Tag: QADRI

  • حکومت کے جانے کا وقت آگیا، سب ایک ہی کنٹینرپر ہوں‌ گے: قادری، زرداری مشترکہ پریس کانفرنس

    حکومت کے جانے کا وقت آگیا، سب ایک ہی کنٹینرپر ہوں‌ گے: قادری، زرداری مشترکہ پریس کانفرنس

    لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کل ہم جو مشن شروع کر رہے ہیں، اسے انجام تک پہنچائیں گے، اس مشن کے ذریعے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنی ہے، حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو آج شیخ مجیب الرحمان یاد آرہے ہیں، نوازشریف آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، حالاں‌ کہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے کے باوجود ہم نے پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی، بلکہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

    ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف شیخ مجیب بننا چاہتے ہیں، مگر ہم انھیں شیخ مجیب نہیں‌ بننے دیں‌ گے، جو پاکستان کا دشمن ہے، وہ ہمارا  مشترکہ دشمن ہے۔

    سب ایک ہی کنٹینرسے خطاب کریں گے: طاہر القادری

    اس موقع علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو آرگنائز اور کامیاب بنانے میں زرداری صاحب کا بڑا کردار ہے، انھوں نے شہدا کو انصاف دلانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل سب ایک ہی کنٹینرسے خطاب کریں گے، ایک ہی اسٹیج سے پیغام جائے گا، اب دیکھیں گے کہ سلطنت شریفیہ کس طرح کا ردعمل دیتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ احتجاج کے ہم میزبان ہیں، ابھی احتجاج ایک دن کا رکھا گیا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ بدھ کو کریں گے، احتجاج سےعمران خان اور آصف زرداری دونوں خطاب کریں گے۔

    آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    اس موقع پر علامہ طاہر القادری نے آصف زرداری کو عشائیے پر مدعو کرنے کا شکریہ ادا کیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں: طاہر القادری

    نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں: طاہر القادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد انجام کو پہنچنے والی ہے، 17جنوری کو ہونے والا ایک روزہ احتجاج دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار علامہ طاہر القادری نے پروگرام دی رپورٹرز میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 17جنوری کوہمارے احتجاج کاآخری فیزشروع گا۔

    اُنھوں نے مزید کہا کہ احتجاج میں میرے علاوہ آصف زرداری اورعمران خان بھی خطاب کریں گے، کوشش ہو گی، احتجاج سے سراج الحق بھی خطاب کریں ، ہماراسیاسی جماعتوں سے اتحادصرف مظلوموں کے لیے ہے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے شیخ مجیب الرحمان کواپنا لیڈر قراردیاہے، روک سکیں تو روک لیں، نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں۔

    طاہر القادری، 17 جنوری کا احتجاج، عمران و زرداری نے بھی کمر کس لی

    انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن اب ناک آئوٹ ہونے سے نہیں بچیں گے،میری دانست میں نوازشریف گاڈفادرسے بھی آگے جا چکے ہیں،گاڈفادراورسسلین مافیاہوتاتوان کاشاگردہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے میری بہت سی میٹنگز ہو چکی ہیں، کامیابی کے آخری مرحلے تک سب ساتھ رہیں گے۔

    تمام سیاسی جماعتوں نے احتجاج سے متعلق فیصلہ مجھ پرچھوڑدیا، جو بھی قدم اٹھائیں گے، سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے ہوگا، اسی ضمن میں کل اے پی سی ایکشن کمیٹی کااجلاس ہورہاہے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کااپنے ہی سسٹم میں احتساب ہورہاہے،وہ وقت دورنہیں جب شریف برادران اپنے انجام کوپہنچ جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • 17 جنوری کو احتجاج  کا آخری راؤنڈ ہوگا، کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں: طاہر القادری

    17 جنوری کو احتجاج کا آخری راؤنڈ ہوگا، کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں: طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو مال روڈ پر بڑا احتجاج ہوگا، اب انصاف کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

    یہ بات انھوں‌ نے اے پی سی ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے متعلق مشاورتی اجلاس کے بعد کہی۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کے دائرے میں آخری حد تک جائیں گے، کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ ہر قسم  کی تیاری کے ساتھ آئیں، 17 جنوری کو احتجاج کا آخری راؤنڈ ہوگا، جو حکومت کی بساط لپیٹ دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر ہونے والا احتجاج آگے بھی جاری رہے گا، تمام آپشنز کھلے ہیں، ہر جماعت کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ 16 جنوری کو اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں‌ حتمی فیصلے کیے جائیں‌ گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کنٹینر ایک ہے، کتنے لیڈر آتے ہیں، یہ جلد پتا چل جائے گا، انصاف کے حصول کے لیے ناانصافی کا خاتمہ کرنا ہوگا، ملک میں انصاف کی قیمت دولت سے کہیں زیادہ ہے۔

    عمران خان کا 18 جنوری سے طاہر القادری کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

    یاد رہے کہ علامہ طاہر القادری نے اجلاس سے قبل حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کےحکم پر قتل وغارت جاری ہے، آئی جی پنجاب، وزیر قانون اور سیکریٹری داخلہ کو معطل کیا جائے، چیف جسٹس پاکستان سے درخواست ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو بلائیں۔

    انھوں‌ نے قصور میں مظاہرین پر فائرنگ سے متعلق کہا کہ پولیس اہلکاروں کو نامزد کیے بغیر ایف آئی آر کاٹی گئی، نامعلوم افراد کو نامزد کیا جارہا ہے۔

    امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں: طاہر القادری

    طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب بھر میں زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں، ہرجرم کے پیچھے کوئی نہ کوئی بااثرشخص نکل رہا ہے، اس کا سدباب کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • 17 جنوری سے احتجاج شروع ہوگا، حکومتی خاتمے تک تحریک نہیں رکے گی: طاہر القادری

    17 جنوری سے احتجاج شروع ہوگا، حکومتی خاتمے تک تحریک نہیں رکے گی: طاہر القادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کی ڈیٹ لائن ختم ہوگئی، اب استعفے مانگے نہیں، لیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں‌ اسٹیرنگ کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم دبائو کے ذریعے استعفے لیں گے، بات اب استعفوں تک نہیں رکے گی، بلکہ حکومت کے خاتمے تک جائے گی۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 17 جنوری سے احتجاجی تحریک شروع ہوگی، ہمارے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں، ہم ظلم کا خاتمہ کریں گے حکومت کے خاتمے تک اب یہ تحریک نہیں رکے گی۔

    امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں: طاہر القادری

    طاہرالقادری نے کہا کہ ہم ہر جرم کاحساب لیں گے، حکومت نےختم نبوت کے قانون پر ڈاکا ڈالا ہے اور ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والے چھپے بیٹھے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی احتجاج تحریک کےامورکے لیے بنائی گئی ہے، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کےنمائندوں کوشامل کیا گیا ہے، ایکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس  11جنوری کو ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ انسانوں کو قتل کیا گیا، اس کے دار شہبازشریف، نوازشریف اور پنجاب حکومت ہے، شریف برادران نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا اب ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قادری،عمران ساتھ بیٹھنا ثبوت ہے نئی سازش ہورہی ہے،مریم نواز

    قادری،عمران ساتھ بیٹھنا ثبوت ہے نئی سازش ہورہی ہے،مریم نواز

    لاہور : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ قادری،عمران ساتھ بیٹھناثبوت ہےنئی سازش ہورہی ہے، سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قادری،عمران ساتھ بیٹھناثبوت ہےنئی سازش ہورہی ہے، ثابت ہوتا ہے جمہوریت،حکومت کیخلاف سازش تیار ہورہی ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران کی پہچان سیاسی،جمہوری رہنماکی بجائےسازشی، مہرے کی ہے، سازشی مہروں کےپاس کوئی عوامی ایجنڈانہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں سازش کے تحت انتشارکیلئے اکٹھا کیا جاتا ہے، عوام کو سب سمجھ ہے۔

    یاد رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارےمخالفین مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیافورس سےڈرتے ہیں، جس کو عوام پلس کردیں اس کوکوئی مائنس نہیں کرسکتا۔


    مزید پڑھیں : جس کو عوام پلس کردیں اس کوکوئی مائنس نہیں کرسکتا، مریم نواز


    مریم نواز کا کہنا تھا کہ اداروں کی عزت ہے تو منتخب وزیراعظم کی بھی عزت ہونی چاہیے، کروڑوں ووٹ سے آنے والے کی عزت ہونی چاہیے، منتخب وزیراعظم پرحملہ ہراس شخص پرحملہ ہے، جس کاووٹ ہے، نوازشریف پر حملے اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ وہ نظریے پر کھڑے ہیں۔

    سابق وزیراعظم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرمشکل اس لیےآئی کیونکہ انہوں نےصحیح راستےکوترجیح دی، میاں صاحب آپ سےزیادہ کون جانتاہےحق کوحق کہنےکی سزا کیا ہوتی ہے، میاں صاحب مشکل اس لیےبرداشت کی کیونکہ آپ نےصحیح کوصحیح کہا، کوئی استعمال ہورہاہےاورکوئی استعمال کررہاہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    لاہور : سابق صدرآصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوہفتے کےدوران دوسری ملاقات انتیس دسمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کےخلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ، سابق صدرآصف زرداری نے طاہرالقادری کا ایک بار پھر رابطہ کیا ، آصف زرداری، طاہرالقادری سے(29)انتیس دسمبر کو لاہورمیں وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کریں گے۔

    وفدمیں خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ،رحمان ملک شامل ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں تیس دسمبر کو ہونے والی اے پی سی پرمشاورت ہوگی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کےلواحقین کے حصول انصاف کیلئے حکمت عملی پرغور ہوگا۔

    پیپلزپارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو قانون کی گرفت میں لائے بغیر انصاف ممکن نہیں۔

    گزشتہ روز عمران خان نے بھی طاہرالقادری سے ملاقات کرکے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔

    ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ماڈل ٹاﺅن کا سانحہ سب نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا، انتہائی دلخراش مناظر تھے جس طرح 14 بے گناہ لوگوں کو خون میں نہلایا گیا۔


    مزید پڑھیں : طاہرالقادری جو بھی فیصلہ کریں گے پی ٹی آئی طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دے گی، عمران خان


    عمران خان نے کہا کہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری جو بھی فیصلہ کریں گے پی ٹی آئی طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دے گی، یہ سیاسی اتحاد نہیں بن رہا بلکہ ایک انسانی معاملہ ہے، اس لیے پی اے ٹی کا ساتھ دے رہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی پولیس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرے۔

    یاد رہے کہ آصف زرداری دو ہفتے پہلے بھی طاہر القادری سے ابتدائی مشاورت کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طاہرالقادری نے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے 14 نکات پیش کردئیے

    طاہرالقادری نے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے 14 نکات پیش کردئیے

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چودہ نکاتی پلان پیش کردیا۔

    امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چودہ نکاتی پلان پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی حکومت میں دہشت گردی ختم کرنے کی اہلیت نہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح افواج کے ماتحت کئے جائیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کی تمام عدالتوں کو فوجی عدالتوں میں تبدیل کیا جائے۔

    عوامی تحریک کے سربراہ نے دینی مدارس کے نصاب میں اصلاحات اور کالعدم تنظیموں پرمکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کا بجٹ کم کے فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اضافی بجٹ دیا جائے ،حکومتوں نے دہشت گردی کے نام پر بہت فنڈ کھا لیے اب اسلامی ممالک سے کہا جائے کہ وہ دہشت گردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ سے باز رہیں۔

  • حکومت نے بہت برداشت کرلیا، زعیم قادری

    حکومت نے بہت برداشت کرلیا، زعیم قادری

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو کوئی آسمان نہیں گرے گا، دہشتگردی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے

    لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 30 نومبر کو امن و امان خراب کرنے کیلئے دہشتگردوں سے رابطے کئے ہیں لیکن کوئی آسمان نہیں گرے گا اور دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری ریاست کے مجرم ہیں، عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے برداشت اور رواداری کا بہت مظاہرہ کر لیا، اب نئی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے دھرے کے دھرے رہ گئے، نواز شریف قوم کو لے کر بہت آگے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہدا کی تعداد 14 نہیں 10 ہے

     

  • چھ سوسےسات سو کارکن زخمی ہوئے،طاہرالقادری

    چھ سوسےسات سو کارکن زخمی ہوئے،طاہرالقادری

    اے آر وایٔ سے خصوصی گقتگوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری نےکہا ہے کہ حکومت کے تشدد سےس ان کے چھ سے سات سو کارکن زخمی ہوئے، ہم پہلے بھی پرامن تھے اب بھی پر امن رہیں گے،واپس نہیں جائیں گے۔

  • حکومت معاملےکوحل کرنےکےلئےسخت رویہ نہ اپنائے،الطاف حسین

    حکومت معاملےکوحل کرنےکےلئےسخت رویہ نہ اپنائے،الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین کا کہنا ہےکہ ملکی استحکام، جمہوریت اورامن کی بقا کے لئےحکومت کو پیچھےہٹنا بھی پڑے توشرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

    الطاف حسین نےاپنے بیان میں مذاکرات کےتعطل کا شکارہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت معاملےکےحل کےلئےسخت رویہ اختیار نہ کرے اور دو قدم آگےبڑھ کرمصالحانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔

    الطاف حسین نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بااختیار ہیں مظاہرین کےمطالبات پر فوری توجہ دیں،الطاف حسین تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک سے بھی اپیل کی ہےکہ دونوں جماعتیں کشادہ دلی کا مظاہرہ کریں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاک افواج شمالی وزیرستان میں ملک کی مشکل ترین جنگ سے نبردآزما ہیں۔