Tag: Qadir Mandokhail

  • دو گھنٹے کے دوران پی آئی اے کا ٹکٹ 19 سے 39 ہزار کیسے ہو گیا؟ قادر مندوخیل کا سوال

    دو گھنٹے کے دوران پی آئی اے کا ٹکٹ 19 سے 39 ہزار کیسے ہو گیا؟ قادر مندوخیل کا سوال

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے رکن قادر مندوخیل نے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ دو گھنٹے کے دوران پی آئی اے کا ٹکٹ 19 سے 39 ہزار کیسے ہو گیا؟

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قادر مندوخیل نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کرایوں میں اضافے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

    قادر مندوخیل نے کہا ’’چند روز قبل میں نے اسلام آباد تا کراچی ٹکٹ 19 ہزار میں خریدا، محض 2 گھنٹے بعد اسلام آباد تا کراچی ٹکٹ 39 ہزار کا خریدا۔‘‘ قادر مندوخیل نے کہا کہ وزارت ہوا بازی بتائے کہ 2 گھنٹے میں ٹکٹ 20 ہزار کیوں اور کیسے مہنگا ہوا؟

    پارلیمانی سیکریٹری وزارت ہوا بازی کرن عمران ڈار نے ایوان میں جواب دیا کہ تمام ایئر کمپنیاں بزنس مینجمنٹ سسٹم کے تحت کام کرتی ہیں، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ٹکٹ کی قیمت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں‌ ایئرپورٹس کے حوالے سے خورشید احمد جونیجو نے بھی ایک معاملہ اٹھایا، انھوں‌ نے کہا کہ ملک میں‌ 49 ایئر پورٹس ہیں، لیکن ان میں‌ سے 19 بند پڑے ہوئے ہیں، اور جو ایئر پورٹس فعال ہیں ان پر کرایہ اتنا رکھ دیا گیا ہے کہ لوگ سفر نہیں کر سکتے۔ خورشید احمد نے کہا سکھر کا کرایہ 52 ہزار روپے تک ہے، لوگ کیسے سفر کریں گے، جو ایئر پورٹس بند ہیں وہ فعال کیے جائیں تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے۔

    پارلیمانی سیکریٹری کرن ڈار نے جواب دیا کہ متعلقہ ایئر پورٹس اور ایئر لائن حکام ہم سے رابطہ کریں تو این او سی دیا جا سکتا ہے۔

  • پی آئی اے سے بے دخل سیکڑوں ملازمین کی بحالی کا اعلان

    پی آئی اے سے بے دخل سیکڑوں ملازمین کی بحالی کا اعلان

    کراچی : قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے چئیرمین قادرخان مندوخیل نے پی آئی اے ملازمین کی بحالی کی راہ میں بیوروکریسی اور اپنی حکومت کے اتحادیوں کو قرار دیتے ہوئے کمیٹی اجلاس میں بحالی کے احکامات جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

    قادر خان مندوخیل کراچی کے مقامی ہوٹل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سے بے دخل کیے گئے 1900ملازمین کو 27فروری کے کمیٹی اجلاس میں وی ایس ایس اسکیم کے تحت ملازمین کو بحال کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    اپنے خطاب میں قادرخان مندوخیل نے بیورو کریسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشیت کو نقصان پہنچانے والے اصل میں بیورو کریٹ ہیں اور الزام عائد کیا کہ ملک کی 50 سے 60فیصد بیوروکریسی کرپٹ ہے۔

    انہوں نے اپنی ہی اتحادی حکومت پر طنز کے تیر چلائے اور کہا کہ ہماری اتحادی جماعت ملازمین کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود پی آئی اے اور دیگر اداروں کے متاثرہ ملازمین کو ہر صورت بحال کروایا جائیگا۔

    قادر خان نے خواجہ سعد رفیق کی پالیسیز کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے بیوروکریسی کو سپورٹ کیا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں ایک ارب روپے کے تحائف ملنے کا انکشاف کیا انہیں ان کا نام سامنے لانا چاہئیے۔

  • کوئی بھی جماعت ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ قبول نہیں کرے گی، عبدالقادر مندوخیل

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے کہا ہے کہ ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کو قبول نہیں کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کا آئین میں ہی کوئی ذکر نہیں ہے، مختلف شعبوں میں ٹیکنوکریٹس کام کررہے ہیں اور اپنی بات بھی منواتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعلان کے باوجود میں نے کہا تھا یہ اسمبلیاں تحلیل نہیں کرینگے، کیا پرویزالٰہی نے عمران خان کو شٹ اپ کال نہیں دی تھی؟ کیا پرویزالٰہی نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہمارے 99فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسمبلی تحلیل نہ ہو۔

    عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ ان سب باتوں کے باوجود کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ پرویزالٰہی اسمبلی تحلیل کرینگے، اسپیکر نے شواہد کی بنیاد پر11ارکان کے استعفے منظور کیے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے آرڈٖر کو عدالت نے تسلیم کیا ہے، گورنر کا دوسرا آرڈر جس میں کابینہ تحلیل کی گئی عدالت نے اس آرڈر کو ختم نہیں معطل کیا ہے۔

    کراچی کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیوایم کے دھڑے اکٹھے ہورہے ہیں اور اختلاف ختم ہورہے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے، اگر بانی ایم کیوایم کی قیادت میں پارٹی متحد ہورہی ہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں، جتنا بانی ایم کیوایم نے بولا اس سے کہیں زیادہ تو عمران خان بول چکے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی کے رکن کو اسپیکر قومی اسمبلی سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی

    پیپلز پارٹی کے رکن کو اسپیکر قومی اسمبلی سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطے میں داخلے پر پابندی لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قادر مندوخیل پر قومی اسمبلی کے احاطے میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

    ایم این اے قادر مندوخیل پر پابندی گزشتہ روز ایوان میں غیر پارلیمانی رویے پر عائد کی گئی، قادر مندوخیل پر پابندی 19 نومبر کے اجلاس کے لیے ہوگی۔

    اسپیکر نے یہ کارروائی قواعد و ضوابط اور مشترکہ اجلاس رولز پر تفویض اختیارات کے تحت کی، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے سیکریٹری شعبہ قانون سازی کی جانب سے قادر مندوخیل کو ایک خط بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی نے اسپیکر اسد قیصر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے، ثمر ہارون بلور نے کہا کہ کل پاکستان کا ایک سیاہ ترین دن تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار انتہائی متنازع رہا۔

    انھوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر غیر جانب دار نہیں رہے، اسپیکر نے جو گنتی کی وہ بھی انتہائی انمول طریقے سے ہوئی۔

  • قادر مندو خیل کو تھپڑ: ایف آئی آر درج کرنے سے انکار پر عدالت نے ایس ایچ او کو طلب کر لیا

    قادر مندو خیل کو تھپڑ: ایف آئی آر درج کرنے سے انکار پر عدالت نے ایس ایچ او کو طلب کر لیا

    کراچی: ضلعی عدالت نے فردوس عاشق اعوان کے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار پر ایس ایچ او کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی کے رکن قادر مندوخیل کو تھپڑ مارا تھا، جس پر قادر مندوخیل نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا لیا، فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کے اندراج کے کیس کی سماعت آج ڈسٹرکٹ عدالت میں ہوئی۔

    عدالت نے ایس ایچ او کو 29 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے ایس ایچ او کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، اور واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

    درخواست میں قادر مندوخیل نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا، اور تشدد کیا، اس واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا، پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کی مندوخیل کیخلاف قانونی کارروائی

    قادر مندوخیل نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کا حکم جاری کیا جائے۔

    یاد رہے کہ 9 جون کو پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے تھپڑ جڑ دیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس سے متعلق بعد میں فردوس نے کہا کہ انھوں نے ایسا سیلف ڈیفنس میں کیا، اور وکیل کے ذریعے ایک ارب ‏روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔