Tag: Qamar Javed Bajwa

  • خطرےسے نمٹنے کےلیےقومی سطح پرتمام اداروں کا متفقہ رد عمل ضروری ہے ‘ آرمی چیف

    خطرےسے نمٹنے کےلیےقومی سطح پرتمام اداروں کا متفقہ رد عمل ضروری ہے ‘ آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج بھرپورکردارادا کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایئریونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

    پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ کسی بھی خطرے سے بھرپورنمٹنے کے لیے قومی سطح پرتمام اداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج بھرپورکردارادا کررہی ہے، پاکستان سے دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    ایئریونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کوشکست دی ہے۔

    وزیرستان کو ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ترقی دینے کا وقت آ گیا: آرمی چیف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو وزیرستان کے علاقے میں دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ 8 ستمبرکو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لیے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کریں گے، پاکستان کو عالمی تنازعات کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • آرمی چیف کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

    آرمی چیف کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعلیٰ معیار کے اسکالرز اور انجینئرز تیار کررہی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نسٹ پاکستان کی معروف یونیورسٹی ہے اور کوئٹہ کیمپس کی تعمیر کے بعد نسٹ کی برانچز چاروں صوبوں میں ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمیشہ خود سے سوال کریں ملکی بہتری کے لیےکیا کرسکتے ہیں اور نوجوان بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعلیٰ معیار کے اسکالرز اور انجینئرز تیار کررہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران نسٹ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کو بھی سراہا۔

    پاکستان کی چھ جامعات دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل

    یاد رہے کہ عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو ملک کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

  • سی پیک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

    سی پیک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سی پیک پاکستان کامعاشی مستقبل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو میں ملاقات کیلئے آنے والے چین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں چین کے سفیر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کی بھی تعریف کی، چینی سفیر نے سی پیک پر پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے کامیاب دورہ کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کامعاشی مستقبل ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • آرمی چیف سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کی الواداعی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کی الواداعی ملاقات

    راولپنڈی : امریکہ کے سبکدوش سفیرڈیوڈ ہیل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات پران کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ نے پاک امریکہ تعلقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی خدمات کو تسلیم کیا۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق امریکی سفیر نے بھی علاقائی امن واستحکام میں پاک فوج کی خدمات پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ کا شکریہ ادا کیا۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    قبل ازیں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکہ میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو مثبت لیا جا رہا ہے۔

    امریکی سفیرکا اپنی تعیناتی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں گزرے ہوئے وقت اور لوگوں کے اچھے مراسم کو یاد رکھیں گے۔

  • ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

    ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کو اصل منزل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں، ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، آرمی چیف کی انٹرن شپ مکمل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان قیادت متحد ہوکر تمام خطرات کو شکست دے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے نوجوان پرجوش اور باصلاحیت ہیں، نوجوان ملک کو امن اور ترقی کی راہ پر لے کر جائیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا کے پی انضمام سے علاقے میں امن و استحکام، دیرپا ترقی ہوگی، تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے، بلوچستان میں بھی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

    آرمی چیف کے مطابق جنگ کی نوعیت اور طریقہ کار بدل گئے ہیں، ہائیبرڈ جنگ میں دشمنوں کا مرکزی ہدف نوجوان ہیں، نوجوان پرعزم رہتے ہوئے درپیش خطرات کو شکست دیں، مجھے ہماری نوجوان نسل پر بھرپور اعتماد ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں بھی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، نسٹ کیمپس کا قیام خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت ہے، فاٹا طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے، پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف نے پولینڈ کے وزیر اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ

     آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پوزنان میں لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر، ملٹری ایوی ایشن ورکس اور وارسا میں پولش آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ پہنچنے پر آرمی چیف کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے کمانڈر سری لنکن آرمی کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

    آرمی چیف سے کمانڈر سری لنکن آرمی کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

    راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر سری لنکن آرمی لیفٹیننٹ جنرل سینانائیکی نے جی ایچ کیو میں خصوصی ملاقات کی، اس ملاقات میں‌ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے کمانڈر سری لنکن آرمی نے ملاقات کی، جس میں‌ فوجی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی.

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق اس ملاقات میں‌ دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے تعلقات، علاقائی سیکیورٹی صورت حال، دفاعی تعاون کے موضوعات زیر بحث آئے.

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1885142151783230/

    کمانڈر سری لنکن آرمی لیفٹیننٹ جنرل سینانائیکی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌ پاک فوج کے مخلص اقدامات، بے لوث قربانی اور کاوشوں‌ کو سراہا اور انھیں‌ قابل قدر قرار دیا.

    قبل ازیں‌ جی ایچ کیو آمد کے موقع پر کمانڈر سری لنکن آرمی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے تازہ دم دستے نے انھیں‌ سلامی پیش کی.


    پاک فوج دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑنے کے لئے پرعز م ہے، جنرل قمر باجوہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانرواں سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانرواں سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ریاض: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی اس دوران اہم علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی سول وفوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی شاہ سے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دوران انہوں نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی تعریف کی۔

    وزیر اعظم اور آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    خیال رہے کہ دو روزہ سرکاری دورے پر شاہد خاقان عباسی اور جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچے جہاں گورنر دمام پرنس سعود بن نائف السعود کی جانب سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم اور آرمی چیف 24 ملکی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ‘ کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے جو سعودی عرب کے ساحلی حصے ظہران میں منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستان کے بری، بحری اور فضائیہ کے دستوں نے حصہ لیا۔

    آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچے تھے جہاں انہوں نے عمانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات پر تفیصلی تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیر اعظم اور آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے پر شاہد خاقان عباسی اور جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں گورنر دمام پرنس سعود بن نائف السعود کی جانب سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

    اس دورے میں وزیر اعظم اور آرمی چیف 24 ملکی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ‘ کی اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوں گے جو سعودی عرب کے ساحلی حصے ظہران میں جاری ہے جس میں پاکستان کے بری، بحری اور فضائیہ کے دستےبھی حصہ لے رہے ہیں۔

    آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    سعودی دورے میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر بھی شامل ہیں جو سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گےعلاوہ ازیں اس دورے میں ہی دونوں سربراہاں کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچے تھے جہاں انہوں نے عمانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات پر تفیصلی تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔

    آرمی چیف کا دورہ جنوبی وزیرستان، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، نقیب کے والد سے ملاقات

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دو طرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جی ایچ کیو: مادر وطن کیلئے قربانیاں دینے والےشہدا کےاعزازمیں تقریب

    جی ایچ کیو: مادر وطن کیلئے قربانیاں دینے والےشہدا کےاعزازمیں تقریب

    راولپنڈی: گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں مادرِ وطن کا دفاع کرنے اور جام شہادت نوش کرنے والے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، عسکری حکام، غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقسیم اعزازات کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے، علاوہ ازیں اس پروگرام میں عسکری حکام، غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں اور افسروں کو عسکری اعزازات سے نوازا، تقریب میں 32 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

    دو افسران کو تمغہ جرات اور 33 افسرا و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 4 افسروں و جوانوں کو یو این میڈل بھی دیا گیا، شہدا کے اعزازات اہل خانہ نے وصول کیے۔

    مزید پڑھیں: جی ایچ کیو: فوجی جوانوں میں اعزاز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

    واضح رہے کہ 6 اپریل کو آپریشنز میں میں بہادری کی داستان رقم کرنے والے فوجی جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے تھے، اس موقع پر 3 افسروں اور 21 جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا تھا جبکہ شہدا کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کیے تھے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 76 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، اور 110 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 76 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، اس موقع پر ملٹری کور کمانڈر راولپنڈی نے شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک میں قربانیوں کے ذریعے امن قائم کیا، بہادر جوانوں نے کامیاب آپریشن کے ذریعے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔