Tag: qamar zaman qaira

  • اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم ہمیں نہیں روک سکیں گے، قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم ہمیں نہیں روک سکیں گے، قمر زمان کائرہ

    راولپنڈی : پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے ماحول خراب کرنانہیں چاہتےلیکن اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم ہمیں نہیں روک سکیں گے، نیب پیشی پرجو جھلک دکھائی اسے یاد رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں جس کے باعث وکلاء کو بھی مشکلات کاسامنا کر ناپڑا ہے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا آج احتساب عدالت میں پہلادن تھا،نیب کی تیاری نہیں تھی، عدالت نےنیب کی آج کی کارکردگی پر برہمی کا بھی اظہار کیا اور نیب کو ہدایت کی باقاعدہ ریفرنس فائل کریں، نیب کی جانب سے بار بار درخواست کی گئی ہمیں وقت دیا جائے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ ہم عدالت نہ باہر کا ماحول خراب کرناچاہتے ہیں، فیصلہ کرلیا کہ اسلام آبادمیں رہنا ہے تو پھر پی ٹی آئی کی حکومت کیا، ہم توآمریت میں بھی اسلام آباد میں رہے ہیں۔

    وزیر اعظم بول رہے ہیں دھرنا دیں ہم کنٹینر دیں گے، حکومت کیوں خوفزدہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر وکلاء عدالتوں میں نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے، وزیر اعظم بول رہے ہیں دھرنا دیں ہم کنٹینر دیں گے، حکومت کیوں خوفزدہ ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈری ہوئی حکومت ہے، یہاں 5 افراد آئے ہیں اور 5000 اہلکار کھڑے کردیے ہیں، زرداری صاحب نے میڈیا پر میسج کیا تھا کہ کارکنان نہ آئیں۔

    ان کا کہنا تھا نیب خودمختار ہے اور اپنی تفتیش کسی سے شیئر نہ کرنے کا پابند ہے تو وزیراعظم اور وزرا کو کیسے پتہ ہوتا ہے کہ کون گرفتارہونے والا ہے؟منی لانڈرنگ کا شور بہت ہے، ثابت کچھ نہیں ہوا۔

  • بلاول نے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو کوئی نہیں روک سکےگا، قمرزمان کائرہ

    بلاول نے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو کوئی نہیں روک سکےگا، قمرزمان کائرہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ باربارکہتےہیں عدالتوں سے نہیں ڈرتے، بلاول نےاسلام آبادآنےکافیصلہ کیاتوکوئی نہیں روک سکےگا جبکہ خورشید شاہ نے کہا خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا باربارکہتےہیں عدالتوں سے نہیں ڈرتے، ہائی کورٹ میں ہر طرف سے روکا جارہا ہے، مارشل لادورمیں بھی گولیوں کے سامنے ڈٹے رہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا وزیراعظم کہتے ہیں آئیں دھرنادیں مگرہرطرف تاریں ہیں، یہ حکومت کی غلط پالیسی ہے،پولیس والے مجبور ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا بلاول نےاسلام آبادآنےکافیصلہ کیاتوکوئی نہیں روک سکےگا، انھوں نے اعلان کیا تو پورا پاکستان استقبال کے لئے نکلےگا۔

    خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں، خورشید شاہ


    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا حقیقی کہانی یہ ہے کہ یہ مارچ تھا نہیں مگر مارچ بن گیا، 4 اپریل کوگڑھی خدا بخش جانا اصل پروگرام تھا، رات کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا۔

    ،خورشیدشاہ کا کہنا تھا لانگ مارچ نہیں تھا بلکہ لاڑکانہ جانے کا راستہ تھا، تاریخ یہی بتاتی ہےایک لاکھ لوگوں کوچند ہزار کہا جاتا تھا، وفاقی حکومت کے ناکام کہنے سے ناکام نہیں ہوتا، عوام کا جم غفیر تھا، سب نے دیکھا۔

    رہنماپیپلزپارٹی نے کہا وزیراعظم سندھ میں آئیں انہیں کس نے روکا ہے، نعروں سےلوگ خوش نہیں ہوتے، انہیں کچھ دیناچاہیے، خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں۔

  • بلاول بھٹو کی قیادت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے: قمر زمان کائرہ

    بلاول بھٹو کی قیادت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے: قمر زمان کائرہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کے لیے آواز بلند کی، ہماری جماعت نوجوانوں کے حقوق کی داعی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوجوان سیاست کا مستقبل ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے، اور بلاول بھٹو کی صورت میں ایک نوجوان لیڈر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

    میاں صاحب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو: قمر زمان کائرہ

    انہوں نے کہا کہ 64 فیصد نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، بلاول بھٹو نوجوانوں کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں، بلاول کے لیے اگلا الیکشن نہیں بلکہ اگلی نسل اہم ہے، نوجوانوں کو جدید علوم اور ہنر سکھانے کی ضرورت ہے، اور پیپلز پارٹی نوجوانوں کو روزگار دے گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں، انتہا پسندوں سے کبھی نہیں ڈری، باجوڑ اور وزیرستان آپریشن ہمارے دور میں شروع ہوئے، ہم نے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

    میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ جمہورت کو سپورٹ کیا، اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی سیاست نہیں چاہتے، حکومت میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں، بلاول بھٹو کی قیادت میں سیاسی سفر جاری رکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایک فرنٹ مین پکڑا گیا تو حکومت کی چیخیں نکل گئیں، قمر زمان کائرہ

    ایک فرنٹ مین پکڑا گیا تو حکومت کی چیخیں نکل گئیں، قمر زمان کائرہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایک فرنٹ مین پکڑا گیا تو حکومت کی چیخیں نکل گئیں، ابھی پتہ نہیں کتنے بندے اور پکڑے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، احد چیمہ کی گرفتار سے متعلق قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک بندہ پکڑا گیا ہے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلیوں میں نیب کے خلاف قانون بنانے لگے ہیں، نیب جب پیپلز پارٹی پر مقدمات بنا رہی تھی تو بہت اچھی تھی، لیکن اب حکومت کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

    میاں صاحب، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی: قمر زمان کائرہ

    رہنماء پی پی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنی مرضی کی عدالتیں اور جے آئی ٹیز چاہتے ہیں، حدیبیہ میں شہباز شریف کے حق میں فیصلے پر عدالت بہت اچھی تھی، لیکن جب فیصلے مرضی کے خلاف آئیں تو عدالت بری ہوگئی۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ کا منطقی انجام آگیا ہے، اب ڈرامے نہیں چلیں گے، قوم آپ سے ایک ایک پائی کا حساب مانگے گی، نیب کے خلاف قوانین بنانے سے کچھ نہیں ہوگا آپ نے اب قوم کو حساب دینا ہے۔

    نواز شریف نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ

    تحریک انصاف کی پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب صرف خواب دیکھتے ہیں، کہتے ہیں کرپشن ختم کردوں گا لیکن تمام پارٹیوں سے کرپٹ افراد کو آپ نے اپنی پارٹی میں جگہ دے رکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلےچاہتی ہیں،قمرزمان

    نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلےچاہتی ہیں،قمرزمان

    لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلےچاہتی ہیں، سپریم کورٹ کےججز کوگالیاں اوردھمکیاں درست نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی حکومت ہے انہیں بھی سوچناچاہیے، میاں صاحب کہتےہیں قانون میں بہتری کی ضرورت ہے، آپ کی حکومت ہےقانون سازی کریں کس نے روکا ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےججز کوگالیاں اوردھمکیاں درست نہیں، میاں صاحب ایسارویہ نہ اپنائیں کہ کل انہیں تکلیف ہو، میاں صاحب کیخلاف کیسزکھلےتوججزکودھمکیاں دینےلگے، میاں صاحب ہم نےتوکبھی ججزکوگالیاں یادھمکیاں نہیں دی۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ قصورکے سانحے کو معاشرے کے ہر فرد نے محسوس کیاہے، سب کی خواہش ہے ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے، ملک میں سرعام پھانسی دینے کا رواج رہاہے، نصاب میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ


    انکا کہنا تھا کہ میڈیا آواز نہ اٹھاتا تو حکمرانوں کی توجہ اس جانب نہ جاتی، ایسے واقعات پر تالیاں بجانے کی ضرورت نہیں تھی۔

    شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے حوالے سے قمر زمان نے کہا کہ شہبازشریف پریس کانفرنس میں میں میں کرتےرہے، زینب کے والد کو بٹھا کر پریس کانفرنس کرنے کا مقصد نمائش تھا، وزیراعلیٰ اور راناثنا اللہ نے زینب کے والد کو دباؤ میں رکھا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کو گالیاں اور دھمکایا گیا تو عدلیہ کوبھی جواب دیناپڑے گا، نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلے چاہتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی آج ملتان میں جلسہ کرے گی،قمر زمان کائرہ

    پیپلزپارٹی آج ملتان میں جلسہ کرے گی،قمر زمان کائرہ

    لاہور:پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آج ملتان میں جلسہ کرے گی، پیپلزپارٹی کچھ عرصے سے بحران میں تھی، ریاست کی کچھ قوتیں ہمیشہ پیپلزپارٹی کی مخالف رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان جلسے میں شرکت کیلئے روانگی سے پہلے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آج ملتان میں جلسہ کرے گی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کچھ عرصے سے بحران میں تھی، ریاست کی کچھ قوتیں ہمیشہ پیپلزپارٹی کی مخالف رہیں ، فاٹا کے معاملے پر حکومت اور فضل الرحمان پھنس گئے ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ آنے والے دن عجیب و غریب ہوں گے، ایم ایم اےکی بیل آسانی سے منڈھے نہیں چڑھے گی، ایم ایم اے کی تین جماعتیں مختلف اتحادی حکومتوں میں ہیں، جماعت اسلامی تحریک انصاف کی اتحادی ہے، فضل الرحمن اور ساجد میر مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔

      انکا کہنا تھا  کہ قبل از وقت الیکشن غیرآئینی نہیں ہوتے، بروقت الیکشن سے جمہوری نظام پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نےپی ٹی آئی سےتعاون کی کبھی درخواست نہیں کی، کرپٹ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسپیکرصاحب اپنے منصب کے مطابق کام نہیں کر رہے، خدشہ ہے تواسپیکرکو ایوان میں اپنی بات واضح کرنی چاہیے، وزیراعظم کو خود ہی یقین نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں میرے وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔

    طاہر القادری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ طاہرالقادری احتجاج کی طرف گئے تو ہم ساتھ ہوں گے، طاہر القادری کے سیاسی اتحادی نہیں بن رہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیشہ طاہر القادری کا ساتھ دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • نواز شریف کواستعفی دینا ہوگا،ورنہ عدالت کالر سے پکڑ کر نکال دیگی،قمر زمان کائرہ

    نواز شریف کواستعفی دینا ہوگا،ورنہ عدالت کالر سے پکڑ کر نکال دیگی،قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کو استعفی دینا ہوگا، ورنہ عدالت کالر سے پکڑ کر نکال دیگی،میاں صاحب عدالت میں مقدمے کو احتساب نہیں کہتے، آپ کی ڈکیتیاں اور بینک اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا وزیراعظم استعفیٰ دو، گونوازگو لوگوں کے دلوں کی آواز ہے، جےآئی ٹی رپورٹ کے بعد سے گونوازگو کہہ رہے ہیں، وزیراعظم کے بچنے کا کوئی امکان نہیں،حکمرانوں کی عالمی طور پر ڈکیتیاں اور بینک اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت فورسز کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت دے، فورسز کے آزادانہ کام کرنے سے سلیپر سیلز کا خاتمہ ہوجائے گا، سیاسی مخالفین کو روکنے کیلئے آرڈیننس کے ذریعے16ایم پی او کا نفاذ کیا گیا، حکومت پیپلزپارٹی کو کیا ڈرائے گی ہم تو آمر سے بھی نہیں ڈرے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ ریلیوں اور احتجاج کیلئے ضلعی حکومتوں کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا، حکومت کے لوگ جلسے کر رہےہیں انہیں اجازت مل جاتی ہے، پیپلزپارٹی احتجاج کرے تو روکنے کی بھرپور کوشش ہوتی ہے، حکومت کے حق میں تقریر ہوتی ہے تو ٹھیک ہم کریں تو روکا جاتا ہے، احتجاج یاریلی سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ گو نواز گو کی تحریک کو آگے بڑھاتے جائیں گے بلاول بھی آئیں گے، اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی احتجاج کرتی رہیں گی یہ ان کاحق ہے، حکومت کو اسٹیپ ڈاؤن کرناہوگا ورنہ کوئی کالر سے پکڑ کر نکال دے گا، آپ کی کرپشن ساری دنیامیں پھیل چکی ہر کوئی اسی پر بات کررہاہے، انتظامی مشینری وفاداری حکومت کےساتھ رکھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات پرجیل جاسکتے ہیں، پی پی رہنما

    فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات پرجیل جاسکتے ہیں، پی پی رہنما

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے توپوں کا رخ وزیراعظم کی طرف کرلیا اور کہا کہ فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات کے معاملے پر نوازشریف جیل جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ساری جماعتیں پیچھے رہ جائینگی ۔صرف ایک جماعت آگے جائے گی وہ پیپلز پارٹی ہے، تجسس تھا کہ والیم ٹین میں کیا ہے، وہی دیکھنے آیا ہوں۔

    پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے، لطیف کھوسہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے ، نوازشریف شہنشاہ بنتے جارہے تھے اور من مانیاں چل رہی تھیں، الیکشن کمیشن میں نوازشریف کیخلاف ہم نے درخواست دی۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی حفاظت ہم نے کی اور آئندہ بھی کریں گے، جو دھمکیاں دے رہے ہیں، سن لیں عوام سپریم کورٹ کی ضامن ہے، شریف خاندان کو بار بار کہا گیا منی ٹریل بتا دیں، شریف خاندان کو وضاحت دینے کیلئے کئی مرتبہ موقع دیا گیا، سسلین مافیا اور گاڈ فادر سے پاکستان کے عوام کو چھٹکارا ملے گا۔

    لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے ، قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالت نے بھی سوچا انہیں کیا کہیں، جو دھمکیاں کل دی گئیں وہ حکمران وقت کو نہیں کہنا چاہیے، لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے درست کہا عدالت جےآئی ٹی کی حفاظت کیلئے کچھ کرے، ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگی ریکارڈ جل گیا، کسی کو نہیں پوچھا گیا، الزام لگتا ہے ثبوت مانگتے ہیں آگ لگتی ہے اور ریکارڈ جل جاتا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ کل ججز نے شریف خاندان کو بتا دیا کہ آپ پر الزامات کیا ہیں، پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے، پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔