Tag: qarar dad jama

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس : وزیراعلیٰ کی غیرحاضری پراپوزیشن کی قرارداد

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس : وزیراعلیٰ کی غیرحاضری پراپوزیشن کی قرارداد

    لاہور : شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی سے طویل غیر حاضری کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے قرارداد جمع کرادی۔ رواں سال وزیر اعلیٰ پنجاب نے صرف2اجلاسوں میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی اسمبلی سےطویل غیرحاضری متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    قرارداد میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے ساتھ رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

    پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے رواں پارلیمانی سال کے دوران اب تک ہونے والے اسمبلی اجلاسوں میں صرف دو مرتبہ شرکت کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے بجٹ کی منظوری کے موقع پر اسمبلی میں تشریف لائے تھے۔ وزیر اعلیٰ کی پنجاب اسمبلی سے مسلسل غیرحاضری کے حوالے سے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں پوچھے جانے والے سوال پر بھی حکومتی جماعت نے سخت رویہ اختیار کیا تھا۔

     

  • تبلیغی جماعت پرپابندی کیخلاف جماعت اسلامی نے قرارداد جمع کرادی

    تبلیغی جماعت پرپابندی کیخلاف جماعت اسلامی نے قرارداد جمع کرادی

    اسلام آباد : جماعت اسلامی نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کے خلاف سینیٹ اورقومی اسمبلی میں التواء کی تحریکیں جمع کرادیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے مغرب کی خوشنودی کےلئےپابندی عائد کی، سینیٹ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اورقومی اسمبلی میں پارٹی پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے تحریک جمع کرائی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت پرپابندی ملک میں قرآن و سنت کی تعلیمات روکنے کے مترادف ہے ،تعلیمی اداروں میں ناچ گانے اور مخلوط پروگراموں کی سرپرستی کی جارہی ہے ۔

    تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے، بے حیائی پر مبنی فیشن شوز پر پابندی عائد کی جائے۔

    قرارداد میں اسلام کی تبلیغ و ترویج کیلئے تبلیغی جماعت کی خدمات ناقابل فراموش قراردیتےہوئےکہا گیا کہ حکمران مغرب کو خوش اور اللہ کو ناراض کررہےہیں،تبلیغی جماعت کےتعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی فوری اٹھائی جائے۔