکولوں پر قبضہ کرکے اسے ملبہ کاڈھیربنایاہے انہیں فی الفورگرفتارکیاجائے خواہ وہ قبضہ مافیاکے عناصرکتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اس میں ایم کیوایم کابھی کوئی فردیاافراد ملوث ہوں توان کے ساتھ بھی کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے اورانہیں گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔

    الطاف حسین نے اسکولوں پرقبضہ کی خبرکانوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے رابطہ کیااور مطالبہ کیاکہ دونوں اسکولوں کی تعمیر کافی الفورآغازکیاجائے اوراسکولوں کی تعمیرمکمل ہونے تک دونوں اسکولوں میں زیرتعلیم بچیوں کی تعلیم کافی الفورکوئی متبادل انتظام کیاجائے ۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ اگرگورنرسندھ ڈاکٹرعشر ت العبادکچھ نہیں کرسکتے توفی الفورگورنرشپ سے استعفیٰ دیدیں ۔الطاف حسین نے آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول کی انتظامیہ، اساتذہ اوراسکول کے بچوں بچیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کے دکھ اورغم میں برابرکاشریک ہوں اورآپ کویقین دلاتاہوں کہ اسکولوں پرقبضہ ختم کرانے اوراس کی دوبارہ تعمیرہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔