Tag: Qamar Javad Bajwa

  • لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد شہید کی نمازجنازہ ادا‘ آرمی چیف کی شرکت

    لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد شہید کی نمازجنازہ ادا‘ آرمی چیف کی شرکت

    بنوں: لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی. اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شرکت کی.

    آرمی چیف شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان اور خون پاکستان کے لئے ہے، مادر وطن کے دفاع کے لئے جان سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں:پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ پاک مسلح افواج کی جانب سے ملک بھر میں‌ دہشت گردوں کے خلاف "آپریشن ردالفساد ” جاری ہے، گذشتہ شب خفیہ اطلاع ملنے پر ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک کارروائی کی جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا.

    مزید پڑھیں:بنوں میں کارروائی: لیفٹیننٹ اور نائیک شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    جس کے سبب پاک فوج کی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی طرف سے بھی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پاک فوج کے لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید ہوگئے تھے.

    مزید پڑھیں:پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

    خیال رہے کہ آپریشن ردالفساد پاکستان سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز نے متعدد علاقوں سے دو سو سے زائد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں اس دوران چاردہشت گرد ہلاک اورچھ سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • پاکستان اور ترکی کےباہمی تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی: آرمی چیف

    پاکستان اور ترکی کےباہمی تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی: آرمی چیف

    اسلام آباد: جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی اور خطے پر سیکیورٹی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

    آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایج کیو کا دورہ کیا.

    دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوا.

    یہاں پڑھیں:آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعاون کے علاقائی سیکیورٹی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ باہمی فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے.

    یہاں پڑھیں:روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی ہوئی تھی ، اس ملاقات کے میں بھی خطے کی صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی.

    یہاں پڑھیں:آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات

    علاوہ ازیں گذ شتہ ماہ آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی آرمی ہیڈ کوارٹر میں چینی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی‘ ملاقات کے دوران چینی سفیر پاک افواج کی دہشت گردی کے خلاف خدمات کو سراہا تھا۔