Tag: qamer bajwa

  • ملک توڑنے کی بات کرنے والے جلد قانون کی گرفت میں‌ ہوں‌ گے، آرمی چیف

    ملک توڑنے کی بات کرنے والے جلد قانون کی گرفت میں‌ ہوں‌ گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایک طرف ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں دوسری طرف سمندر پار بیٹھے لوگ فوج اور ملک کو گالیاں دے رہے ہیں اور ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، ایسے لوگ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    یہ بات انہوں نے مری کے قریب واقع گاؤں میں موجود شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے گھر آمد کے بعد بیان دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں دلاسا دیا اور کہا کہ بیٹے کی شہادت پر ایسے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    ایسے جوانوں کی موجودگی تک ملک کا کچھ نہیں بگڑ سکتا

    آرمی چیف نے کہا کہ میں شہید ارسلان کے والدین کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ملک کے لیے اپنے بیٹے کا نذرانہ پیش کیا، ارسلان 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، آفرین ہے اس کے والدین پر، جب تک ایسے والدین موجود ہیں جو اس ملک کے لیے اپنے بچے قربان کرنے کے لیے تیار ہیں تو اس ملک کو کچھ نہیں ہوسکتا۔

    جس دن کوئی جوان شہید ہو، وہ رات میرے لیے مشکل ہوتی ہے

    انہوں نے کہا کہ جس وقت بھی کوئی میرا جوان شہید ہوتا ہے تو وہ رات میرے لیے بہت مشکل ہوتی ہے،محسوس ہوتا ہے کہ میرے جسم کا کوئی حصہ کٹ گیا ہو لیکن جب صبح بھرپور ارادے کے ساتھ بیدار ہوتا ہوں کہ مجھے کام کرنا ہے کہ شہید کا خون رائیگاں نہ جائے۔

    آرمی چیف کا ویڈیو بیان

    سمندر پار بیٹھے لوگ فوج اور ملک کو گالیاں دے رہے ہیں

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم اس ملک کے لیے اپنے بہت خوبصورت نوجوان قربان کررہے ہیں دوسری طرف سمندر پار بیٹھے کچھ لوگ کافی عرصے سے فوج اور ملک کو گالیاں دے رہے ہیں اور ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، میں انہیں بتادیناچاہتا ہوں کہ جب تک ہمارے پاس ایسے بہادر جوان موجود ہیں ملک پر کوئی آنچ نہیں آئے گی اور عنقریب ایسے افراد پر قانون کی گرفت ہوگی۔

    ملک میں آئین اور قانون کی عمل داری ہوگی

    قمر باجوہ نے کہا کہ ہم نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے، اس کے لیے پاکستان میں آئین اور قانون کی عمل داری ہوگی اور یقینی بنائیں گے کہ پاکستان ایک مضبوط اور بہترین ملک بن جائے۔

    تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں

    انہوں نے کہا کہ فوج سمیت،ایف سی، پولیس، رینجرز سمیت دیگر تمام  سیکیورٹی اداروں کے شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان دن بہ دن امن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    عوام فکر نہ کریں، پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ عوام فکر نہ کریں ہم اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جب تک عوام کی قوت ہمارے ساتھ ہے جس کے ساتھ فوج کا محبت کار شتہ ہے پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

  • پاک فوج کا وقار ہر حال میں برقرار رکھیں گے، آرمی چیف، کھاریاں‌ کا دورہ

    پاک فوج کا وقار ہر حال میں برقرار رکھیں گے، آرمی چیف، کھاریاں‌ کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج ایک بہترین ادارہ ہے، اس کا وقار اور ساکھ ہر حال میں بحال رکھیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کھاریاں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ آرمی چیف نے جہلم میں آرمی فائرنگ کے مقابلے کا فائنل سیشن بھی دیکھا۔

    دورے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشن کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر اور آرمی چیف نے فائرنگ مقابلوں کے آخری سیشن کا معائنہ کیا۔

    qamar-bajwa-post-1

    افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی ایک بہترین ادارہ ہے، پیشہ وارنہ تیاریاں جاری رکھی جائیں، پاک فوج کے افسران و جوان اپنی صلاحیتوں کونکھارنے کے لیے ایسے مقابلوں میں شرکت کرتے رہیں۔

    قمر جاوید باجوہ سے افسران نے نیوز لیکس سے متعلق سوالات کیے جبکہ فوجی عدالتوں سے متعلق رانا ثناء اللہ کے بیان پر بھی سوالات کیے گئے۔آرمی چیف نے ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    qamar-bajwa-post-2

    دریں اثنا ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے۔

  • دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، آرمی چیف

    دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، آرمی چیف

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشنز کیے جائیں، دہشت گردی ناقابل قبول ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا، یادگارہ شہدا پر بھی حاضری دی، انھیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، کمانڈ کی جانب سے آپریشنل تیاریوں اور قیام امن کے لیے صوبہ بلوچستان میں جاری آپریشنز کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں ، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مدد کریں۔

    انھوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا اور ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کو صوبے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کی ہدایات بھی دیں۔

    آ رمی چیف نے مزید کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے فوج صوبائی حکومت کو تمام ضروری سہولیات، لیویز کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد اور تمام دور دراز علاقوں میں جاری منصوبوں کے لیے سکیورٹی فراہم کرے گی۔