Tag: Qahwa

  • قہوہ صحت کے لیے مفید لیکن کون سا قہوہ کس مرض کا علاج؟ جانیے

    قہوہ صحت کے لیے مفید لیکن کون سا قہوہ کس مرض کا علاج؟ جانیے

    یہ بات سب ہی جانتے ہیں‌ کہ قہوہ صحت کے لیے بے حد مفید ہے لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ کون سا قہوہ کس مرض کا علاج ہے؟

    اگرچہ طبی ماہرین کی جانب سے سبز چائے یعنی کہ قہوے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، تاہم یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کس جُز سے بنا قہوہ کس مرض کے لیے علاج ثابت ہوتا ہے۔

    سادہ سبز چائے: سادہ سبز چائے جہاں بے شمار فوائد کی حامل ہے، وہیں اس کے باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں ایکنی، کیل مہاسوں سے بچاؤ اور اِن کی افزائش میں کمی ممکن ہے۔

    ادرک کا قہوہ: ادرک سے بنے قہوے کے استعمال سے سر درد کا منٹوں میں علاج ممکن ہے، ادرک سے بنے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں پیٹ کی چربی سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    پودینے کا قہوہ: پودینے کی سبز پتیوں سے بنے قہوے کا استعمال اپھارے کا بہترین علاج ہے، اس کے استعمال سے پھولا ہوا پیٹ منٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے، جب کہ اس سے گیس، بدہضمی اور بھاری پن کا علاج بھی ہوتا ہے۔

    دار چینی کا قہوہ: غذائی ماہرین کے مطابق دار چینی سے بنا قہوہ گلے کی خراشوں، نزلہ، زکام اور کھانسی کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، اگر اس میں شہد بھی شامل کر لیا جائے تو ایک ہی دن میں تین پیالیوں سے ہی علاج ہو جاتا ہے۔

    لیموں کا قہوہ: سردی لگنے سے بچاؤ کے لیے سبز چائے میں اگر لیموں اور شہد ملا کر استعمال کیا جائے تو موسمی نزلے زکام اور سردی سے بچا جا سکتا ہے۔

    ہلدی اور ادرک سے بنا قہوہ: ہلدی اور ادرک کا قہوہ پینے کے نتیجے میں موسمی الرجیز، سائی نَس، سانس کی بندش، مٹی سے ہونے والی الرجی سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

    تُلسی کے پتوں کا قہوہ: تُلسی کے پتوں (باسِل ٹی، Basil Tea)سے بنے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، تُلسی کے پتوں سے بنا قہوہ خوشی محسوس کروانے والے ہامونز کو متحرک کرتا ہے اور فکر مندی، ذہنی دباؤ، پٹھوں سے کھنچاؤ سے نجات دلاتا ہے۔

    کیمومائل کا قہوہ: کیمومائل کے پھولوں (chamomile flowers) سے بنا قہوہ بے خوابی کا بہترین علاج ہے، یہ پھول اگر میسر نہ ہوں تو مارکیٹ میں ٹی بیگ کی شکل میں ملنے والی کیمومائل پتی کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    سائنسی تحقیق

    انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ صبح ایک کپ قہوہ پینے کے نتیجے میں انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جن میں نقصان دہ کولیسٹرول اور موٹاپے میں کمی واقع ہونا سر فہرست ہے۔

    ماہرین کے مطابق قہوے کے استعمال سے متعدد قسم کے کینسر سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ قہوے میں کیفین کی مقدار پائی جاتی ہے، کیفین کے سبب بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے۔

  • قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپے لوٹنے کی واردات، خواتین کی تصاویر سامنے آ گئیں

    قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپے لوٹنے کی واردات، خواتین کی تصاویر سامنے آ گئیں

    کراچی: چند دن قبل شہر قائد کے علاقے خیابان بدر میں قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپےکی لوٹنے کی واردات میں ملوث 2 خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر سامنے آ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر میں دو ماسیوں نے ایک فیملی کو نشہ آور قہوہ پلا کر گھر میں ایک کروڑ سے زائد کی واردات کی تھی، تفتیشی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ان ماسیوں کی تلاش تیز کر دی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر میں دونوں خواتین کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ماسیوں نے شناخت چھپانے کے لیے چادروں کا استعمال کیا تھا، اور دونوں خواتین نے انتہائی مہارت سے واردات کی تھی۔

    ڈیفنس خیابان بدر میں رہائش پذیر فیملی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمہ ثمینہ نے گھر میں موجود خواتین کو قہوے میں بے ہوشی کی دوا ملا کر پلائی تھی، اس کے بعد ملزمہ اپنی ساتھی سمیت کروڑ سے زائد مالیت کا مال لوٹ کر فرار ہوئی۔

    ڈکیتی کی واردات میں ایک کلو سونا، 25 ہزار اماراتی درہم لوٹے گئے تھے، 4 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد متاثرہ فیملی کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، رپورٹ کے مطابق نشہ آور قہوہ پینے والے افراد کی طبیعت ٹھیک ہے۔

    واردات کے بعد پولیس نے فیملی سے رابطہ کر کے گھر کا جائزہ بھی لیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ساؤتھ زون پولیس نے متعدد مرتبہ مہم چلائی ہے کہ ماسیوں کا ڈیٹا ضرور لیں، لیکن کوئی بھی شخص ماسی یا ملازم رکھنے سے قبل اس ہدایت پر عمل نہیں کرتا۔

  • سعودی خاتون کے بنائے عربی قہوے کی دھوم

    سعودی خاتون کے بنائے عربی قہوے کی دھوم

    ریاض: سعودی عرب میں خواتین کاروباری شعبے میں تیزی سے آگے بڑھتی جارہی ہیں، ایسی ہی ایک خاتون اثیر الخلب بھی ہیں جن کے بنائے عربی قہوے نہایت پسند کیے جارہے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اثیر الخلب کا کہنا تھا کہ میں نے نوٹ کیا کہ لاکھوں ہم وطن عربی قہوے کے دلدادہ ہیں، یہیں سے میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ کیوں نہ عربی قہوے کا کاروبار شروع کروں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن ہی سے عربی قہوے کا شوق تھا اور یہ مجھے بے حد پسند تھا، عمر گزرنے کے ساتھ عربی قہوے کا شوق بڑھتا گیا اور ایک دن وہ آیا کہ میں نے اسے اپنے روزگار کا ذریعہ بنا لیا۔

    اثیر الخلب نے بتایا کہ میں نے قہوے کا پاﺅڈر تیار کرنا شروع کیا اور صارفین سے اس کے بارے میں رائے لی، پھر تیار شدہ عربی قہوے کا پاﺅڈر دکانوں پر فراہم کرنے لگی۔

    رفتہ رفتہ ان کا کاروبار بڑھتا چلا گیا، اس کے بعد عربی قہوے کو عرب دنیا میں متعارف کروانے کے لیے ابوظہبی میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا تھا۔ اس میں شرکت کے لیے 400 افراد کے ساتھ اثیر کو بھی نامزد کیا گیا، ’مقابلے میں ہمارے تیار کردہ قہوے کو بے حد پذیرائی ملی‘۔

    اثیر کا کہنا ہے کہ عربی قہوے کی تیاری میں بنیادی اصول یہ ہے کہ معیاری ہو، میں نے عربی قہوے سے متعلق آباؤ اجداد کی ثقافت اور عصری انداز کا حسین امتزاج تیار کیا۔

    وہ بتاتی ہیں کہ اب ان کا تیار کردہ قہوہ بڑے پیمانے پر پسند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ماحول دوست قہوہ بیگ بھی متعارف کروائے۔ اب وہ آن لائن قہوے کا کاروبار کامیابی سے چلا رہی ہیں۔

  • تذکرہ پشاور کے قہوہ خانوں کا

    تذکرہ پشاور کے قہوہ خانوں کا

    کہا جاتا ہے، کسی بھی شہر کی ادبی شناخت اس کے چائے اور قہوہ خانہ ہوتے ہیں.

    کسی زمانے میں ایسا تھا بھی، لاہور کا پاک ٹی ہاؤس آج بھی مشہور، ریڈیو پاکستان کراچی کی کینٹین پر ادیب اور شاعر اکٹھے ہوتے تھے.

    شاید اب چائے اور قہوہ خانے ادبی سرگرمیوں‌کے لیے زیادہ معروف نہ ہیں، مگر یہ اب بھی عوام کے روز مرہ معمولات کا حصہ ہیں اور ماہ رمضان میں ان کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے.

    پشاور کے قہوہ خانوں‌ میں‌ افطار کے بعد خاصا رش نظر آتا ہے، لوگ افطاری کے بعد چہل قدمی کے لیے نکلتے ہیں، تو قہوہ خانوں پر اکٹھے ہو کر گپ شپ کرتے ہیں.

    مزید پڑھیں: سجی کھانی ہے، تو چلیے کوئٹہ کی پچاس برس پرانی دکان پر

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ظفراقبال کے مطابق شہر پشاور میں مختلف قسم کے قہوہ خانے موجود ہیں، جن کا رخ کرنے والوں کا اصل مقصد مل بیٹھنا اور گپ شپ کرنا ہے.

    بالخصوص ماہ رمضان میں ان کی رونق دوبالا ہوجاتی ہے، کیوں کہ دن میں یہ بند ہوتے ہیں اور افطار کے بعد ہی لوگ ان کا رخ‌کرتے ہیں.

    یہاں آنے والے قہوہ پینے کی سرگرمی کو فرحت بخش اور اپنے معمولات کا حصہ قرار دیتے ہیں۔