Tag: qamar zaman kaira

  • عمران خان کا فیصلہ قابل تحسین ہے، نکالے جانے والے ارکان کو پی پی میں نہیں لیں گے: قمر زمان کائرہ

    عمران خان کا فیصلہ قابل تحسین ہے، نکالے جانے والے ارکان کو پی پی میں نہیں لیں گے: قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے انھیں پورا حق ہے کہ وہ ثبوت کی بنیاد پر بکنے والے اراکین پارٹی سے نکال دیں۔

    قمر زمان کائرہ نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب ہی میں مینڈیٹ سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، اس کی بھی وجہ ہوگی۔

    پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے ارکان کے بارے میں انھوں نے کہا کہ الزامات ثابت ہوئے تو ہم انھیں پی پی میں نہیں لیں گے، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی جماعت انھیں اپنے ساتھ شامل کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ ملک کے اداروں کا غلط استعمال ہوتا رہا ہے، اداروں کے پیچھے عوام کھڑی ہوگی تو استحکام آئے گا۔ سیاسی جماعتیں اگر اداروں کے پیچھے کھڑی ہوجائیں تو اس سے استحکام نہیں آتا۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والے بیس ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں انھوں نے نام بھی ظاہر کردیے ہیں۔

    مسلم لیگ ن اپنے کرموں کا پھل پا رہی ہے،: قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے پی ٹی آئی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ثبوت ہیں تو پارٹی کا یہ اچھا عمل ہے، ووٹ بیچنے والے ارکان کو سزا ملنی چاہیے۔

    انھوں نے  اے آر وائی پروگرام میں کہا کہ ووٹ دینے اور نوٹ دینے میں بہت فرق ہے، ثبوت نہیں ہوگا تو الیکشن کمیشن اور عدالتیں بھی کچھ نہیں کرپائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب جیل گئے تو انہیں کوئی خاص سیاسی فائدہ نہیں پہنچے گا، قمر زمان کائرہ

    میاں صاحب جیل گئے تو انہیں کوئی خاص سیاسی فائدہ نہیں پہنچے گا، قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا نظریہ بھی قطری خط ہی ہے، نواز شریف جیل گئے تو انہیں کوئی خاص سیاسی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب کی کوشش ہے کہ کسی بھی طریقے سے عدالت سے بچ جائیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف خود کو بچانے کے لیے سیاسی بیانیہ بنا رہے ہیں، ن لیگ کی اپنی حکومت کے دوران کیس بنا سپریم کورٹ نے معاملہ آگے بڑھایا، پاکستان کے کسی ادارے نے نہیں بلکہ عالمی سطح پر پاناما کیس اٹھایا گیا ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ادارے مضبوط کرنے والی حکومت آئے گی تو سیاسی نظام بھی ٹھیک ہوگا، دنیا میں کہیں بھی ادارے خود کام نہیں کرتے، ادارے معاشرے سے بنتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست دان کے ہاتھ میں جمہوری دور میں کتنا اختیار ہے سب کو معلوم ہے، اصل بات یہ ہے کہ سیاست دانوں کا چناؤ کس بنیاد پر ہورہا ہے، مفاد پرست سوسائٹی میں موجود ہوتے ہیں، صرف سیاست نہیں ہر معاشرے میں مفاد کی بات جہاں ہوگی لوگ وہاں جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کے خلاف نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے، پہلے وہ اپنے گریبان میں‌ جھانکیں: قمر زمان کائرہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف ملک کےسیاسی نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں‘ قمرزمان کائرہ

    نوازشریف ملک کےسیاسی نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں‘ قمرزمان کائرہ

    چنیوٹ : پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عوام کی عدالت قانون کے فیصلے نہیں کرتی، عوام کی عدالت حق حکمرانی کا فیصلہ کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج کل بہت زیادہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کے سیاسی نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں، نوازشریف عدلیہ اور فوج پر تنقید کررہے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی فیصلے پر بھی عدلیہ پرتنقید نہیں کی، نوازشریف عدالت سے نااہل ہوکرکہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ پر الزام یہ نہیں کہ آپ کے نام جائیدادیں ہیں، کرپشن کرنے والا کبھی بھی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا، کرپشن کرنے والا کبھی بھی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نوازشریف کا مقدمہ ذاتی حیثیت میں لڑیں، بطور وزیرا عظم نہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج کل سینیٹ پر حملہ آور ہیں کہتے ہیں، دوبارہ الیکشن کریں۔

    اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کسی جگہ کرپشن یا بدعنوانی سامنے آئی تووہ پیش کیوں نہیں کررہے، اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے تو ثابت کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہدخاقان نوازشریف اورمریم نواز کی زبان استعمال کررہے ہیں،قمرزمان کائرہ

    شاہدخاقان نوازشریف اورمریم نواز کی زبان استعمال کررہے ہیں،قمرزمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آج کل بوکھلائے ہوئےاور باولے پن کا شکارہیں ،  شاہد خاقان نوازشریف اور مریم نوازکی زبان استعمال کررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آج کل بالکل بوکھلائےہوئےہیں، وزیراعظم خودکہتےہیں نااہل نوازشریف میرےوزیراعظم ہیں۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف خود کہتےہیں چیف جسٹس سےملاقات کیلئےگیاتھا، یہ بھی کہتےہیں چیف جسٹس سےملاقات کیلئےفریادی بن کرگیاتھا، وزیراعظم بعدمیں خودچیف جسٹس کوہدف تنقیدبناتےہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ شاہدخاقان نوازشریف اورمریم نوازکی زبان استعمال کررہےہیں، نوازشریف اورفیملی پرمنی لانڈرنگ اورکرپشن کےکیسزچل رہےہیں، نوازشریف کی پوری زندگی ووٹ کا تقدس پامال کرتے ہوئے گزری۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کونصیحت کرنے والے خود ماضی میں کیا کرتے رہے ہیں،لوگوں کوخریدنااورچھانگامانگاکی بنیادتونوازشریف نے رکھی تھی۔


    مزید پڑھیں : آصف زرداری نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، وزیراعظم


    یاد رہے کہ  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ غازی خان میں   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کی عزت کی اور کرتے رہیں گے، جہم نےہمیشہ شرافت کی سیاست کی ،کسی کی بےعزتی نہیں کی،پگڑی نہیں اچھالی، گالیاں دینےوالےصرف گالیاں دیناہی جانتےہیں، پاکستان کےباشعورعوام حکومت ہٹانےکاجواب ضرور لیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے،  پہلےہم نےگیس کی کمی پوری کی پھر اس کےمنصوبےلگائے، آئندہ 20گیس کی کمی نہیں ہوگی،ہم نے200ارب کےگیس منصوبے ملک میں شروع کیے، یہ وہ ترقی کاسفرہےجومسلم لیگ ن نےشروع کیا، 10 لاکھ کےگیس کنکشن لگےاور10لاکھ لگ رہےہیں، 1700 کلومیٹر موٹر وے مکمل ہوچکا ہے یامکمل ہوناہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ فرق ہےآصف زرداری کی اورن لیگ کی حکومت میں ،عوام سے درخواست ہے ووٹ کا فیصلہ کریں توکارکردگی سامنےرکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف کو چھوڑا تو ہر شخص کو کرپشن کا جواز مل جائے گا، قمر زمان کائرہ

    نواز شریف کو چھوڑا تو ہر شخص کو کرپشن کا جواز مل جائے گا، قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چھوڑا تو ہر شخص کوکرپشن، پیسہ باہرلے جانے کا جواز مل جائے گا، بلاول بھٹو کے ساتھ نکلیں گے عوام ہمارا ساتھ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت منانے سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں آئینی اادارے میثاق جمہوریت کی وجہ سے ہیں، پیپلزپارٹی نے 92 فیصد میثاق جمہوریت پر عمل کیا، 8 فیصد نواز شریف کی وجہ سے عمل نہیں کیا جاسکا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان بالا کے چیئرمین پر گرج کرہے ہیں، ایوان بالا بچا ہوا تھا یہ اب اسے بھی گالیاں دینے لگ گئے ہیں، سینیٹ میں ن لیگ کا امیدوار جیت جاتا تو انہیں سب شفاف لگتا، کیا وزیر اعظم صدر مملکت کی وفاداریاں بھی گنوانا چاہتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتراضات ہیں، ہم اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں لے جارہے ہیں، حلقہ بندیاں درست کی جائیں تاکہ الیکشن کا انعقاد وقت پر ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ آخری سہ ماہی میں حکومتی خزانے کی بندر بانٹ ہورہی ہے، بڑی تعداد میں ایم پی ایز، ایم این ایز کو فنڈز دئیے جو ووٹ خرید رہے ہیں، وزیر اعظم چیئرمین سینیٹ کو گالیاں دینے سے پہلے یہ خرید و فروخت دیکھ لیں۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہری بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، پاکستان کے مسائل کا حل بھٹو شہید کی فکر میں ہے۔

    انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ انقلابی اور کچھ لوگ نظریاتی بن گئے ہیں، جب اپنے پاؤں جلنے لگیں تو نظریاتی نہیں مطلب ہوتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، قمر زمان کائرہ

    نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل  ہے، میاں صاحب نے ماضی میں بی بی شہید کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا، آپ کو جیل بھیجنا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ابھی تو نیب کے چکر کاٹ رہے ہیں، بعد میں سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، موجودہ حکمران جمہوری تسلسل کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میاں صاحب منافقت ہم نہیں آپ کررہے ہیں، آپ تو معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے تھے، پیپلزپارٹی معاہدہ کرکے بھاگنے والی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو تماشا کہا گیا، ن لیگ کا امیدوار جیت جاتا تو کہتے الیکشن ٹھیک ہوا، اب تو ایوانوں میں اگلی باری زرداری کے نعرے لگ گئے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وہ لوگ کہتے ہیں سیاست نہیں منافقت ہورہی ہے، نواز شریف سے کہتا ہوں بتائیں منافقت کہاں ہورہی ہے؟ سینیٹ انتخابات سے پہلے کہتے تھے کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، کہا جاتا تھا کہ روک سکو تو روک لو، ہم نے روک لیا۔

    یہ پڑھیں: میاں صاحب، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی: قمر زمان کائرہ

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میاں صاحب اعلیٰ عدلیہ نے آپ کو جھوٹا قرا دیا، آپ نے جعلی قطری خط سپریم کورٹ میں جمع کرایا، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف سپریم کورٹ پر 1998 سے بڑاحملہ کرنے والے ہیں: قمرزمان کائرہ

    نوازشریف سپریم کورٹ پر 1998 سے بڑاحملہ کرنے والے ہیں: قمرزمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ساری زندگی استحصالی نظام کاحصہ رہے ہیں. وہ ہرحال میں عدالت پرحملہ آورہوں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نظریہ لوٹ مار ہی ہوسکتا ہے.

    پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمان سے اعتماد میاں صاحب نے خود ہی ختم کروا دیا. ن لیگ میرٹ کی پالیسی کی قائل نہیں. شریف برادران ماتحتوں کے ذریعے حکومت کرنا چاہتے ہیں.

    قمر زمان کائرہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نوازشریف ہرحال میں عدالت پر حملہ آورہوں گے، نوازشریف سپریم کورٹ پر 1998 سے بڑاحملہ کرنے والے ہیں. ان کا مزاج ہی ایسا ہے، وہ میرٹ کی پالیسی کے قائل ہی نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ انتقام، مفادات پرمبنی قانون سازی کی مزاحمت کریں گے، قانون سازی کے لئے بنیادی شرط نیت کی درستگی ہے.

    میاں صاحب، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی: قمر زمان کائرہ

    انھوں نے ن لیگ کو ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب کے کیس میں تومیاں صاحب کوسب باتیں اچھی لگ رہی تھیں، ان کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنے خلاف آنے والے فیصلوں کےعادی نہیں، ن لیگ احتساب عدالت کے جج پردباؤ ڈال رہی ہے.

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ن لیگ لڑائی کی طرف جارہی ہے، میاں صاحب انقلابی نہیں، وہ ریلیف ڈھونڈرہےہیں، میاں صاحب سپریم کورٹ پرحملے کرچکے ہیں،ان کا یہ وتیرہ نیا نہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جن کا انتخابی نشان درندہ ہو انہیں درندہ کہہ کر کون سا گناہ کیا؟ کائرہ

    جن کا انتخابی نشان درندہ ہو انہیں درندہ کہہ کر کون سا گناہ کیا؟ کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ درندہ کہنا ہمارے مخالفین کو بڑا ناگوار گزرا ہے، جن کا انتخابی نشان ہی درندہ ہو انہیں درندہ کہہ کر کون سا گناہ کیا؟

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی نے لاہور میں بڑا اجتماع کیا جس پر کئی جگہوں سے چیخیوں کی آوازیں آرہی ہیں۔

    لاہور میں جلسہ کرنے کی جگہیں کم ہو چکی ہیں، موچی دروزاہ جمہوریت پسند لوگوں کی پسندیدہ جگہ ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جلسے میں شریف برادران کو درندہ کہنا ہمارے مخالفین کو بڑا ناگوار گزرا ہے۔

    شہبازشریف عوامی اجتماعات میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کیخلاف جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں وہ سب جانتے ہیں، شہباز شریف پہلے بھائی کی دولت ہی واپس لے آئیں، جس پارٹی کا انتخابی نشان ہی درندہ ہو، انہیں درندہ کہہ دیا تو کون سا گناہ کر دیا؟ ہم گندگیاں اچھالنے کے عادی نہیں ہیں۔

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن(ر) صفدر کے سسر نے ملک کا سیاسی کلچر ختم کر دیا، ہم ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں سے بری ہوچکے ہیں، پیپلز پارٹی لائنوں پر یقین نہیں رکھتی نہ ہی ہم کہیں سے لائن لیتے ہیں۔


    مرضی کے جج لگانے والے آج خلاف فیصلہ آنے پران ہی ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، کائرہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

     

  • مرضی کے جج لگانے والے آج خلاف فیصلہ آنے پران ہی ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، کائرہ

    مرضی کے جج لگانے والے آج خلاف فیصلہ آنے پران ہی ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ساری زندگی مرضی کے جج لگائے، اب فیصلہ خلاف آنے پر ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، بلوچستان میں حکومت خود ان کے کرتوتوں کی وجہ سے گری۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری سپریم کورٹ کے پی سی او جج تھے جس کی حمایت نوازشریف نے بھی کی۔

    سابق وزیر اعظم تمام زندگی مرضی کے جج لگا کر مرضی کے فیصلے لیتے رہے اور اب فیصلہ خلاف آنے پرججز کو گالیاں دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم سے ایک اورجھوٹ بول رہےہیں، پانچ لوگ نہیں بلکہ بڑی عدالت کے  پانچ ججز نے آپ کو وزیر اعظم ہاؤس سے نکالا، کیا نوازشریف اور ان کے بچوں کے اکاؤنٹ نہیں پکڑے گئے؟ کوئی وزیراعظم آئین سے بالاتر نہیں ہوتا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نواز لیگ کی ہے اور اپوزیشن والی باتیں بھی نواز شریف خود کررہے ہیں، ن لیگ اداروں کو دباؤمیں لانا چاہتی ہے، لوگوں کو گھردینے کی باتیں اسمبلی میں کیوں نہیں لاتے؟ سیاسی کارکنوں سمیت ہرشہری کے حقوق برابر ہیں۔

    قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کا الزام کبھی ہم پر تو کبھی آئی ایس آئی پر کسی پر لگایا جاتا ہے، جبکہ وہاں کی حکومت خود نواز لیگ کے کرتوتوں کی وجہ سے گری۔

    ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں صاحب کہتے ہیں کہ اگر اب اقتدار میں آئے تو نیب کو ٹھیک کردیں گے، تو میاں صاحب آپ کو کس نے روکے رکھا؟ آپ ساڑھے چار سال تک کیا کرتے رہے؟ اب بھی کچھ مہینے باقی ہیں اب کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ مرحوم میرہزارخان بجارانی بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، یقین نہیں آتا، انہوں نے اتنا سخت قدم کیسے اٹھایا؟ پانچ فروری کو موچی دروازے پر ہونے والاجلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔

  • میاں صاحب، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی: قمر زمان کائرہ

    میاں صاحب، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی: قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اب ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے دعوے کئے۔ انہوں نے اگر میٹرو بنائی ہے تو دیہاڑیاں بھی خوب لگائی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 5 فروری کو پی پی موچی دروازے پر جلسہ کرے گی، پیپلزپارٹی جلسے میں مودی حکومت کو جواب دینا ہے، جلسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کو بھی جواب دینا ہے۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کو برا کہہ کر تاثر دیا جارہا ہے بڑا ظلم ہوگیا، نواز شریف آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جانے والی ہیں، آپ کو عدلیہ کے ہی ججز نے سزا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے ایک روپے نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، دولت کو چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ اب سامنے آچکے ہیں، میاں صاحب آپ اگلی بار اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری نے حکومت کو چار سال دئیے، آصف زرداری بلوچستان کی طرح دیگر اسمبلیوں سے ن لیگ حکومت ختم کراسکتے ہیں۔

    یہ پڑھیں: الیکشن سے پہلے نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، قمرزمان کائرہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کا پورا خاندان کرپشن میں ملوث ہے، میاں صاحب الیکشن کے لیے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

    شہباز شریف کے خلاف نیب گھیرا تنگ کررہا ہے، آشیانہ اسکیم کی تحقیقات پر ہی شہباز شریف بوکھلا گئے، ان کو بھی تو پیلی ٹیکسی، سستی روٹی اسکیم اور مختلف منصوبوں کے نام پر لوٹی گئی قومی دولت کا حساب دینا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔