Tag: Qaqlasht Festival

  • چترال میں چار روزہ تاریخی ققلشت میلے کا اختتام

    چترال میں چار روزہ تاریخی ققلشت میلے کا اختتام

    چترال: خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں تاریخی جشن ققلشت اختتام کو پہنچ گیا، ہزاروں مقامی اور علاقائی سیاحوں نے چار روز پر مشتمل میلے میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق چترال میں ہر سال منعقد ہونے والے چار روزہ ققلشت میلے کا اختتام ہو گیا ہے، کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ اگلے سال اس میلے کو زیادہ وسیع سطح پر منعقد کیا جائے گا۔

    ققلشت فیسٹیول بلند ترین اور خوب صورت ترین علاقے چترال میں دو ہزار سال سے زائد عرصے سے منعقد ہوتا آ رہا ہے۔

    میلے میں مختلف قسم کے کھیلوں پر مبنی سرگرمیاں دیکھنے کو ملتی ہیں، ملک بھر سے اور غیر ملکی سیاح بھی اس میلے کو دیکھنے آتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی خوب صورتی کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

    چترال میں ققلشت میلا خیبر پختون خوا حکومت کے تحت 18 سے 21 اپریل کو منعقد کیا گیا۔

    اس میلے میں پولو، خصوصی افراد کے کھیل، ثقافتی کھانوں کے اسٹالز، ثقافتی شوز، رسہ کشی، شوٹنگ، میراتھن ریس، والی بال، راک کلمبنگ، کرکٹ، فٹ بال، تیر اندازی، باز شکار، ہاکی اور موسیقی نائٹ سمیت پیرا گلائیڈنگ، زِپ لائننگ، مشاعرہ اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

  • ثقافتی رنگوں سے مزین حسین وادی چترال میں ’’ جشن قاقلشٹ‘‘ کا انعقاد

    ثقافتی رنگوں سے مزین حسین وادی چترال میں ’’ جشن قاقلشٹ‘‘ کا انعقاد

    چترال : دو ہزار سالہ تاریخ پر مشتمل جشن قاقلشٹ فیسٹول اپنے روایتی انداز سے ہرسال منایا جاتا ہے، اپریل کے مہینے میں منائے جانے والےاس قدیم فیسٹیول میں  وادی چترال کے مقامی رنگوں کو نمایاں کر دے دکھایا جاتا ہے۔

     اس کے ساتھ فیسٹیول میں مختلف ثقافتی رنگ بھی نظر آتے ہیں، جسے جشن بہاراں یا جشن قاقلشٹ کے نام سے منایا جاتا ہے، اس بار یہ چار روزہ فیسٹیول12سے15اپریل تک منایا جائے گا،جس کی تیاریوں زور و شور سے جاری ہیں۔

    قاقلشٹ فیسٹول میں ہاکی، فٹ بال، پولو، ریس، شوٹنگ سمیت متعدد کھیل بھی شامل کئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ فیسٹیول میں ثقافتی شوز، کوئز مقابلے جیسی دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ چترالی ستار کی موسیقی اور لوک رقص کے پروگرام بھی شامل ہیں، جشن قاقلشٹ میں مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر صوبوں کے عوام بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

    فیسٹیول منانے کا مقصد عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ یہاں کے کلچر کو فروغ بھی دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں کا رخ کریں اور سیاحوں سے کمائی ہوئی آمدنی سے یہاں غریب کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ضلعی انتظامیہ نے اپر چترال میں قاقلشٹ کے مقام پر جاری تین روزہ جشن قاقلشٹ کو چترال میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر وقت سے قبل ہی بند کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔