Tag: Qallat

  • قلات آپریشن میں عبدالنبی بنگلزئی سمیت چونتیس شرپسند ہلاک

    قلات آپریشن میں عبدالنبی بنگلزئی سمیت چونتیس شرپسند ہلاک

    کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ قلات آپریشن میں کالعدم یو بی اے کے مرکزی کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی سمیت چونتیس شرپسند مارے گئے۔

    صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ترجمان بلوچستان حکومت کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کی۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قلات کے علاقے جوہان میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا گیا، تین دن جاری رہنے والی اس کارروائی میں کالعدم تنظیم کے محفوظ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

    آپریشن میں کالعدم تنظیم کا کیمپ کمانڈر بھی مارا گیا جوسابق جج جسٹس نواز مری کے علاوہ گزشتہ برس مئی میں رونما ہونے والے سانحہ کھڈ کوچہ میں مسافرو ں کے قتل میں ملوث تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اللہ نذر مارا جاچکا ہے تاہم اگر وہ زندہ ہے تو اس کی موجود ہ تاریخ کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنی چاہئے۔

    پریس کانفرنس کے بعد جوہان آپریشن میں پکڑا جانے والا اسلحہ بھی میڈیا کے نمائندوں کو دکھایا گیا جن میں ایل ایم جی ‘ایس ایم جیز‘آ ر پی جی سیون سمیت 77سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیار4بم 25کلو بارودی مواد ‘بڑی تعداد میں گولیاں دیگر تخریبی سامان، سونا اور ملکی کرنسی بھی شامل ہے۔

     

  • فرنٹیئرکور بلوچستان کی کارروائی: مقابلے میں کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گرد ہلاک

    فرنٹیئرکور بلوچستان کی کارروائی: مقابلے میں کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گرد ہلاک

    تربت : فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلنگور اور زرین بگ کے علاقے شرپسندوں سے کلیئر کرالئے ہیں۔

    فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے آٹھ شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔مرنے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں نے تربت میں بلنگوراورزرین بگ کاعلاقہ شرپسندوں سے کلیئرکرالیا گیا ہے اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8شرپسند ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب قلات کے علاقے بینچہ سوراب میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈرمارا گیا، جس کے قبضے سے خود کار ہتھیاربرآمد کئے گئے۔

    ایک اور کارروائی میں قلات کے علاقے منگوچر میں ایک کمین گاہ سے بھاری مقدار سے بارود برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کئی سرچ آپریشن کیے گئے جن میں متعدد شدت پسندوں اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

  • قلات: شرپسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ،فائرنگ سے تین شرپسند ہلاک

    قلات: شرپسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ،فائرنگ سے تین شرپسند ہلاک

    قلات : بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے شرپسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کردیئے۔

    فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک ہوگئے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ سے ملحقہ ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ۔

    جس میں بھاری نفری کے علاوہ ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا ،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند مارے گئے جبکہ ان کے تین کیمپ تباہ کردیئے گئے ،سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

  • قلات:ایف سی کےساتھ فائرنگ کاتبادلہ،9شرپسندہلاک

    قلات:ایف سی کےساتھ فائرنگ کاتبادلہ،9شرپسندہلاک

    قلات : ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نو شرپسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق ضلع قلات کے علاقے مورگن ہربوئی میں حساس ادارے کی اطلاع پر ایف سی نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

    اس دوران ایف سی اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں چھ شرپسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایف سی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسند پی پی ایل پروجیکٹ اور ہربوئی میں واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔شرپسندوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔