Tag: qarardad

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب اسمبلی میں گرما گرمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب اسمبلی میں گرما گرمی

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر بحث کے دوران اراکین نے خوب شورشرابہ کیا، اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ پی ٹی آئی نے اضافے کیخلاف قرارداد جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں دوسری مرتبہ عوام پر پیٹرول بم گرا تو اس کی گونج پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی، اپوزیشن اراکین نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر مذمتی قرارداد پیش کی۔

    قرارداد میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کو بھی کم کیا جائے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمود الرشید کا کہنا تھا حکومت دن بہ دن مہنگائی بڑھا رہی ہے۔

    قرارداد پر اپوزیشن جماعت اورحکومتی ارکان کے درمیان بحث چھڑگئی، بحث بڑھی تو اراکین نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی، اس دوران اپوزیشن جماعت نشستوں سے کھڑی ہوگئی اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے، مذکورہ اضافہ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ کیا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرکے حکمران صرف اپنی جیبیں بھر رہے ہیں اور ان کو غریب عوام کا کوئی خیال نہیں۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس: سانحہ کراچی پر مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی کا اجلاس: سانحہ کراچی پر مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    کراچی : سندھ اسمبلی میں سانحہ کراچی پر مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ بھی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں نے اپنی مذمتی قراردادیں ایوان میں پڑھیں۔

    ایوان میں تمام قراردادوں کو یکجا کرکے مشترکہ قرار داد لانے پر اتفاق کیا گیا جس کے بعد قرارداد ایوان میں پیش کی گئی،قرارداد میں اسماعیلی برادری کے چھیالیس افراد کے بہیمانہ قتل پرافسوس اوردکھ کا اظہارکرتے ہوئے اسماعیلی برادری اورپرنس کریم آغاخان سے تعزیت کی گئی۔

    قراداد میں سانحہ کراچی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیاہے، سندھ اسمبلی میں سانحہ کراچی سے متعلق سوالات اٹھائے گئے توجواب کیلئے ایوان نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو غیر حاضر پایا۔

    فنکشنل لیگ کے شہریار مہر کا کہنا تھا کہ کراچی میں بربریت پر حکومت سندھ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرتے وہ صرف اخلاقیات کا مظاہرہ کریں۔

      اپوزیشن کی تنقید پر حکومتی بنچوں سے غیر حاضر وزیر اعلیٰ کا خوب دفاع کیا گیا، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ آخر ہیں کہاں؟

    اجلاس میں سانحہ کراچی پر مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی گئی ۔ ایوان میں اسماعیلی برادری کے چھیالیس افراد کے بہیمانہ قتل پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔

  • یمن جنگ : وزیر اعظم نے غلطی کی تو بڑی قیمت چکانی پڑے گی،خورشید شاہ

    یمن جنگ : وزیر اعظم نے غلطی کی تو بڑی قیمت چکانی پڑے گی،خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمان کی قرارداد کے خلاف بات کی تو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

    سید خورشیدشاہ نے کہا کہ پارلیمانی قرارداد کےبعد وزیراعظم کو وضاحت کے بجائےحکومتی پالیسی دینی چاہئیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کے بارے میں فیصلہ ہوا تھا کہ پاکستان کسی کی جنگ نہیں لڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ کی قرارداد واضح تھی کہ اگر سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیراعظم کوئی بڑی غلطی نہیں کریں گے۔

  • سندھ اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

    سندھ اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

    کراچی : ایم کیوایم نے عمران خان کےخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی۔ سندھ اسمبلی کا جلاس کورم پورانہ ہونے کی وجہ سے پیر تک ملتوی کر دیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرمتحدہ قومی مو منٹ نے سندھ اسمبلی میں مذمتی  قرار داد جمع کرادی ہے، مذکورہ قرارداد ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے جمع کروائی۔

    قرار داد کے متن میں کہاگیاہے کہ عمران خا ن نےایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف انتہائی نازیباالفاظ کا استعمال کئے ہیں جو کہ بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    قرار داد میں کہا گیاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے رویے اور ان کے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر کئی بار مذمت کر چکی ہیں۔بعد ازں  سندھ اسمبلی کا جلاس کورم پورانہ ہونے کی وجہ سے پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

    علاوہ ازیں اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئےنثار کھوڑو نے کہا کہ سانحہ بارہ مئی کی جے آئی ٹی رپورٹ پر عدالت فیصلہ کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں  نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان نے کراچی میں ہونے والےجلسے میں زہرہ شاہد کے قتل کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

  • بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور: پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کروادی۔ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ جس کے خلاف پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرار جمع کرائی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک کی طرف سے جمع کروائی گئی۔

    قرارداد میں ایوان کی جانب سے بھارتی فائرنگ سے شہیدہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس اور رینجرزاورفوج کے جوانوں سے اظہاریکجہتی کیا گیا۔

  • بلوچستان اسمبلی:خان آف قلات سمیت مزاحمت کاروں سے مذاکرات منظور

    بلوچستان اسمبلی:خان آف قلات سمیت مزاحمت کاروں سے مذاکرات منظور

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں امن وامان کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنےآگئے، وزیراعلیٰ ماحول بہتربنانے کیلئےمیدان میں کود پڑئے اورخان آف قلات سےمذاکرات کی قراردادمنظورکرلی گئی۔

    بلوچستان اسمبلی میں صوبے میں امن وامان سےمتعلق بحث ہوئی جس کے دوران حکومتی اوراپوزیشن ارکان میں ٹھن گئی، معاملہ بگڑتا دیکھ کروزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کو مداخلت کرنا پڑی ۔

    اپوزیشن رکن سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ڈیڑھ سال گزرگیا،صوبے میں نفرتوں کی وجوہات پرغور نہیں کیاگیا۔ بس ان کا یہ کہنا تھا کہ اسمبلی میں ایساشورشراباہوا کہ کان پڑی آوازنہ سنائی دی۔

    صوبائی وزیررحمت بلوچ نے کہا کہ آج ماضی کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہیں، اسمبلی اجلاس میں خان آف قلات سلیمان داؤد خان سے مذاکرات کیلئےقراردادمشترکہ طورپر منظورکرلی گئی۔

    وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے خطاب میں قراردادکی حمایت کرتے ہوئےکہاکہ نہ صرف خان آف قلات سمیت دیگر بلوچ مزاحمت کارمذاکرات کے ذریعے معاملات حل کر یں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے اراکینِ اسمبلی پر مشتمل جرگہ آغا سلیمان داؤد کی باعزت طوروطن واپسی کابندوبست کرے۔

  • سندھ اسمبلی: اسلام آباد دھرنوں کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

    سندھ اسمبلی: اسلام آباد دھرنوں کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سورٹھ تھیبو کی اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔جبکہ ایم کیو ایم نےبلدیاتی انتخابات جلد کرانےکی قرارداد بھی اسمبلی میں پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے آج ہونےوالے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن سورٹھ تھیبو کی جانب سے اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

    قرارداد کے متن کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں وزیراعظم پاکستان سمیت بیشتر قومی رہنماؤں کی تضحیک کی جارہی ہے۔ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےرکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کی قرارداد بھی پیش کی ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے نہ ہونے کی وجہ سےسترفیصد ریونیودینے والا شہر زبوں حالی کا شکارہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تین کروڑعوام پررحم کھاتے ہوئے بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں۔

  • فرقہ وارانہ تشدد:ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں قراردادجمع کرادی

    فرقہ وارانہ تشدد:ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں قراردادجمع کرادی

    کراچی: ایم کیو ایم نے کراچی میں پارلیمانی اجلاس میں فرقہ وارانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔

    سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں کراچی میں گزشتہ ہفتے فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے واقعات پر شدید مذمت کا اظہا ر کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما عبدالحسیب خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں سے شہر میں خوف وہراس پھیلایا جارہا ہے ۔

    عبدالحسیب خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے واقعات کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔