Tag: qaf League

  • ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

    ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، حکمران صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور پر خرچ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں ایک سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں.

    پی ٹی آئی کو سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے، بلوچستان میں صابر بلوچ پیپلز پارٹی کے سینٹ کے امیدوار ہیں، جنہیں دوسری جماعتوں سے مل کرکامیاب کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سنٹرل پنجاب کے تنظیمی دورے کا آغاز کل سے ننکانہ صاحب  سے شروع کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ کارکنوں کے گلے شکوے بھی سنیں گے۔

    ضلعی ورکرز کنونشن 2 اپریل تک جاری رہیں گے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن نومبر میں کرانے جا رہی ہے.

    ارکان اسمبلی کے ذریعے بلدیاتی فنڈز کا استعمال روکا جائے، اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 137 کے ضمنی الیکشن میں رائے شاہ جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے.

    پنجاب بھر میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ کا مرکز صرف لاہور ہے، صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور کی ترقی پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

  • ق لیگ کاجلسہ:پنڈال گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    ق لیگ کاجلسہ:پنڈال گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    بہاولپور : مسلم لیگ ق نے بہاولپور میں بھرپورسیاسی قوت کامظاہرہ کیا،پنڈال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے جلسوں کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی میدان مارلیا۔

    جناح اسٹیڈیم میں لیگی کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا۔جنہوں نے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔جلسہ گاہ میں پارٹی ترانوں کی دھن پرکارکنان کے رقص نے سماں باندھ دیا۔

    قائدین کی دھواں دار تقریریں اور نوازحکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید سے پنڈال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جلسے میں خواتین بچوں سمیت بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

  • ریٹرننگ افسران افتخارچوہدری کو رپورٹ کرتے تھے، مشاہد حسین سید

    ریٹرننگ افسران افتخارچوہدری کو رپورٹ کرتے تھے، مشاہد حسین سید

    اسلام آباد:مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے سابق چیف جسٹس کے احکامات ماننے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    الیکشن کمیشن میں اصلاحات کے موضوع پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے اعتراف کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران براہ راست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو رپورٹ کرتے تھے۔

    مشاہد حسین سید نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف الیکشن کمشنراس وقت کراچی میں تھے۔

    دو ہزارتیرہ کے انتخابات سے قبل ان کی فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات ہوئی تھی اورانہوں نےچیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن کے ممبران کے ہاتھوں یرغمال بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اور ق لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی سے ملاقات کی تھی۔

    مشاہد حسین نےکہاکہ وہ دھرنےوالوں کے شکر گذار ہیں کہ اب انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈے میں شامل ہے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا ہے، انقلاب مارچ پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا اور جمہوریت کے استحکام پر زوردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دو مرتبہ طاہرالقادری سے فون پر بات کی، مجوزہ انقلاب پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی تعزیت کی، اور دعائے مغفرت بھی کی،سابق صدر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو معاملات مفاہمت اور مذاکرات سے حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے جمہوریت کا نقصان ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کارکنوں کی محنتوں اور قائدین کے خون سے پیدا ہوا ہے، اسے عدم استحکام سے دوچار نہ کیا جائے،تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر پر واضح کیا کہ ان کی جدوجہد جدوجہد آئین اور جمہوریت کے لیے ہے،لیکن موجودہ نظام کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا، ان کا کہنا تھاکہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو شریک اقتدار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انقلاب لایا جائے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری اورچودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات

    ڈاکٹرطاہرالقادری اورچودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اے پی سی کی قرارداد پر عملدرآمد پر زور دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

    ملاقات میں طاہرالقادری نے چودھری شجاعت کو حکومت کی طرف سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی گفتگو پرڈاکٹر طاہرالقادری کو اعتماد میں لیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہونے والی اے پی سی کی قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہوجاتا ، حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال علامہ امین شہیدی نے کیا۔

  • آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریں گے،چوہدری پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی۔ لاہور میں طاہرالقادری سےملاقات کےبعدچوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کی ،

    چوہدری پرویزالٰہی نےکہا کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی، مسلم لیگ ق کے رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں ہرمسئلے پر تفصیل سے مشاورت ہوئی ہے، چودہری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیا مشاورت ہوئی ،کیا فیصلے ہوئے ،کل بتائیں گے، چودہری پرویزالہی نے کہا کہ حکومت سے نہ کوئی رابطے ہوئے ہیں ،نہ ہونے ہیں

  • خواہش ہےآزادی مارچ اور انقلاب اکٹھا ہوجائے،چوہدری شجاعت

    خواہش ہےآزادی مارچ اور انقلاب اکٹھا ہوجائے،چوہدری شجاعت

    لاہور :مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نےآزادی مارچ اور انقلاب کے اکٹھا ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ظلم کے بعد اب انقلاب کی باری ہے۔ یہ بات انھوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھاسانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ اللہ کے ہاں درج ہوچکا، حکمرانوں کو اللہ کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا،انھوں نےکہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سانحے میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔