Tag: Qamar mansoor

  • ریلی پر حملے کا بدلہ ضرور لیں گے۔ سراج الحق

    ریلی پر حملے کا بدلہ ضرور لیں گے۔ سراج الحق

    کراچی : این اےدوسو چھیالیس کے ضمنی الیکشن کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی، انتخاب سے زیادہ انتخابی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے ۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ریلی پر حملہ کرنےوالوں نے بہت بڑاظلم کیا،اس کا بدلہ ضرورلیں گے، این اے دو سو چھیالیس کامحاذ کل کے بعد سے مزید گرم ہوگیا ۔

    ضمنی معرکے کی مہم بل بورڈز انتخابی کیمپ اور پوسٹرز سے نکل کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی ہے، گزشتہ روز لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی ریلی پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے کئی کارکنان زخمی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے تھے۔

    جس کا الزام جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے کارکنان پر لگایا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ترازو والے پتنگ والوں کے کیمپ کے آگے سے گزر رہے تھے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور نےالزام لگایا ہے کہ پہل دوسری طرف سے ہوئی تھی ، کراچی کے ضمنی انتخابات میں جناح گراؤنڈ سے شروع ہونے والی کشیدگی کریم آباد پر پی ٹی آئی کے کیمپ تک جا پہنچی تھی، ریلی پر حملے نے انتخاب سے زیادہ مہم خطرناک بنا دی۔

  • ٹمبرمارکیٹ آتشزدگی: سندھ حکومت متاثرین کی داد رسی کرنے میں ناکام

    ٹمبرمارکیٹ آتشزدگی: سندھ حکومت متاثرین کی داد رسی کرنے میں ناکام

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحۂ ٹمبرمارکیٹ پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اس سارے معاملے میں کہیں بھی نظرنہیں آئی۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء منصور کا کہنا ہے کہ سانحۂ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین اس وقت امداد کے منتظرہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب کراچی جل رہا تھا اس وقت سندھ حکومت سورہی تھی۔

    قمر منصور نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اس طرح کے مواقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم نام کا کوئی ادارہ وجود نہیں رکھتا۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ فائربریگیڈ کے محمکے میں کنٹریکٹ پررکھے گئے افسران کو برطرف کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے لئے فوری طورپر فنڈ مختص کیا جائے۔

    ایم کیوایم کے سینئررہنماء فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ابھی تک وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کسی نے بھی متاثرین کی داد رسی کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرکراچی کے ساتھ اسی طرز کا سلوک روا رکھا گیا اور مسائل حل نہ کئے گئے تو ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کراچی سے بھی علیحدہ صوبے کی آواز اٹھ سکتی ہے۔

  • ایم کیو ایم نےنیشنل کاونٹر ٹیریزم پالیسی پر سفارشات پیش کردی

    ایم کیو ایم نےنیشنل کاونٹر ٹیریزم پالیسی پر سفارشات پیش کردی

    کراچی: ایم کیو ایم نےنیشنل کاونٹر ٹیریزم پالیسی پر سفارشات کوحتمی شکل دیدی، فاروق ستار کہتے ہیں فوجی عدالتیں مسئلے کا مستقل حل نہیں،فروغ نسیم نے کہا عدالتیں آئین کے خلاف بنیں تو سپریم کورٹ کالعدم قراردے گا۔

    ایم کیو ایم نے قومی انسداد دہشت گردی پالیسی پر اپنی سفارشات پیش کردی ۔سفارشات میں فوجی عدالتیں عارضی اور معیاد مقرر کرنے کا مطالبہ سمیت دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لیے مقامی حکومتیں ، کمیونٹی پولیس،چوکیداری نظام، پولیس اور قومی نصاب میں اصلاحات،مدرسہ ریفارمز ،آزاد عدلیہ اور ذمے دار میڈیا کا نظام وضع کرنے ،نیکٹا کو فعال کرکے پارلیمینٹ کو اسے پالیسی گائیڈ لائن دینے کے لیے اقدمات کرنے ، نئے صوبوں کا قیام، پاکستان کو اسلحے سے پاک کرنے، صوبائی و وفاقی ایجنسیوں میں تعاون اور مردم شماری کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے سب سے پہلے دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کی اور اس وقت حکومت کو کراچی میں طالبانائزیشن سے آگاہ بھی کیا لیکن ان کی بات پر غور نہیں کیا گیا، اگر اس وقت صحیح اقدام کرلئے جاتے تو سانحہ پشاور سے بچا جا سکتاتھا، ضرب عضب دیر سے شروع کیا گیا لیکن فوجی عدالتیں مسئلے کا مستقل حل نہیں۔

    قمر منصور نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کے تمام اسکول خطرے میں ہیں، 16دسمبر کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نائن الیون ہے اور اب تو مائیں سوچتیں ہیں کہ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں یا نہیں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پولیس اور تفتیش کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، فروغ نسیم نے کہا اگر آئین کے خلاف ملٹری کورٹس بنے تو سپریم کورٹ اسے کالعدم قرار دے گیا۔