Tag: qamar zaman kaira

  • ہر نئی حکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے، قمر زمان کائرہ

    ہر نئی حکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے، قمر زمان کائرہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے تو یہی کہتی ہے کہ پچھلی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ عموماً پارٹی کے ترجمان فواد چوہدری کی طرح ہی ہوتے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا ’حکومت میں ہوتے ہیں تو اس طرح کا رویہ نہیں اپنایا جاتا، پارٹی کے ترجمان عموماً فواد چوہدری کی طرح ہی ہوتے ہیں۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ اسپیکر نے فواد چوہدری کے الفاظ حذف کرا دیئے، اسپیکر صاحب نے بھی کہا کہ جلسوں اور پارلیمانی تقریر میں فرق ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بہ طور رکن اپوزیشن کہتا ہوں کہ حکومت کے سامنے بہت مشکلات ہیں، حکومت کو اب اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی، 100 دن اور 30 دن کی باتیں حکومت کی جانب سے کی گئی تھیں۔


    شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر


    وزیرِ اعظم 5 کمروں کے گھر میں رہ رہے ہیں اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو کہا تھا کہ ایسی باتیں نہ کریں جو پوری نہ کر سکیں، وزیرِ اعظم کی سیکورٹی آج بھی وہی ہے جو پہلے تھی۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہیے کہ ملازمین کی بھرتیوں کا ریکارڈ چیک کریں، پی پی دور میں پی آئی اے میں بھرتیاں کم اور 3 ہزار ملازمین مستقل کیے گئے تھے۔

    انھوں نے مزید کہا ’حکومت ایک ادارہ بتا دے جہاں ہم نے ملازمتیں فراہم نہ کی ہوں، 60 سال تک نوکری کرنے والے ملازمین کو پنشن ملنی چاہیے۔‘

  • ن لیگ اور پی پی ایک پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑے، قمر زمان کائرہ

    ن لیگ اور پی پی ایک پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑے، قمر زمان کائرہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تجویز دی ہے کہ ن لیگ اور پی پی کو ایک پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑنا چاہیے۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا اپوزیشن کو اکھٹے ہو جانا چاہیے، حالات کے تحت سیاست بہت سے فیصلے کرا دیتی ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کرنا حکومت کا اچھا اقدام تھا: قمر زمان کائرہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کا مل کر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم میری تجویز ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں۔

    پی پی کے سینئر رہنما نے کہا پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمات ہمیشہ بنتے رہے ہیں، لیکن آج تک  ثبوت پیش نہیں کیے جا سکے، ہم تحقیقات سے نہیں بھاگ رہے، جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مقدمات سیاست پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائے گئے، لیکن ہم عدالتی حکم کی تعمیل کریں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے، فیصلے عدالت کرتی ہے پارلیمنٹ نہیں، پارلیمنٹ کا کام صرف قانون سازی کرنا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان


    قبل ازیں اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے خراب رہے، جب بھی بہتری کی فضا ہوتی ہے تو کوئی نہ کوئی بہانا بنا کر اسے خراب کیا جاتا ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کرنا حکومت کا اچھا اقدام تھا، پاکستان اپنے معاملات کو طول نہیں دیتا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اس وقت خود بہت دباؤ میں ہیں، مودی نے دباؤ سے نکلنے کے لیے ایسا راستہ اختیار کیا۔

  • پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان

    لوئر دیر: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی کے سینئر رہنما خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’پیپلز پارٹی حکومت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔‘

    [bs-quote quote=”بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے: قمر زمان کائرہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، لیکن وہ خبردار رہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر اپوزیشن کو توڑنے کا الزام غلط ہے، ہم اپنی پالیسی کے مطابق اپوزیشن کریں گے، پی پی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو کام کر نے کا پورا موقع ملنا چا ہیے، اچھے کاموں کی تعریف کی جائے گی اور عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:   خیبر پختونخوا کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھولا جائے، وزیرِ اعظم


    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی حکومت کے ابتدائی 100 دن اس کی سمت کا تعین کرتے ہیں، ہم حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے۔

    انھوں نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو باعثِ تشویش قرار دیا، خیال رہے کہ حکومت نے ملک کو چلانے کے لیے درکار اخراجات کے حصول کے لیے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اضافے کا بوجھ غریب عوام پر نہیں ڈالا گیا۔

  • آصف زرداری جن کیسز کا سامنا کررہے ہیں وہ نواز دور کے ہیں، قمر زمان کائرہ

    آصف زرداری جن کیسز کا سامنا کررہے ہیں وہ نواز دور کے ہیں، قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری فریال تالپور کیس میں ملزم نہیں وہ گواہوں کی فہرست میں ہیں، رپورٹنگ درست نہیں تھی تو ایف آئی اے کو اس پر وضاحت دینا چاہیے تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ  نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے آصف زرداری سے کوئی سوال نہیں کیا اور نہ ہی کوئی سوالنامہ دیا ہے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا 2008 سے زرداری گروپ سے کوئی تعلق نہیں، بطور صدر آصف زرداری نے تمام کارو باری کام چھوڑ دیئے تھے۔

    قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری کی ہمشیرہ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ فریال تالپورپراس کیس میں الزام نہیں وہ گواہوں کی فہرست میں ہیں، عدالت میں ہونے والی کارروائی کی خبریں باہر آتی ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ صرف اتنا ہے جو عدالت میں ہوا ہی نہیں اس کی خبر کیسے چلی، سوالنامہ ایف آئی اے سے متعلق رپورٹ ہوگیا، رپورٹنگ درست نہیں تھی تو ایف آئی اے کو اس پر وضاحت دینا چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے کا نوٹس لیں، ایف آئی اے، پیمرا سمیت سب کو ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری سے نیب میں کوئی سوال نہیں پوچھے گئے، آصف زرداری اور فریال تالپور اس کیس میں ملزم نہیں ہیں، حقائق کے منافی خبریں نہ دی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج  آصف زرداری جن کیسز کو فیس کر رہے ہیں نواز دور کے ہیں۔


    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف علی زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش


    منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زداری اور ان کی بہن فریال تالپوروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے 38 منٹ تک پوچھ گچھ کی جس کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے۔

    منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے تاہم آج دونوں ایف آئی اے کی جانب سے چوتھی بار طلب کیے جانے پرپیش ہوئے۔

  • الیکشن میں دھاندلی ہوئی، عمران خان حلف لینے سے پہلے ہی یوٹرن لے رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

    الیکشن میں دھاندلی ہوئی، عمران خان حلف لینے سے پہلے ہی یوٹرن لے رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی، عمران خان حلف لینے سے پہلے یوٹرن لے رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن میں وسیع پیمانے پردھاندلی کی گئی، متعدد پولنگ اسٹیشن پرفارم45نہیں دیئے گئے، تو ہم کیسے مان لیں کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی۔

    اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی حامی جماعتیں بھی دھاندلی کاشور مچارہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی، وفاداریاں تبدیل کرانے کے باوجودپیپلزپارٹی پنجاب میں زندہ ہے، پیپلزپارٹی دھاندلی سے متعلق اپنا وائٹ پیپرجاری کرے گی، سب کو اپنا نکتہ نظر دینے کی آزادی ہونی چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت شروع بھی نہیں ہوئی اور یہ ابھی سے یو ٹرن لے رہے ہیں، تمام تر کوششوں کے باوجود عمران خان کو سادہ اکثریت بھی نہیں ملی، اپنے دعوے کے مطابق خان صاحب اب اس ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں، اسپتالوں کو عالمی معیار کا بنائیں، لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں۔

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، بلاول بھٹو زرداری

    یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ وفاق کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، ہم کسی کی غیر مشروط حمایت نہیں کریں گے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے نمائندوں کی تعداد کم ہے تو کیا ہوا، پنجاب اسمبلی میں ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، ہم بتا دیں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔

  • ہم فخریہ طور پر ڈھول بجا کر شہادتیں مناتے ہیں، قمر زمان کائرہ

    ہم فخریہ طور پر ڈھول بجا کر شہادتیں مناتے ہیں، قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جن کو اپنے شہیدوں پر فخر ہوتا ہے وہ ڈھول بجا کر ہی ان شہادتوں کو مناتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں پی پی پی والے شہادتیں ڈھول بجا کر مناتے ہیں، ہم فخریہ طور پر یہ کرتے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہید زندہ ہوتے ہیں، ان کو ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے، الیکشن کے ماحول میں بی بی کی سال گرہ آنا ہمارے لیے ولولے کا باعث ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں ہمارے خلاف سازشیں ہوئیں لیکن پی پی نے کم بیک کیا، بی بی کے وژن اور منشور کو لے کر پاکستان کے مسائل حل کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے چند دنوں میں پارٹی کا انتخابی منشور لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’سب کا پاکستان‘ کا خواب بھٹو اور بی بی نے دیکھا تھا ہم اس کی تجدید کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ خوش حال پنجاب میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، عدالتوں نے 56 کمپنیوں میں کرپشن کیس نکال لیا ہے، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کافرنٹ مین نیب کے پاس ہے۔

    آصف زرداری اور عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں


    قمر زمان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا فرنٹ مین بھی نیب زدہ ہے، پورے خاندان پر نیب کے کیسز ہیں اور میاں صاحبان کیسز سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔

    انھوں نے عمران خان کو بھی مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا، خان صاحب شوکت خانم چلاتے ہیں اس کی تعریف ساری دنیا کرتی ہے لیکن آپ نے پانچ سال میں کون سا نیا پروگرام دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے: قمرزمان کائرہ

    پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے: قمرزمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’’اعتراض ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایک اشتہاری کو سینیٹر بننے کا موقع دیا گیا۔

    انھوں نے پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ سابق صدر الیکشن سے قبل پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

    قمرزمان کائرہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی کے امیدوار بڑی حد تک فائنل ہوگئے ہیں، ہم تمام صوبوں سے امیدوار کھڑے کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل عدالت نے پرویز مشرف کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ تھا وہ عدالت میں پیش ہوں، تو الیکشن کمیشن میں ان کی نامزدگی کے کاغذات وصول کر لیے جائیں گے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کی نا اہلی کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 13 جون کولاہور رجسٹری آجائیں، انھیں پیشی تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

    چیف جسٹس کے اس بیان پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی۔ بعد ازاں پرویز مشرف نے چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    اب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کی جانب سے بھی اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


    پرویز مشرف کا وطن واپسی کا فیصلہ، سپریم کورٹ کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کی مشروط اجازت


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف ریاست پر حملہ آور ہوئے ہیں، قمر زمان کائرہ

    نواز شریف ریاست پر حملہ آور ہوئے ہیں، قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیان پارٹی پالیسی لگ رہا ہے، وہ ریاست پر حملہ آور ہوئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بیان کی اہمیت ہے اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، مقدمہ لڑنے کے بجائے میاں صاحب نے بیان داغ گیا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اُٹھایا ہے، میاں صاحب برملا کہتے ہیں رازوں سے پردہ اُٹھاؤں گا، انہوں نے اپنے بیان کی تردید اب تک نہیں کی ہے۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ نواز شریف عام طور پر اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسا رہے ہیں، انہوں نے آج بھی کہا اپنے موقف پر قائم ہوں، شاہد خاقان عباسی، نواز شریف کو اب بھی اپنا وزیر اعظم کہتے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ کے مطابق میاں صاحب نے بہت پہلے کہا تھا سینے میں بہت راز ہیں، سول ملٹری تعلقات میں تناؤ بے وجہ نہیں ہوتے، دشمن ملک کا بیانیہ اپنا کر اپنے اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو، نواز شریف اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ن لیگ کو نیب قوانین کو چھیڑنے کی اجازت کوئی نہیں دے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

    میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

    منڈی بہاؤالدین: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف خواہ مخواہ مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں، حالاں کہ انھیں عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منڈی بہاؤالدین میں ممبرسازی مہم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا، انھوں‌ نے کہا کہ بلاول بھٹو آج ہمارے درمیان موجود ہیں اور ممبر سازی مہم میں شریک ہیں.

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا، انھوں نے عدالت میں جعلی کاغذات جمع کرائے تھے.

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کوشش ہے کہ اداروں میں لڑائی ہوجائے، سابق وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ادارے آپس میں دست و گریبان ہوجائیں، اداروں میں لڑائی کی نوازشریف کی خواہش پوری نہیں ہوگی.

    انھوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں 5 سال حکومت کی ہے، وہ کے پی میں کیا انقلاب لے کر آئے، عمران خان بتائیں کہ خیبرپختونخواہ میں کرپشن کا خاتمہ کیوں نہیں کیا.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ عمران خان تمام کرپٹ لوگوں کوحکومت میں لےلائے، ان کے اپنے وزیروں پر کرپشن کےالزامات ہیں، وہ ہر موڑ پر یوٹرن لے لیتے ہیں.


    جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا بیانیہ نہیں روکا گیا، تو صورتحال خطرناک ہوجائے گی: قمر زمان کائرہ

    نوازشریف کا بیانیہ نہیں روکا گیا، تو صورتحال خطرناک ہوجائے گی: قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خواجہ حارث اور میاں صاحب کے دیگر وکلا نے حقائق پر کیس نہیں لڑا، منی ٹریل دے دیتے تو بہت سے سوالات کی ضرورت نہ پڑتی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جانب سےعوامی دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی، میاں صاحب ڈیل کرنے کے ماہر ہیں، شریف خاندان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے بات بن جائے.

    [bs-quote quote=”میاں صاحب ڈیل کرنے کے ماہر ہیں، شریف خاندان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے بات بن جائے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”قمر زمان کائرہ”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ نہیں روکا گیا، تو صورتحال خطرناک ہوجائے گی، جب لیڈر، وزیراعظم، وزیر اداروں کو گالیاں دے رہے ہوں، تو کارکن ایک قدم اور آگے بڑھ جاتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ہونے والی ملاقات میں رعایت مانگی گئی ہوگی، حکومت کو نہیں، ن لیگ کی قیادت کو عدلیہ سے پریشانی ہے، جس کے لیے رعایت مانگی گئی ہوگی.

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنی مرضی سے تعیناتی اور مرضی کا فیصلہ چاہتی ہے، نوازشریف نےعدلیہ کوجوڈیشل مارشل لاکی بات کہی تو اور کیا باقی رہ گیا۔

    پی پی رہنما کا ہنا تھا کہ شہبازشریف کراچی میں کہتے ہیں، لوڈشیڈنگ دو سال میں ختم نہ کی تو نام بدل دینا، موقع ملا تو کراچی کے ہر گھر کو پانی دوں گا، شہبازشریف سے پوچھا جائے کیا پنجاب کے ہر گھر میں پانی دے دیا.


    عمران خان کا فیصلہ قابل تحسین ہے، نکالے جانے والے ارکان کو پی پی میں نہیں لیں گے: قمر زمان کائرہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔