Tag: qamar zaman

  • انسانی اسمگلر قمر زمان گرفتار

    انسانی اسمگلر قمر زمان گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی چھاپہ مار ٹیم نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے سلسلے میں چھاپہ مار ٹیم کارروائی کی، گرفتار ملزم نے 11 پاکستانیوں کو چین کے بزنس ویزے لگوا کر دئیے تھے۔ ملزم نے ویزہ فیس کے نام پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس وصول کیے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے مذکورہ ویزے جعلی سپورٹنگ دستاویزات پر حاصل کئے ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو چین سے ہانک گانگ بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اےحکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش : پی پی رہنما کا حکومت کو مشورہ

    عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش : پی پی رہنما کا حکومت کو مشورہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشورہ ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی پیشکش پر غور کرنا چاہیے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے مطالبے میں عملاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شرائط نہ رکھیں، تمام معاملات پربات کی جاسکتی ہے، لیڈر وہ نہیں ہوتا جو پہلے اعلان کرے اور عمل نہ کرے۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے اکھٹے کا دعویٰ کیا لیکن سیلاب متاثرین کو کیا دیا، عمران خان بیانات دیتے رہیں، ہمارے پاس اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف دیکھنا ہےتو سندھ میں 2الیکشن کے نتائج دیکھ لیں ، جو الیکشن عمران خان خود لڑ رہے تھے، وہ جیتے جہاں نہیں کھڑےہوئےوہ ہارے۔

    انھوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے، کچھ آئینی مجبوریاں ہیں کہ مطالبات تسلیم کرلئے جائیں، بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ میں مطالبے ہوتے ہیں، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق یہ کارڈ ان کا آن گراؤنڈ موجود تھا، الیکشن کا تو وہ پہلے سے کہہ رہے تھے،ان کے پاس نئی بات کرنےکیلئے کچھ ہے بھی نہیں۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو آجائیں گھوڑا بھی حاضراورسواربھی حاضرہے،قمرزمان کائرہ

    ق لیگ سے رابطے کے‌ حوالے سے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگر ق لیگ سےرابطے کریں گے تو کسی کو نہیں بتائیں گے، رابطوں سے جو نتائج نکلیں گے وہ آپ کو بتا دیں گے۔

  • پی ٹی آئی بھی نیب قوانین میں درستی کی ضرورت محسوس کررہی ہے: قمرزمان کائرہ

    پی ٹی آئی بھی نیب قوانین میں درستی کی ضرورت محسوس کررہی ہے: قمرزمان کائرہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب قوانین درست کرنے کی بات کی تو ن لیگ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا تھا، اب پی ٹی آئی بھی کہہ رہی ہے نیب قوانین کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات ک اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب قوانین 18ویں ترمیم کا حصہ نہیں تھے، اس ترمیم میں جن معاملات پر اتفاق ہوا وہ کی گئیں، بہت سے معاملات  18ویں ترمیم کے بعد بھی حل کرنے کی ضرورت تھی۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں وہ تمام چیزیں تھیں جن پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں، آصف زرداری ساڑھے 11سال ان جرائم کی  سزائیں بھگت چکے ہیں جو کبھی ثابت بھی نہیں ہوئے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو پکڑا جارہا ہے گواہیاں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف زرداری سمیت ہم سب ان مسائل کا ذکر پہلے سے کرتے آرہے ہیں، کسی کے خلاف ثبوت آج تک نہیں دیا گیا، روزانہ ہماری تضحیک کی جارہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کئی ملکوں سے ایک دوسرے کی کرنسی میں تجارت کے معاہدے ہوچکے ہیں، 23 دسمبر2011 کو پاک چین کرنسی معاہدہ ہواتھا۔

  • قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری نواز شریف ملاقات کی تردید کردی

    قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری نواز شریف ملاقات کی تردید کردی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے تاہم قمر زمان کائرہ نے ایسی خبروں کی تردید کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی قمر زمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری وکلا کنونشن میں شرکت کے لیے لاہور آئے ہیں، وہ لاہور نوازشریف سے ملنے نہیں آئے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آصف زرداری نوازشریف ملاقات کی قیاس آرائیاں ہیں، کل آصف زرداری کی نوازشریف سے کوئی ملاقات نہیں، جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے۔

    قمر زمان کائرہ کی فواد چوہدری کے بارے میں بڑی پیش گوئی

    ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی اے پی سی میں پیپلزپارٹی شریک ہوگی، وزیراعظم کو دھرنے دلوانے کا شوق ہے کنٹینر کی باتیں کررہے ہیں، حکومت کو ہوش نہیں بیان بازی کے بجائے اپنے ایجنڈے پر کام کرے۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپوزیشن کو لائحہ عمل دینے کا حق ہے قرارداد لانے کا مقصد حکومت پر کارکردگی بہتر کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

    پوچھے گئے سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو دے سکتے ہیں، کس وقت کتنا دباؤ ڈالنا ہے مولانا فضل الرحمان ہم سے بہتر جانتے ہیں۔

  • میاں صاحب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو: قمر زمان کائرہ

    میاں صاحب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو: قمر زمان کائرہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو، نواز شریف اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو نیب قوانین کو چھیڑنے کی اجازت کوئی بھی نہیں دے گا، جو قوانین ہیں اس کے مطابق فیصلے ہورہے ہیں، موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔

    میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی اور نیب نے تفتیش کی تو نواز شریف ان پر برس پڑے، میاں صاحب عدالت خود گئے اب فیصلہ خلاف آیا تو کیوں عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں، نواز شریف نے ماضی میں بھی اداروں کے درمیان تصادم کا سوچا، اب شریف خاندان کا دور ختم ہونے والا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما خسرو بختیار سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ خسرو بختیار اپنا مؤقف خوبصورتی سے بیان کرتے ہیں، ن لیگ نےجنوبی پنجاب صوبہ بنایا اور نہ ہی بہاولپور صوبہ بنایا، جنوبی پنجاب محاذ بنانے والوں نے اچانک ن لیگ کو چھوڑا ہے۔

    جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محاذ کیسے اور کیوں بنایا گیا خسروبختیار بہتر جانتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ عوام کی دہائی ہے اس میں کوئی شک نہیں، پیپلز پارٹی نے ماضی میں آئینی طور پر اس معاملے پر قراردادیں پیش کیں، عوام کی محرومیوں کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔