Tag: qamar zaman kaira

  • وفاق نے کے پی کے کو کاٹنے کی کوشش کی، اسد عمر

    وفاق نے کے پی کے کو کاٹنے کی کوشش کی، اسد عمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ آج تک کسی حکومت نے ایسی غلطی نہیں کی، وفاق نے ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے کاٹنے کوشش کی، اجیت دودل نے کہا تھا پاکستان کے صوبوں کو آپس میں لڑائیں گے اور یہ بیان آج میرے کانوں میں گونج رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آفدی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارنے کل کہا تھا کہ میں نے موٹر وے کھولنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن آج پھر موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔


    وفاق کے معاملا ت سے لگتا ہے کہ اسی پر کام کیا جارہا ہے، حکومت معاملات کس طرف لے جارہی ہے اسے سوچنا چاہیے، چوہدری نثار سیاسی مسائل کا حل ڈنڈے سےچاہتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ نے پروگرام مٰیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتحادیوں سے مل کر اس مسئلے کا حل کرنے کا سوچا تھا۔

    انہوں نے اپنے پچھلے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح سہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ پر ہمارے خلاف لاہور میں مظاہرے کیے اوراپنی تقاریر میں کیا کچھ نہیں کہا۔ لیکن وہ خود لوڈ شیڈنگ آج بھی ختم نہ کرسکے۔

  • نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے، قمرزمان کائرہ

    نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے، قمرزمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے حق میں کراچی میں رات کے اندھیرے میں کوئی بینرز لگا گیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے ان کی پذیرائی ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی انہیں اکٹھا کیا، اپوزیشن کے فیصلے کے مطابق پانامہ لیکس پر کمیشن تشکیل کے لیے بل بھی پارلیمان میں پیش کردیا ہے۔

    حکومت نے بلڈوز کرنے کی کوشش کی تو پھر مشکلات حکومت کے لیے ہی پیدا ہوں گی، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت آسانی کے ساتھ کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو کراچی کے جلسے میں تحریک انصاف نے دعوت دی تو پیپلز پارٹی علامتی شرکت کرے گی۔

     

  • چوہدری نثار پاناما لیکس آپ کو نہیں چھوڑے گا، مولا بخش چانڈیو

    چوہدری نثار پاناما لیکس آپ کو نہیں چھوڑے گا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار آپ جتنی بھی تنقید کریں پاناما لیکس آپ کو نہیں چھوڑے گا، تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس اور کرپشن کے معاملات پر سیاسی بازار گرم ہے۔

    سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں ۔چوہدری نثار نے سرے محل کا معاملہ اٹھایا تو مولا بخش چانڈیو نے جدہ جانے کا معاملہ اٹھادیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو سرے محل اتنا عرصہ کیوں نہیں یاد آیا؟ ہم نے دن کی روشنی میں این آر او کیا، ہم رات کے اندھیرے میں معاہدہ کرکے جدہ نہیں گئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار ہم سے ٹکرانے کا خیال دل سے نکال دیں ۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ہم سے الجھو گئے تو چین سے نہیں بیٹھو گے۔ نواز شریف ہم سے بگاڑ کر ہوا کا ایک جھونکا بھی برداشت نہیں کر سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے چودھری نثار اپنے لیڈر کو وطن واپس تو لائیں اس کے بعد کوئی اور بات کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں چودھری نثار کس کے کہنے پر اپنی ہی حکومت کیخلاف صف بندی کر رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کو جوابی الزامات کے ذریعے چھپا نہیں سکتے، وہ جھوٹے الزمات کےبجائےعدالت آئیں، انہیں ماضی طرح مایوسی اورشرمندگی کےسوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف بیان بازی کرنے سے چوہدری نثار کا وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہیں ہوگا۔

    مولا بخش چانڈیو بولے کہ چوہدری نثار پہلے ہمیں کہتے تھے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑدو اب عمران خا ن کو کہہ رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑ دو۔

     

  • سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، قمر زمان کائرہ

    سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سند ھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کسی صوبائی یاوفاقی حکومت کے بھی بس کی بات نہیں۔

    وہ لاہور میں صوفی بزرگ واصف علی واصف عرس کی مناسبت سے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سند ھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کسی صوبائی یاوفاقی حکومت کے بھی بس کی بات نہیں۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہندوستان تو دشمن ہے ہی ملکی عدم استحکام کی ذمہ دار عالمی پالیسیاں بھی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا کے الزامات نئے نہیں۔

    ضیاءالحق سے میمو اسکینڈل اور اب تک پیپلز پارٹی کی قیادت کو الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف کو جوڈیشل کمشن بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر عمران خان کو سمجھ نقصان کے بعد آئی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب یا ایران کا مسلک نہیں ،صرف سب کوقابل قبول تنوع کا نظام چل سکتا ہے۔

  • گونوازگوکے نعرے رنگ لاسکتے ہیں،قمرزمان کائرہ

    گونوازگوکے نعرے رنگ لاسکتے ہیں،قمرزمان کائرہ

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار کریں ورنہ گونوازگوکے نعرے رنگ لاسکتے ہیں ۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا وزیرِاعظم اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار کریں اور بحران حل کرنے کے لیے چارپانچ سینئر سیاستدانوں پرمشتمل بااختیار کمیٹی بنائیں ۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ایسی ہی بااختیارکمیٹی عمران خان اورطاہر القادری بھی بنائیں اوردونوں فریقین کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کریں ،قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مڈٹرم انتخابات کے حوالے سے بات نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو نے صرف پارٹی کارکنوں سے نہیں بلکہ پی پی پی کے ہمدردوں سے بھی معافی مانگی ہے۔