Tag: Qaidi

  • سرگودھا جیل میں انتظامیہ اورقیدی کی جعلسازی

    سرگودھا جیل میں انتظامیہ اورقیدی کی جعلسازی

    سرگودہا: جیل میں قیدی بدل گیا،واقعہ نے جیلوں کی ریڈالرٹ سیکورٹی کا بھانڈاپھوڑدیا،تفصیلات کے مطابق منشیات کے مقدمہ میں سزایافتہ قیدی نے شاہ پورجیل حکام سے ملی بھگت کرکے اپنی جگہ بھائی کو جیل میں بند کرادیا۔

    قیدی  سبطین نے جیل حکام کی ملی بھگت  سے رہائی ملنے کے بعد دوبارہ منشیات فروشی شروع کردی اور اس کا بھائی ذوالقرنین جیل میں چکی پیسنے لگا۔

    گزشتہ روزجعلسازقیدی سبطین کا کسی جھگڑے کے دوران اپنے مخالفین سے سامناہواتو اس کو پہچان لیا گیااور اس طرح جیل حکام کی اعلیٰ کارکردگی کا بھانڈاپھوٹ گیا۔

    جیل حکام نے اپنی ناقص کارکردگی اور کرپشن چھپانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی ۔آئی جی جیل خانہ جات نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

    ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے موقع پر پہنچ کر تحقیق بھی شروع کردی ہے جبکہ جیل حکام واقعہ سے متعلق میڈیاکو کوئی بھی بات بتانے سے انکار کررہے ہیں۔

  • بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات عدالت نے طلب کرلیں

    بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات عدالت نے طلب کرلیں

    لاہور: وزارت خارجہ سے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

    جسٹس سید منصور علی شاہ نے وزارت خارجہ سے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک  کی جیلوں میں قید پاکستانی کن جرائم میں سزائیں بھگت رہے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذکورہ قیدیوں کو کس حد تک قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے؟ واضح رہے کہ  درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا تھا کہ بیرون ملک قید پاکستانی کسمپرسی کی حالت میں جیلوں میں سزائیں بھگت رہے ہیں اور ان کی اکثریت بے گناہ ہے۔

  • سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا :ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں مبینہ تشددسے جاں بحق ہونے والے قیدی کے ورثاء نے سڑک بلاک کرکےجیل انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈکیتی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں قید محمدعمران کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال ایمرجنسی لایاگیاتھاجہاں کئی گھنٹے موت وزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعدوہ جاں بحق ہوگیا۔

    آج قیدی محمدعمران کے ورثاء نے مرحوم کی تدفین کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذرآتش کرکےروڈبلاک کردیا۔اس موقع پر لواحقین نے سینہ کوبی کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے الزام لگایاکہ محمدعمران اپنی سزامکمل کرچکاتھا لیکن اس کوجیل انتظامیہ نے تشددکرکے ہلاک کیااور اب چھت سے گرنے کا ڈرامہ رچایاجارہاہے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ متوفی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجودتھے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ہونے والے ظلم پرانصاف فراہم کرنے اور جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔