Tag: Qamar ur zamam kaira

  • پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی

    پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیاہے، قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے قوم اور پارٹی کا مؤقف بیان کردیا، حکومت پاناما تحقیقات پر پیپلزپارٹی کا بل منظور کرے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارا پاناما کا بل پاس کرنا حکومت کیلئے ضروری ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

    پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ پر پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ وہ عمران خان کے اقدام کو سمجھ نہیں سکے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی، خورشید شاہ مؤقف ایوان کے سامنے رکھیں گے، جس میں کشمیر سے متعلق جارحانہ پالیسی اپنانے کا کہیں گے۔

  • حکومت قبلہ درست کرے ورنہ تحریک چلائیں گے، قمر زمان کائرہ

    حکومت قبلہ درست کرے ورنہ تحریک چلائیں گے، قمر زمان کائرہ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ بھرپور تحریک چلائیں گے۔

    پیپلز پارٹی اتفاق رائے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے گی, وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر وفاق کو خبردار کردیا۔ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن متحد ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو بھرپور تحریک چلائی جائے گی، پی پی رہنما نے کہا کہ پانامہ معاملے پر اپوزیشن متحد ہے دیگر معاملات میں بھی کوشش ہوگی سب ساتھ رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ پورے ملک پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہے، خاص کر سندھ کے عوام کے ساتھ بہت ظلم کیاجارہا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔

    قمر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاپنگ چھوڑیں اور جلد وطن واپس آئیں، اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی پی کو کمزورسمجھ رہے ہیں انہیں جلد جواب ملے گا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسلم لیگ کے خلاف فیصلے مشکل سے آتے ہیں مگر ہمیں امید ہے فیصلہ آئے گا۔

     

  • قائدِ تحریک بغیرتحقیق کے کوئی بات نہیں کرتے،ایم کیو ایم

    قائدِ تحریک بغیرتحقیق کے کوئی بات نہیں کرتے،ایم کیو ایم

    کراچی: متحد ہ قومی موومٹ کے ترجمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کے بیان پر تبصرہ اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے وہ رہنماجوقائدتحریک الطاف حسین کے بیان پر یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ الطاف حسین نے بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر دوماہ بعدکیوں بیان جاری کیاہے۔

    اس بیان پر ان کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کوئی بھی بات بغیر تحقیق وتصدیق کے نہیں کرتے لہٰذاقائدتحریک الطاف حسین نے دوماہ تک ایک ایک یونٹ اورایک ایک سیکٹرسے معلومات کیں کہ آخربلاول بھٹوزرداری نے کس بنیادپر اپنے کارکنوں کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیزبیان دیا۔

    دوماہ تک تفصیلی معلومات کے بعد قائدتحریک الطا ف حسین نے آج یہ بیان جاری کیاہے ۔لہٰذا قمرالزمان کائرہ یہ سوال اٹھانے کے بجائے بلاول بھٹوزرداری کے دھمکی آمیزبیان کی تحقیقات کرائیں۔

    جہاں تک الزام کو معاف کرنے کاتعلق ہے توانہوں نے دیگرباتوں کومعاف کردیاتھا جہاں تک مارپیٹ کاالزام تھاوہ کیسے معاف کیاجاسکتاہے، اسے ختم کرناعدالت کاکام ہے۔

    ترجمان نے کہاکہ جہاں تک اس بات کاتعلق ہے کہ پچھلے دنوں قائدتحریک الطا ف حسین نے حیدرآبادیونیورسٹی کے حوالے سے آصف زرداری کی تعریف کی تھی توقائدتحریک الطاف حسین ہمیشہ اچھی بات کی تعریف کرتے ہیں اورغلط باتوں کی کھل کرمخالفت کرتے ہیں۔