Tag: Qamruzzama Kaira

  • میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

    میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

    منڈی بہاؤالدین: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف خواہ مخواہ مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں، حالاں کہ انھیں عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منڈی بہاؤالدین میں ممبرسازی مہم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا، انھوں‌ نے کہا کہ بلاول بھٹو آج ہمارے درمیان موجود ہیں اور ممبر سازی مہم میں شریک ہیں.

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا، انھوں نے عدالت میں جعلی کاغذات جمع کرائے تھے.

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کوشش ہے کہ اداروں میں لڑائی ہوجائے، سابق وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ادارے آپس میں دست و گریبان ہوجائیں، اداروں میں لڑائی کی نوازشریف کی خواہش پوری نہیں ہوگی.

    انھوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں 5 سال حکومت کی ہے، وہ کے پی میں کیا انقلاب لے کر آئے، عمران خان بتائیں کہ خیبرپختونخواہ میں کرپشن کا خاتمہ کیوں نہیں کیا.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ عمران خان تمام کرپٹ لوگوں کوحکومت میں لےلائے، ان کے اپنے وزیروں پر کرپشن کےالزامات ہیں، وہ ہر موڑ پر یوٹرن لے لیتے ہیں.


    جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ

    جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا کریڈٹ رینجرزاورسندھ پولیس کوجاتا ہے، اس میں‌ ن لیگ کا کوئی حصہ نہیں.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ن لیگ کا حصہ نہیں ہے، بانی ایم کیوایم اور ان کے درمیان اتحاد تھا.

    [bs-quote quote=” کراچی آپریشن میں ن لیگ کا حصہ نہیں ہے، بانی ایم کیوایم اور ان کے درمیان اتحاد تھا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”قمر زمان کائرہ”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں، انتہا پسندوں سے کبھی نہیں ڈری، باجوڑاوروزیرستان آپریشن ہمارے دور میں شروع ہوئے، دہشت گردوں سےکوئی خوفزدہ تھا تووہ ن لیگ تھی.

    قمرزمان کائرہ جب ہم پر حملے ہورہے تھے ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی، میاں برادران طالبان سے التجا کرتے تھے کہ پنجاب نہ آنا.

    انھوں نے کہا کہپیپلزپارٹی نے سوات میں آپریشن کیا، عمران خان تو طالبان کو پشاور میں دفترکھول کردینا چاہتے تھے.

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پیشیاں کرپشن کی وجہ سے بھگت رہےہیں، میموگیٹ اسکینڈل میں کس کےکہنے پرنوازشریف نے کالا کوٹ پہنا، یہ حقائق مسخ نہیں‌ کرسکتے.

    یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت عوامی نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا، جس میں‌ انھوں نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف میرا ہی احتساب ہورہا ہے۔


    امریکی صدر کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے‘ نوازشریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔