Tag: qandhar

  • ائیرپورٹ پر فائرنگ سے 5 خواتین اہلکار جاں بحق

    ائیرپورٹ پر فائرنگ سے 5 خواتین اہلکار جاں بحق

    قندھار: مسلح دہشت گردوں نے ائیرپورٹ پر فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر خواتین کو لانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 خواتین سیکورٹی اہلکار اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر قندھارمیں واقع ائیرپورٹ کے قریب ایک موٹرسائیکل پر آئے ہوئے دو مسلح دہشت گردوں نے خواتین کی سیکیورٹی وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق  جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا۔

    گورنر قندھار نے برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہفتے کی صبح خواتین اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آرہی تھیں کہ ائیرپورٹ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور با آسانی فرار ہوگئے۔


    پڑھیں: ’’ افغانستان میں بگرام ائیربیس میں دھماکہ،4افراد ہلاک ‘‘


    ترجمان افغان حکومت کے مطابق واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی جبکہ افغان طالبان نے بھی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی خواتین قندھار کے ایئرپورٹ پر سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو تلاشی لیتی تھیں۔

    واضح رہے افغانستان میں خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 8 ماہ میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق 3 ہزار 7 سو سے زائد مقدمات درج ہوئے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد پانچ ہزار تھی۔

  • دوران پروازجہاز کا ہائیڈرولک سسٹم فیل، کراچی میں اتارلیا گیا

    دوران پروازجہاز کا ہائیڈرولک سسٹم فیل، کراچی میں اتارلیا گیا

    کراچی : دبئی سے قندھار جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی طور پر اتار لیا گیا،ذرائع کے مطابق دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن بوئنگ737کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا تھا۔

    دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی طور پر اتار لیا گیا،ذرائع کے مطابق دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن بوئنگ737کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا تھا جس کے باعث طیارے کا رخ کراچی کی طرف کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے کپتان نے کراچی کے کنٹرول ٹاور سے فوری طور پر رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتارلیا گیا طیارے میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے۔

  • قندھار میں خودکش حملہ، حامد کرزئی کے کزن ہلاک

    قندھار میں خودکش حملہ، حامد کرزئی کے کزن ہلاک

    افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں خودکش حملے کے نتیجے میں صدر حامد کرزئی کے کزن ہلاک ہوگئے۔

    افغانستان کا جنوبی شہر قندھار عید کے موقع پر دھماکے سے گونج اٹھا۔ حملہ آور نے صدر حامد کرزئی کے کزن کو نشانہ بنایا۔

    خودکش حملہ آور ایک مہمان کے روپ میں افغان صدر حامد کرزئی کے کزن حشمت کرزئی کے گھر عید ملنے کے لیے آیا۔

    ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے گلے ملتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حشمت کرزئی موقع پر ہلاک ہوگئے۔